Tag: ٹیسٹ سیریز

  • دبئی:پاکستانی اوپنرزآسٹریلین بالرزکے سامنے ڈھیر

    دبئی:پاکستانی اوپنرزآسٹریلین بالرزکے سامنے ڈھیر

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستان کے دونوں اوپننرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد توقعات پر پورا نہ اتر سکے، دونوں کھلاڑی سات رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلین فاسٹ بالرز مچل جانسن اور پیٹر سڈل نے پاکستانی اوپنرز کو آؤٹ کیا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت یونس خان بارہ رنز اور اظہر علی گیارہ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

    قومی اسکواڈ میں دو نئے کھلاڑی یاسر شاہ اور عمران خان کو شامل کیا گیا ہے،واضح رہے کہ اگر آسٹریلین ٹیم یہ ٹیسٹ سیریز جیت جاتی ہے تو آسٹریلیاعالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گا۔

    یاد رہے کہ 1994 سے اب تک پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔

  • کولمبو ٹیسٹ: پہلا روز،سری لنکا کے261 رنزپرآٹھ کھلاڑی آؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ: پہلا روز،سری لنکا کے261 رنزپرآٹھ کھلاڑی آؤٹ

    کولمبو : پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا کے دو سو اکسٹھ رنز پر آٹھ کھلاڑی پویلین واپس پہنچا دیئے ہیں۔ کولمبو میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی پلیئنگ الیون میں کم بیک کرنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے جنید خان کیساتھ ملکر شاندار بولنگ کی اور سری لنکن بیٹسمینوں کو طویل پارٹنرشپ قائم کرنے سے روک دیا۔

    دن کے اختتام تک سری لنکا نے آٹھ وکٹوں پر دو سو اکسٹھ رنز بنالیے ہیں۔اوپل تھرنگا بانوے، کوشل سلوا اکتالیس اور اینجھلو میتھوز انتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جنید خان نے چار،وہاب ریاض نے تین اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا:دوسرا ٹیسٹ بدھ کو دبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا:دوسرا ٹیسٹ بدھ کو دبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بدھ سے دبئی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کا کرداراہم ہوگا۔ ابو ظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

    اب دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہوگا جس کےلئے کھلاڑی خوب نیٹ پریکٹس میں مصروف ہیں۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں دبئی کی وکٹ ابو ظہبی سے مختلف ہے۔ یہاں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں برتری کے لئے کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانا ہوگا۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دوسرے جانب سری لنکن ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا ہے۔ فاسٹ بولر نوآن کلاسیکرا کے بعد لہیرو تھیرامان بھی انجری کے سبب ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    تھیرامان کی جگہ کوشل پریرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے سیریز میں برتری حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

     

  • عمر گل کے بعد وکٹ کیپر عدنان اکمل انجری کے باعث سیریزسے باہر

    عمر گل کے بعد وکٹ کیپر عدنان اکمل انجری کے باعث سیریزسے باہر

    سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں جاری ٹیسٹ سیریز میںپاکستانی ٹیم کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ عمر گل کے بعد وکٹ کیپر عدنان اکمل انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    وکٹ کیپر عدنان اکمل کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کے سبب وہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پی سی بی نےعدنان اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ سرفراز کو جلد متحدہ عرب امارات بھیجا جائے گا۔

    فاسٹ بولر عمر گل کو بھی مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث سیریز سے پہلے ہی باہر کیا جا چکا ہے۔ عمر گل نے قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو ڈیل نیلر کے ساتھ ایک ہفتے تک فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا تھا۔

    جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے عمر گل کو یو اے ای سے واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ عمر گل مکمل فٹ ہونے تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ جاری رکھیں اور ڈومیسٹک میچز میں بھی حصہ لیں۔ عمر گل نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں اچھا کم بیک کیا تھا۔

     

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا،پہلا ٹیسٹ،مصباح کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا،پہلا ٹیسٹ،مصباح کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ابو ظہبی میں  شروع ہوگیا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں سر ی لنکا کو کمزور حریف سمجھ کر نہیں کھیلیں گے۔

    ابو ظہبی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل جے وردھنے اور ہیراتھ نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان مصباح نے کہا کہ اوپنز فارم میں ہیں ، فائنل الیون کا انتخاب مشکل ہوگا۔

    مصباح الحق نے مزید کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی کی طرح ٹیسٹ میچز میں بھی سخت مقابلہ ہوگا، سری لنکا کی ٹیم مضبوط حریف ہے.

    دوسری جانب سری لنکن کپتان اینجلو میتھوز کاکہنا تھا کہ جے دورھنے کے آنے سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگی، ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو فیورٹ قرار نہیں دیتے جو ٹیم میدان میں بہتر کھیل پیش کرے گی وہی ٹیم میچ جیت سکتی ہے۔ سنئیر کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم متوازن ہوگئی ہے۔

     

  • ابوظہبی:پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ہوگا

    ابوظہبی:پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ہوگا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں دلچسپ مقابلوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں طویل دورانیئے کی کرکٹ میں ٹکرائیں گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈرا رہی جبکہ ون ڈے میں پاکستان نے میدان مارا، یو اے ای کی وکٹوں پر اسپنرز کا کردار اہم ہوگا، پاکستانی ٹیم آف اسپنر سعید اجمل پر انحصار کرے گی۔

    ادھر سری لنکن ٹیم بیٹنگ میں پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں، سری لنکا کے پاس مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا جیسے دنیا کے بہترین بیٹسمین موجود ہیں، جو اسپنرز کو بھرپور مہارت سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    قومی ٹیم جولائی دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آرہی ہے، پاکستان کو گزشتہ سال دورہ سری لنکا میں تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر تینتالیس ٹیسٹ کھیلے گئے ہیں، پاکستان سولہ اور سری لنکا دس میں سرخرو رہا۔
        
       

  • بھارت بمقا بلہ جنوبی افریقہ:پہلا ٹیسٹ میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا

    بھارت بمقا بلہ جنوبی افریقہ:پہلا ٹیسٹ میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا

    جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا, بھارت کا ون ڈے سیریز میں تو کوئی حربہ نہ چل سکا، اب ٹیسٹ سیریز میں وہ قسمت آزمائی کرنے کے لئے پھر سے جنوبی افریقہ کے مدمقابل آرہے ہیں، اس بار فارمیٹ تبدیل کئے گئے ہیں لیکن ٹیمیں وہیں ہیں۔

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان بدھ سے جوہانسبرگ میں اعصاب شکن مقابلہ ہوگا۔ بھارت کے پاس ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کا بہترین موقع ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ ہوم گراؤنڈ پر بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملانے کے لئے بے تاب ہیں۔

    جنوبی افریقہ ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ بھارت کے خلاف تینوں ون ڈے میں سینچری بنانے والے جنوبی افریقی اوپنر کوانٹن ڈی کوک ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز گزر گئی کھلاڑیوں کو تمام تر توجہ اب ٹیسٹ پر مرکوز کرنا ہوگی۔ ادھر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔