Tag: ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ

  • آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹرز کس پوزیشن پر؟

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹرز کس پوزیشن پر؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز ریکنگ جاری کر دی ہے انگلینڈ کے جو روٹ نے بیٹرز میں پہلی پوزیشن کھو دی ہے۔

    آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے۔ انگلینڈ کے جو روٹ نے ٹیسٹ بیٹرز میں پہلی پوزیشن کھو دی ہے جب کہ جنوبی افریقہ کے ویان مولڈر نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بیٹر ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے۔

    نئی ٹیسٹ پلیئر بیٹر رینکنگ میں جو روٹ سے ان کے ٹیم میٹ ہیری بروک نے پہلی پوزیشن چھینی ہے جب کہ روٹ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن بدستور تیسرے نمبر پر ہیں۔

    بیٹر رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں میں سب سے اوپر قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل دو درجہ تنزلی کے بعد 11 ویں سے 13 ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 21 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے اسٹینڈ ان کپتان ویان مولڈر نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نا قابل شکست 367 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کے بعد تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے اور سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 23 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپرت بمراہ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔

    ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستانی بولرز میں ٹاپ پوزیشن اسپنر نعمان علی کی ہے جنہوں نے اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ پاکستانی اسپنر ساجد خان اور فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی ایک ایک درجہ ترقی کر کے بالترتیب 19ویں اور 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ کی تنزلی، دسویں نمبر پر پہنچ گئے

    ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ کی تنزلی، دسویں نمبر پر پہنچ گئے

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی جس کے مطابق بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    ٹاپ ٹین بلے بازوں میں اظہر علی دسویں پوزیشن پر موجود ہیں، ویرات کوہلی پہلے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے تیسری، بھارت کے پجارا چوتھی اور انگلینڈ کے جوئے روٹ نے پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔

    یہ پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان

    بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر رباڈا کی حکمرانی برقرار ہے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے ورنن فلیندر تیسرے، پاکستان کے محمد عباس چوتھے رویندر جڈیجا پانچویں نمبر پر موجود ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ کا دسواں نمبر ہے۔

    پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہے، بھارت کے رویندر جڈیجا دوسرے، ورنن فلیندر تیسرے، ونڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے یاسر شاہ دسویں نمبر پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

    دبئی ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ بولرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں، فاسٹ بولر محمد عباس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا ہیں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    ٹاپ ٹین بیٹسمین میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے، اظہر علی، بابر اعظم اور حارث سہیل کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے، اظہر علی بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹیموں کی رینکنگ میں گرین شرٹس چھٹے نمبر پر موجود ہیں، بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: دبئی ٹیسٹ: شاہینوں نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16رنز سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد دبئی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

    تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔