Tag: ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

  • پی سی بی نے دورہ سری لنکا کیلئے پندرہ رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دورہ سری لنکا کیلئے پندرہ رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

    لاہور: پی سی بی نے دورہ سری لنکا کیلئے پندرہ رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا، احمد شہزاد ٹیم میں جگہ بنا نے میں کامیاب ہوگئے، سعیداجمل کو پھر ڈراپ کردیا گیا۔

     پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان اور کوچ سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے، اظہر علی نائب کپتان ہوں گے۔

     ڈسپلن کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے احمد شہزاد سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کو ایک بارپھر ڈراپ کردیا گیا۔

    ٹیم میں محمد حفیظ، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان، اور احسان عادل شامل ہیں۔

    بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی ٹیم میں سے سمیع اسلم کو باہر کیا گیا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچ کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز سترہ جون سے ہوگا، قومی ٹیم نو جون کو سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوگی۔

  • دورہ سری لنکا، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع

    دورہ سری لنکا، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع

    لاہور : سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہے۔دورہ سری لنکا کے لئے کن کھلاڑیوں کو پروانہ ملے گا۔

    سلیکٹرز کی مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ اعلان دو سے تین روز میں متوقع ہے۔ مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ڈسپلن کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے احمد شہزاد کو موقع دیئے جانے کا امکان ہےجبکہ راحت علی اور احسان عادل کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    شعیب ملک اور محمد سعیع کی طویل فارمیٹ میں واپسی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ محمد عرفان کو محدود اوورز تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوگی۔

    گرین شرٹس کا دورہ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل گیارہ جون کو تین روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلاجائے گا۔