Tag: ٹیسٹ رینکنگ

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، قومی ٹیم کی ساتویں‌ پوزیشن برقرار

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، قومی ٹیم کی ساتویں‌ پوزیشن برقرار

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق انگلینڈ کے دو درجے تنزلی ہوئی ہے، قومی ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے، ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد انگلینڈ کی رینکنگ میں دو درجے تنزلی ہوئی ہے۔

    انگلیںڈ کی ٹیم تیسری سے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ جیتنے کے باوجود ویسٹ انڈیز کی رینکنگ میں کوئی بہتری نہیں ہوئی البتہ ان کو 7 پوائنٹس ملے ہیں۔

    مزید پڑھیں: دورہ جنوبی افریقا، ناکامی کی ذمہ دار پوری ٹیم ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

    انگلش ٹیم آخری ٹیسٹ 232 رنز سے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی تاہم دو ٹیسٹ ہارنے سے اس کو 4 رینکنگ پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا جس کی وجہ سے ان کی رینکنگ متاثر ہوئی۔

    نئی درجہ بندی کے مطابق بھارتی ٹیم رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہے، جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے جبکہ قومی ٹیم ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد اپنی پانچویں پوزیشن سے ہاتھ دھوبیٹھی تھی اور ساتویں نمبر پر پہنچ گئی۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھارت براجمان ہے، پاکستان کے محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلا پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، مسلمان کھلاڑی چھا گئے

    ٹاپ ٹین بولرز میں ربادا پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے، جیمز اینڈرسن تیسرے، ورنن فلینڈر چوتھے، رویندر جڈیجا پانچویں، جیسن ہولڈر چھٹے، ٹرینٹ بولٹ ساتویں، محمد عباس آٹھویں، ٹم ساؤتھی نویں اور روی چندر ایشون دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ٹاپ ٹین بیٹسمین رینکنگ میں ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، کین ولیم سن دوسرے، پجارا تیسرے، اسٹیو اسمتھ چوتھے، ہینری نکولس پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، ایڈن مرکرام ساتویں، روٹ آٹھویں، ہاشم آملہ نویں، ڈین ایگلر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں جیسن ہولڈر سرفہرست ہیں، شکیب الحسن دوسرے، رویندر جڈیجا تیسرے، فلینڈر چوتھے، بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی چھٹی پوزیشن

    آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی چھٹی پوزیشن

    دبئی: آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت سرفہرست ہے اور پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے رواں سال کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ پر بھارت کی حکمرانی برقرار ہے اور پاکستان نے ٹیسٹ میں 2018 کا اختتام چھٹے نمبر پر کیا ہے۔

    ٹاپ ٹین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھارت 166 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

    بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ٹاپ ٹین بیٹسمین رینکنگ میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، بھارت کے پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر آٹھویں، سری لنکا کے کرونا رتنے نویں اور پاکستان کے اظہر علی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

    بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ربادا سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور یاسر شاہ کی تنزلی ہوئی ہے، یاسر شاہ دسویں سے بارہویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ٹاپ ٹین بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ربادا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلیندر چوتھے، پاکستان کے محمد عباس پانچویں، بھارت کے رویندر جڈیجا چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے ایشون آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس اور یاسرشاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس اور یاسرشاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق یاسر شاہ اور محمد عباس ٹاپ ٹین بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بولرز رینکنگ میں محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

    [bs-quote quote=”ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    بولنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا بدستور پہلے اور انگلش پیسر جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے فلینڈر کے پاس ہے۔

    ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، شکیب الحسن پہلے، رویندر جڈیجا دوسرے اور فلیندر کا تیسرا نمبر ہے، یاسر شاہ 126 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہیں۔

    بیٹسمین رینکنگ میں اظہر علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، اظہر علی دسویں نمبر پر براجمان ہیں، ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ ولیم سن ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر اسٹیو اسمتھ موجود ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے پجارا کی چوتھی پوزیشن ہے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، سری لنکا کے کرارتنے ساتویں، جنوبی افریقہ کے ایلگر نویں اور نیوزی لینڈ کے نکولس بھی نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • نئی ٹیسٹ رینکنگ: محمد عباس تیسرے نمبر پرآگئے

    نئی ٹیسٹ رینکنگ: محمد عباس تیسرے نمبر پرآگئے

    دبئی : آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تباہ کن باؤلنگ کرنے والے محمد عباس ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پرآگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فاسٹ باؤلر تیسرے نمبر پرآگئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق محمد عباس 829 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    فاسٹ باؤلر محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ میچز کھیل کر آئی سی سی کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی آف اسپنربلال آصف بھی 17 درجے بہتری کے بعد 52 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی، اسٹیو اسمتھ دوسری اور کین ولیمسن تیسری پوزیشن پرہیں۔

    یقین تھا اللہ ایک دن کامیابی سے نوازے گا‘ محمد عباس

    واضح رہے کہ محمد عباس 10ویں پاکستانی باؤلر ہیں جنہوں نے 800 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اس سے قبل یاسر شاہ، عمران خان، وسیم اکرم ، فضل محمود، وقار یونس، مشتاق احمد، شعیب اختر، سعید اجمل، محمد آصف نے 800 پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ ٹاپ 10 میں شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ ٹاپ 10 میں شامل

    دبئی:  آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی  ہے۔

    دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ پہلی بار ٹاپ ٹین بیٹسمین میں شامل ہوگئے۔

    اپنی بہترین اننگز کے بدولت عثمان خواجہ نو درجے بہتری کے بعد پہلی بار بیٹسمین رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے، واضح رہے کہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

    بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس کی پوزیشن بہتر ہوگئی، محمدعباس اس وقت 13 ویں نمبر پرموجود ہیں۔


    مزید پڑھیں: امید تھی میچ جیت جائیں گے، بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا، سرفراز احمد


     یاسر شاہ تنزلی کے بعد اکیسویں نمبر پر چلے گئے ہیں، بولرز رینکنگ میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی ابتدائی دس کی فہرست کا حصہ نہیں۔

    دوسری جانب دبئی ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کے باعث اظہر علی کی رینکنگ میں تنزلی ہوگئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ پاکستان اور جیت کے درمیان رکاوٹ بن گئے تھے، جس کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

  • ٹیسٹ رینکنگ: ویرات کوہلی نےاسٹیواسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی

    ٹیسٹ رینکنگ: ویرات کوہلی نےاسٹیواسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی

    دبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پرآگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 149 اور دوسری اننگزمیں 51 رنز بنانے والے بھارتی کپتان ویران کوہلی نےاسٹیواسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

    ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پرآنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین ہیں۔

    آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیواسمتھ 32 ماہ تک بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پررہے لیکن انگلش ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی نے 149 اور 51 رنز کی اننگز کھیل کران سے یہ پوزیشن چھین لی۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی پہلی آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ دوسری جبکہ انگلینڈ کے کھلاڑی جو روٹ تیسری پوزیشن پربراجمان ہیں۔

    انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کے شہربرمنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 54.2 اوورزمیں 162 رنزپرڈھیر ہوگئی تھی۔

    میزبان ٹیم انگلینڈ نے اپنا 1000واں ٹیسٹ میچ 31 رنزسے جیت کر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-5 کی برتری حاصل کرلی۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 9 اگست کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

  • سری لنکا سے شکست ، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبرپر

    سری لنکا سے شکست ، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبرپر

    دبئی: سری لنکا سے سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوگئی، سات سال بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پھر ساتویں نمبر پر آگئی، ایک سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوگئی، سری لنکا سے شکست نے پاکستان کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز میزبان ٹیم317رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے248رنز پر ڈھیر ہوئی تو سری لنکا نے 2-0سے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر ون ٹیم بن گئی


    ایک سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے وائٹ واش اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم رینکنگ میں نیچے گرتی رہی۔


     مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دنیا کے دوسرے بہترین بلےبازقرار


     حالیہ یواے ای میں پہلی بار پاکستان کو ہرانے کے بعد سری لنکا نے پاکستان سے چھٹی پوزیشن بھی چھین لی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم تنزلی کا شکار ہے، قومی ٹیم کو سترہ میں سے گیارہ میں شکست ہوئی صرف چھ میں کامیابی حاصل ہوسکی۔

  • ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبرپرآگئی

    ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبرپرآگئی

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آسٹریلیا سے شکست کے باوجود پاکستان ٹیم کو ترقی مل گئی۔ مصباح الیون چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ بھارت نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز چار صفر سے ہرا کر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ ریکنگ میں پاکستان کی ٹیم بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کی بدترین شکست کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔

    بھارت پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے،ساﺅتھ افریقہ چوتھے نمبر پر چلا گیا،انگلینڈ پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹے،سری لنکا ساتویں،ویسٹ انڈیز آٹھویں،بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

    ایک سو بیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارت سال کا اختتام ٹاپ ٹیم کے ساتھ کرے گا۔ بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست نے انگلینڈ کو تین درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔ انگلینڈ کی ناکامی سے ترقی پاکستان ٹیم کو ملی۔

    برسبین ٹیسٹ میں شکست کے باوجود پاکستان ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔ پاکستان کے خلاف انتالیس رنز کی کامیابی نے آسٹریلیا کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیاہے۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ چھٹے سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پرموجود ہیں۔

    واضح رہے آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

    چارسو نوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 450 رنز بنائے اور 39 رنز کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ریکارڈ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبر پرجا پہنچا

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبر پرجا پہنچا

    دبئی : نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ناکامی نے پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بدستور پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر پراجمان ہے۔

    کیویز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے باعث پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ سیریز شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کا نمبر تیسرا تھا۔

    پاکستان سیریز جیت کر تیسری پوزیشن مستحکم کرسکتا تھا لیکن شارجہ میں کیویز نے پہلے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ انگلینڈ نے گرین شرٹس کی جگہ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    سری لنکا پانچویں اور بھارت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کا چورانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر ہے