Tag: ٹیسٹ چیمپئن شپ

  • میچ کے سنسنی خیز لمحات میں ٹوائلٹ میں چھپ کر بیٹھ گیا تھا: ٹیمبا باووما

    میچ کے سنسنی خیز لمحات میں ٹوائلٹ میں چھپ کر بیٹھ گیا تھا: ٹیمبا باووما

    جنوبی افریقا ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات میں اپنی غیر موجودگی سے متعلق بتا دیا۔

    جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لنچ بریک کے دوران زیادہ بات چیت نہیں ہوئی تھی، ہم سب صورتحال کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔

    جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں پوری ٹیم نروس تھی اور میں اس صورتحال میں، میں ٹوائلٹ میں چھپ کر بیٹھ گیا تھا۔

    پاکستان کو شکست دے کر جنوبی افریقا نے فائنل میں جگہ بنا لی

    ٹیمبا باووما کا کہبا تھا کہ یہ کامیابی مجھ سمیت پوری ٹیم کے لیےجذباتی حیثیت رکھتی ہے، میچ میں کافی اتار چڑھاؤ آئے مگر خوشی ہے نتیجہ ہمارے حق میں آیا۔

    یاد رہے کہ اتوار کو لنچ بریک سے قبل یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے سے جنوبی افریقی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی تھی تاہم وقفے نے وکٹ پر موجود بیٹرز کو سنبھلنے کا موقع دیا اور انھوں نے باقی رنز بناکر ٹیم کو 2 وکٹ سے فتح دلائی۔

    خیال رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ پکی کرلی۔

  • ٹیسٹ چیمپئن شپ: آسٹریلیا نے بھارت کو پیچھے دھکیل کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

    ٹیسٹ چیمپئن شپ: آسٹریلیا نے بھارت کو پیچھے دھکیل کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کو حالیہ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد آسٹریلین سائیڈ نے بھارت سے ٹاپ ٹیسٹ ٹیم کی پوزیشن چھین لی۔

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارتی سائیڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ اسپاٹ پر قبضہ جمالیا ہے۔ آسٹریلیا کی حالیہ برتری پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

    گرین شرٹس کو لگاتار تین ٹیسٹ میچز میں شکست دینے کے بعد آسٹریلیا کے پرسنٹیج پوائنٹس 56.25 ہوگئے ہیں جبکہ اس وقت بھارتی ٹیم کے پرسنٹیج پوائنٹس 54.16 ہیں۔

    بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کیے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پہلی بار فاتح ٹھہری تھی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ تاہم ایک میچ ہارنے کی وجہ سے بھارت کے پوائنٹس پر فرق پڑا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم مسلسل تین ٹیسٹ میچز میں کینگروز کے ہاتھوں شکست کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے اور اس کے پرسنٹیج پوائنٹس 36.66 ہیں۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش 50، 50 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 16.67 پوائنٹس لے کر ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ نوئیں نمبر پر ہے۔ سب سے آخر میں سری لنکا کی ٹیم ہے جس کے پاس کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

  • فائنل میں شکست کے بعد ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

    فائنل میں شکست کے بعد ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دیدی۔

    فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔

    بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارتی شکست کی بڑی وجہ کیا بنی، سہواگ نے بتا دیا

    آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار شکار کیے جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹ 270 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو اپنی انسٹا استوری سے جواب دیا ہے۔

    ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں ایک قول شیئر کیا کہ ‘خاموشی طاقت کا ذریعہ ہے’۔