Tag: ٹیسٹ میچ

  • تیسرا ٹیسٹ، بھارت اورانگلینڈ آج مدمقابل ہونگے

    تیسرا ٹیسٹ، بھارت اورانگلینڈ آج مدمقابل ہونگے

    ساؤتھ ہمٹن : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ آج سے ساؤتھ ہمٹن میں شروع ہورہا ہے۔ بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کیخلاف ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ میٹ پرائر کی جگہ انگلش ٹیم میں جوز بٹلر بطور وکٹ کیپر ڈیبیو کرینگے۔

    ادھر بھارتی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے۔روہت شرما کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائیگا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلہ بغیر ختم ہوا تھا ۔ لارڈز کے تاریخ ساز میدان میں بھارتی ٹیم نے اشانت شرما کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو اٹھائیس سال بعد شکست دی ہے۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کل سے شروع

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کل سے شروع

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے نو وکٹوں سے باآسانی کامیابی حاصل کرلی۔ سیریر بچانے کے لئے قومی ٹیم کو تیسرا ٹیسٹ لازمی جیتنا ہوگا۔

    آخری ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہے۔ احمد شہزاد اور راحت علی کی جگہ شان معسود اور عبدالرحمان کو جگہ دی جاسکتی ہے۔ بلاول بھٹی دوسرے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے ان کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروت ہے، جادوگر اسپنر سعید اجمل کا کہناہے کہ وہ تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوئے ۔

    ان کا کہنا تھاکہ ابوظہبی اور دبئی کی وکٹوں پر اسپنرز کے لئے کچھ نہیں تھا۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ آخری ٹیسٹ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم کبھی بھی کم بیک کرسکتی ہے اس لئے کھلاڑیوں کو محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔