Tag: ٹیسٹ رینکنگ

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:شاہینوں کی پوزیشن مزید بہتر

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:شاہینوں کی پوزیشن مزید بہتر

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن مزید بہتر ہوگئی۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکن بیٹسمین کمارا سنگاکارا بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ یونس خان چھٹے اور مصباح الحق آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

    دبئی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت سرفراز احمد تیرہ درجے بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ اٹھارویں نمبر پر آگئے۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن بدستور سرفہرست ہیں۔

    ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولرشامل نہیں، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن لیڈ کررہے ہیں۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، بگ تھری کے سرغناں بھارت نے ٹاپ پوزیشن پر ایک مرتبہ پھر سے قبضہ جمالیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بگ تھری کے چودھری بھارت کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی، سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کامیابی نے بھارت کو ایک بار پھر سے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن دلوادی، بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئز پہلے نمبر پر موجود ہے۔

     بھارت کے ویرات کوہلی نے ہاشم آملہ کو پیچھے دھکتے ہوئے دوسرے پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں، بولرز رینکنگ میں سعید اجمل کی حکمرانی بدستور قائم ہے، سنیل نرائن کا دوسرا اور ڈیل اسٹین کا تیسرا نمبر ہے، محمد حفیظ ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پہنچ گئے ہے، آل راؤنڈرز کیٹگری میں سری لنکن کپتان انجلو میتھوز نے محمد حفیظ سےپہلی پوزیشن چھین لی، حفیظ دوسرے اور بوم بوم آفریدی ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: جنوبی افریقہ پہلے نمبرپرآگیا

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: جنوبی افریقہ پہلے نمبرپرآگیا

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی سے پاکستان کی تیسری پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان کا نمبر تیسرا ہے۔

    رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پاکستان کی تیسری پوزیشن مستحکم کردے گا۔ ڈرا ہونے کی صورت گرین شرٹس انگلینڈ کی جگہ چوتھے نمبر پر چلے جائیں گے۔

    سیریز میں ایک صفر سے ناکامی پاکستان کو پانچویں اور دو صفر سے شکست چھٹے نمبر پر دھکیل دے گا۔ بیٹسمین رینکنگ میں کمار سنگاکارا سرفہرست ہیں۔

    پاکستان کے یونس خان چھٹے اور مصباح الحق آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن لیڈ کررہے ہیں۔ سعید اجمل کا نمبر دسواں ہے۔

  • پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پربراجمان

    پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پربراجمان

    دبئی : پاک آسٹریلیا  کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ  میں قومی ٹیم کی کامیابی کی بدولت پاکستان نے ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔دبئی ٹیسٹ میں دو سو اکیس سے کامیابی نے پاکستان کو رینکنگ میں چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچا دیا۔

    پاکستانی شاہینوں نے نہ صرف رینکنگ بہتر کی بلکہ بگ تھری کے ٹھیکیدار بھارت کو پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر دھکیل دیا۔ سیریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ جیت کر پاکستان کے پاس ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا کی تیسری بہترین ٹیم بننے کا سنہری موقع ہوگا۔ ابو ظہبی ٹیسٹ میں ناکامی کی صورت میں پاکستان چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر آجائے گا۔

  • تیسراٹیسٹ :پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار

    تیسراٹیسٹ :پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار

    پاکستان نے سری لنکا کیخلاف شارجہ ٹیسٹ جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن بچالی۔ مصباح الحق کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

    پاکستان نے سری لنکا سے ناقابل فراموش ٹیسٹ میچ جیت کر آئی سی سی کی رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن محفوظ کرلی۔ شارجہ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی پاکستان رینکنگ میں پانچویں پوزیشن سے محروم ہوجاتا۔

    لیکن مصباح الحق اور اظہرعلی کی شاندار پرفارمنس نے پاکستان کو شارجہ ٹیسٹ میں جیت دلوائی۔پلیئرز رینکنگ میں مصباح الحق کیرئیر بیسٹ چھٹے پر پہنچ گئے۔

    یونس خان کا دسواں نمبر ہے۔ بولرز رینکنگ میں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

     

  • آٓئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:یونس خان تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر

    آٓئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:یونس خان تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد رینکنگ جاری کی ہے۔ بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈولئیرز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    پاکستانی کپتان مصباح الحق آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئےہیں۔ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے سات درجہ بہتری کے بعد ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے۔

    بولرز رینکنگ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے ورنن فیلنڈر اور ڈیل اسٹین پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سعید اجمل کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پہلا ، بھارت کا دوسرا اور پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔

     

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،مصباح الحق آٹھویں نمبرپربرقرار

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،مصباح الحق آٹھویں نمبرپربرقرار

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں۔
    آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلئیرز پہلے اور ہاشم آملہ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    پاکستان کے مصباح الحق آٹھویں اور یونس خان دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تین درجہ بہتری کے بعد گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کو پہلا نمبر ہے۔ پاکستان کے سعید اجمل چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔