Tag: ٹیسٹ کرکٹ

  • ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ جسپریت بمراہ کے نام

    ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ جسپریت بمراہ کے نام

    بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    جسپریت بمراہ نے ہفتہ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی وکٹوں کی سنچری تو مکمل کرلی مگر ایک ناپسندیدہ ٹیسٹ ریکارڈ بھی اپنے کھاتے میں درج کرالیا، ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انھوں نے لیان ڈاسن کے آؤٹ کرکے انگلینڈ کےخلاف 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    وہ انگلینڈ کے خلاف 100 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بھارتی بولر بنے، جسپریت بمراہ لیجنڈری کپل دیو، روی چندرن اشون، اور رویندر جڈیجہ کے ہم پلہ ہوگئے

    جسپریت بمراہ نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

    تاہم بمراہ نے 2018 میں ہندوستان کےلیے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اپنے 5 روزہ کیریئر میں پہلی بار 100 سے زیادہ رنز دیے اور یہ ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے کھاتے میں درج کرایا۔

    انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران بمراہ نے 33 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے لیے 112 رنز دیے۔ اس سے پہلے بمراہ نے ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ 99 رنز دیے تھے۔

    انگلینڈ کے خلاف، بمراہ نے ٹیسٹ میں 74، ون ڈے میں 17 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 9 وکٹیں حاصل کی ہیں، اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی میں بمراہ ک اب تک 14 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/jasprit-bumrah-hints-test-retirement-indian-cricket-in-shock/

  • ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کم ترین اسکور پر ڈھیر، آسٹریلیا کا کلین سوئپ

    ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کم ترین اسکور پر ڈھیر، آسٹریلیا کا کلین سوئپ

    آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو صرف ڈھائی دن میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کنگسٹن میں کھیلا گیا۔ تاہم یہاں کی وکٹ میزبان بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب اور کینگروز بولرز کے لیے مہربان ثابت ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیت کے لیے ملنے والے 204 رنز کے تعاقب میں صرف 27 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

    ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کو آسٹریلیا نے ڈھائی دن میں ہی اپنے نام کر کے میچ میں 176 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگ میں 22 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 121 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف ملا لیکن ویسٹ انڈیز نے جیت کے بجائے ایک بدترین ریکارڈ اپنے نام بنا لیا۔

    ویسٹ انڈین بیٹرز جیسے ہی دوسری اننگ کے لیے میدان میں اترے تو کینگرو فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ان پر قہر ڈھا دیا۔ پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں اڑانے کے ساتھ انہوں ںے 15 گیندوں پر تیز ترین پانچ شکار کر کے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ انہوں ںے دوسری اننگ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ رہی صحیح کسر اسکاٹ بولینڈ نے پوری کر دی۔ ہیٹ ٹرک کرکے ویسٹ انڈیز کی ٹیل کا خاتمہ کیا۔

    ٹیسٹ میچ میں ریکارڈ 7 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ان میں چار بیٹرز کو تو گولڈن ڈک کی خفت اٹھانی پڑی۔

    مچل اسٹارک کو میچ میں 7 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی اور سیریز میں مجموعی طور پر 15 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ میچ مچل اسٹارک کا 100 واں ٹیسٹ میچ تھا، جس کو انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے یادگار بنا لیا۔

    فاسٹ بولر نے نہ صرف 2.3 اوورز یعنی 15 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے تیز ترین 5 وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے، بلکہ اس کے ساتھ ہی 400 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

  • کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی

    کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی

    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر لب کشائی کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پہلی بار لب دل کی بات بتائی، سابق کپتان نے اپنے خیالات کا اظہار یووراج سنگھ کی فلاحی تنظیم کے لیے لندن میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر تقریب میں کیا جہاں دنیا بھر سے موجودہ اور سابق کرکٹ اسٹارز ایک چھت تلے جمع ہوئے۔

    جب میزبان نے کوہلی سے تقریب کے دوران کہا کہ سب لوگ انہیں میدان میں یاد کر رہے ہیں، تو ویرات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے دو دن پہلے اپنی داڑھی کو رنگ لگایا تھا اور جب ہر چار دن میں داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لیں کہ وقت آ چکا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کوہلی نے اپنے سابق کوچ روی شاستری کے ساتھ اپنے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر میں روی بھائی کے ساتھ نہ ہوتا تو جو کچھ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل کیا وہ میں حاصل نہیں کرپاتا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان جو کلیئرٹی اور اعتماد تھا وہ کسی نعمت سے کم نہیں، انہوں نے ہمیشہ میرا دفاع کیا، یہاں تک کہ میڈیا میں بھی میرے لیے فرنٹ لائن پر کھڑے ہوئے، میں ہمیشہ ان کی عزت کروں گا۔

    کوہلی نے یووراج سنگھ کے ساتھ اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دوستی صرف میدان تک محدود نہیں تھی، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا، وہ مجھے ٹیم میں لے کر چلے، اعتماد دیا اور زندگی کے کئی پہلوؤں سے روشناس کرایا، یہ سب لمحے میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

    ویرات کوہلی کا ایڈن مارکرم سے متعلق پرانا ٹوئٹ وائرل

    کوہلی کا دلچسپ انداز میں ریٹائرمنٹ پر تبصرہ اور اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ محبت بھرا لہجہ مداحوں کے دلوں کو بھا گیا۔

    واضح رہے کہ کوہلی نے 12 مئی کو انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن کون؟ میدان کل سے سجے گا

    ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن کون؟ میدان کل سے سجے گا

    آسٹریلیا اپنا اعزاز برقرار رکھے گا یا جنوبی افریقہ نیا ٹیسٹ چیمپئن بنے گا فیصلے کے لیے کل سے تاریخی لارڈ کرکٹ گراؤنڈ میں میدان سجے گا۔

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25-2023 کا فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور پہلی بار فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ کے گھر لارڈز میں شروع ہو رہا ہے۔

    ڈبلیو ٹی سی کا تاج سجانے والی ٹیم مالا مال ہوگی اور فاتح ٹیم کو ٹیسٹ میس کے ساتھ 3.6 ملین ڈالر ( لگ بھگ ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم ملے گی، جو گزشتہ دونوں ایڈیشنز 2021 اور 2023 سے کئی گنا زیادہ ہے۔

    رنر اپ ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں جائے گی اور اس کو 2.16 ملین ڈالر (تقریباً 60 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم ملے گی۔

    دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی کمان پیٹ کمنز کے پاس ہی ہے، جنہوں نے 2023 میں کینگروز کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بنوایا تھا اور اسی سال ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی اٹھائی تھی جب کہ حریف جنوبی افریقہ کی قیادت ٹیمبا باوما کر رہے ہیں۔

    پیٹ کمنز کی خواہش ہوگی کہ وہ اپنے اعزاز کا دفاع کریں اور ٹیمبا باوما چاہیں گے کہ وہ جنوبی افریقہ پر سے چوکر کا ٹیگ ہٹائیں اور 27 سال بعد دوسری بار آئی سی سی ٹائٹل جیتیں۔

    واضح رہے کہ جہاں جنوبی افریقہ اب تک صرف 1998 میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے پاس ٹرافیز جیتنے کا وسیع تجربہ ہے۔

    کینگروز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دفاعی چیمپئن ہونے کے ساتھ ریکارڈ 6 مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ، دو بار چیمپئنز ٹرافی اور ایک بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کے آغاز سے قبل پاکستان 2016 میں ٹیسٹ نمبر ون ٹیم رہی ہے۔ اس وقت کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ میس آئی سی سی سے وصول کی تھی۔

  • سری لنکن کرکٹر کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

    سری لنکن کرکٹر کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

    سری لنکا کے تجربہ کار کرکٹر اور سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اگلے ماہ وہ آخری بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سب سے تجربہ کار بیٹر اور سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ کیا ہے۔ اگلے ماہ جون میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طویل جذباتی پوسٹ میں سینئر کرکٹر نے وائٹ بال فارمیٹ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    اپنے پیغام میں سابق سری لنکن کپتان نے کھیل اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
    انہوں نے لکھا کہ "میرے پیارے دوستو اور خاندان، شکر گزار دل اور ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں کھیل کے سب سے پیارے فارمیٹ، انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دوں! سری لنکا کے لیے گزشتہ 17 سال کی کرکٹ کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز اور فخر ہے۔

    کوئی بھی چیز حب الوطنی اور خدمت کے جذبے سے مماثل نہیں ہو سکتی۔
    اینجلو میتھیوز کا کیریئر 16 برس پر محیط ہے۔

     

    انہوں نے 2009 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 118 میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے 34 میچوں میں اپنی ٹیم کی قیادت کی اور کئی یادگار فتوحات دلائیں۔ ان میں مشہور 2014 کا ہیڈنگلے ٹیسٹ بھی شامل ہے،جہاں ان کی 160 رنز کی میچ ٹرننگ اننگز نے سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    تجربہ کار بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 16 سنچریوں کی مدد سے 8167 رنز بنائے اور وہ سری لنکا کی آل ٹائم لسٹ میں لیجنڈری سنگاکارا (12400) اور مہیلا جے وردھنے (11814) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 33 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

  • جو روٹ نے تاریخ رقم کردی، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    جو روٹ نے تاریخ رقم کردی، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    انگینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کیلیے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

    گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلش بلے باز نے اپنا انفرادی طور پر 28 واں رن مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    روٹ اس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے۔

    روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے 153 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

    اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کے پاس تھا جنہوں نے 159 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

    اس کے علاوہ انڈیا کے راہول ڈریوڈ نے 160، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 162 اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے 163 ٹیسٹ میچز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں 22 سال بعد ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہیں، یہ میچ دونوں بورڈز کی رضامندی سے پانچ کے بجائے چار روز تک محدود ہوگا۔

    اس سے قبل انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کا 31 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

    انگلش بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 84 رنز کی اننگز کھیلی اور کیوی ٹیم نے 423 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی لیکن جو روٹ نے کیوی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ رنز اسکور کرکے جاوید میانداد کا 31 سالہ ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

    کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب کس بنیاد پر ہو گا؟ ہیڈ کوچ نے واضح کردیا

    انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1925 رنز بنائے ہیں جبکہ جاوید میانداد نے کیوی ٹیم کے خلاف 1919 رنز بنائے تھے۔

  • آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا سنگ میل عبور کر لیا

    آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا سنگ میل عبور کر لیا

    آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

    آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 10 ہزار ٹیسٹ رنز کرکٹرز کا کلب جوائن کر لیا ہے۔

    اسٹیو اسمتھ نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں 10 ہزار رنز کی تکمیل کے لیے صرف ایک رن ہی درکار تھا۔ وہ پہلا رن بناتے ہی 10 ہزار رنز بنانے والے ٹیسٹ کرکٹرز کلب کے 15 ویں ممبر بن گئے ہیں۔

     

    اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 35 ویں سنچری مکمل کرتے ہوئے نا قابل شکست 104 رنز بنا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے ریکارڈ ساز سابق کپتان یونس خان کے کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

    آسٹریلوی بیٹر نے 115 ویں ٹیسٹ اور 205 ویں اننگ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ان سے قبل دنیائے کرکٹ کے 14 کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی وہ رکی پونٹنگ کے بعد یہ سنگ میل حاصل کرنے والے دوسرے تیز ترین آسٹریلوی کھلاڑی اور دنیا کے پانچویں تیز ترین بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل ٹنڈولکر، برائن لارا اور کمارا سنگاکارا نے یہ اعزاز 195 جب کہ رکی پونٹنگ نے 196 ویں اننگ میں انجام دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 10 ہزار کلب میں یونس خان واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔ انہوں نے 10099 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-pakistani-squad-3-player-may-be-not-inculded/

  • انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں ’’5 لاکھ‘‘ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

    انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں ’’5 لاکھ‘‘ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

    انگلینڈ کی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ لاکھ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    جنٹلمین گیم کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ کا بانی انگلینڈ ہے اور اب اس ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ انگلش ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    انگلش ٹیم نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنایا۔ انگلیڈ کی ٹیم نے اس بڑے سنگ میل تک پہنچنے کے لیے مجموعی طور پر ایک ہزار بیاسی ٹیسٹ میچز کھیلے۔

    انگلینڈ کی ٹیم کے پاس اس کے علاوہ ایک اور اعزاز بھی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 929 سنچریاں انگلینڈ کے بلے بازوں نے ہی بنائی ہیں۔

    انگلینڈ سے پیچھے اس کی روایتی ایشز حریف آسٹریلیا ہے جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک چار لاکھ 28 ہزار رنز بنا رکھے ہیں جب کہ بھارت کی ٹیم 2 لاکھ، 78 ہزار سے زائد رنز بنا چکی ہے۔ آسٹریلوی بیٹرز نے 892 سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔

  • سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا

    سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا

    گال: قومی کرکٹ ٹیم کے سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر تاریخ رقم کردی ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔

    سرفراز احمد نے 3000 ٹیسٹ رنز کا شاندار سنگ میل عبور کرلیا ہے، سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔

    گال ٹیسٹ: قومی ٹیم مشکلات کا شکار، آدھے بیٹرز پویلین لوٹ گئے

    سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر  21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔

    اپنے پورے کیرئیر میں وکت کیپر و بیٹر  نے بیٹنگ کی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر ہیں۔

    دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔

  • نجم سیٹھی نےسابقہ مینجمنٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دے دیا

    اسلام آباد: پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابقہ مینجمنٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

     نجم سیٹھی نے غیرملکی میڈیا کو دیے گئے  انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں بہتر پچز بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، ایسا لگتا ہے ٹیسٹ میچ کرکٹ پچھلے 4 سال میں ختم ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ نے ڈومیسٹک اسٹرکچر برباد کردیا ہے، پی سی بی اعلیٰ عہدیداران نے ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمعیاری پچز بنوائیں وہ ٹیسٹ میچ ڈرا کے لیے کھیلنا چاہتےتھے۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان میں گرین پچ کے حامی ہیں، ان جیسے کھلاڑی کو ہمیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ وہ جارحانہ فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتےہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین اچھی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،جہاں ٹیسٹ میچ میں نتائج نکلیں۔