Tag: ٹیسٹ کرکٹر

  • ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے سے متعلق منیجر کا اہم بیان

    ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے سے متعلق منیجر کا اہم بیان

    آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے سے متعلق ان کے منیجر نے اہم  بیان دیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر کے منیجر جیمز ارسکائین نے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ،آسٹریلوی سلیکٹرز کو ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل ان کے اعدادوشمار دیکھنا ہوں گے۔

    کے منیجر جیمز  کا کہنا تھا کہ آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ کے ہیوی ڈیوٹی ٹورز ڈیوڈ وارنر کے ایجنڈے میں شامل ہیں،اگلا ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ نہیں ہے۔

    جیمز ارسکائین نے کہا کہ اگر وارنر واقعی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں تو  یہ میرے لیے بھی خبر ہے،کرکٹر کی ایک فیملی ہے، کئی اور سرگرمیاں بھی ہیں لیکن اس وقت ریٹائرمنٹ زیر غور نہیں ہے، اس وقت ڈیوڈ وارنر کا پلان یہی ہے کہ انہوں نے انڈیا اور انگلینڈ میں کھیلنا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کی حالیہ پرفامنس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ڈیوڈ وارنر ناکام رہے جس کے بعد یہ موضوع زیر بحث ہے کہ آیا اب ڈیوڈ وارنر کو آئندہ منتخب کیا جائے گا یا نہیں۔

  • عابد علی کی دل کی 2 رگیں بند ہونے کا انکشاف، ایسی حالت میں کرکٹ کھیلنا ‘معجزہ’ قرار

    عابد علی کی دل کی 2 رگیں بند ہونے کا انکشاف، ایسی حالت میں کرکٹ کھیلنا ‘معجزہ’ قرار

    کراچی: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی 2 رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ڈاکٹرز نے ایسی حالت میں ان کے کرکٹ کھیلنے کو معجزہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو سینے اور بائیں ہاتھ میں درد کی شکایت ہوئی تھی، جس پر انھیں ٹبا ہارٹ منتقل کر دیا گیا تھا۔

    نجی اسپتال میں ٹیسٹ کرکٹر کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوا کہ ان کی دو وینز بلاک تھیں، ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد پہلے سیشن میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی ہے، اور ایک بلاک وین کو کھول دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عابد علی کی بلاک وین میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے ، کل دوبارہ انجیوپلاسٹی کے بعد دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

    دوران میچ سینے میں تکلیف، عابد علی اسپتال منتقل

    ڈاکٹرز کے مطابق عابد علی کسی اور بیماری کا شکار نہیں ہیں، انھیں ڈاکٹرز نے 2 ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور دو ماہ بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے عابد علی کے 2 وینز بلاکیج کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کو معجزہ قرار دے دیا ہے۔

    ادھر پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینٹرل پنجاب کے اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں خیبر پختون خواہ کے خلاف میچ میں آج 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ انھوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی.

    پی سی بی کے مطابق کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں اکیوٹ کورونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی، ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کر دی ہے.

    پی سی بی کا کہنا تھا کہ مکمل علاج کے لیے پی سی بی ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے، اور اس وقت عابد علی کی حالت بہتر ہے.

  • ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر امتیاز احمد جن کا تذکرہ نام وَر ادیبوں نے اپنی تحریروں میں‌ کیا

    ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر امتیاز احمد جن کا تذکرہ نام وَر ادیبوں نے اپنی تحریروں میں‌ کیا

    کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں کی شان دار کارکردگی اور ریکارڈز شائقین کی دل چسپی اور توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور جب بھی کرکٹ کی تاریخ دہرائی جاتی ہے، اس کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔

    کسی کھلاڑی کی شان دار پرفارمنس اور ریکارڈ قائم کرنا اس کے ہم وطنوں اور ٹیم کے حامیوں ہی کی خوشی کا باعث نہیں بنتا بلکہ کرکٹ بک میں اس کا نام اس کے ریکارڈ کے ساتھ محفوظ رہتا ہے۔

    1928ء میں لاہور میں‌ پیدا ہونے والے امتیاز احمد ایسے ہی کھلاڑی تھے جو پاکستان ہی نہیں ایشیا کے پہلے کھلاڑی بنے جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی۔ یہ بات ہے 1955ء کی جب 26 سے 31 اکتوبر کے درمیان نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ کھیلا گیا اور اسی ٹیسٹ کرکٹ میں امتیاز احمد نے ڈبل سنچری اسکور کی۔ انھوں نے 28 اکتوبر 1955ء کو اپنی شان دار پرفارمنس سے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

    امتیاز احمد نے اپنی اس یادگار اننگ میں 28 چوکوں کی مدد سے 209 رنز اسکور کیے تھے۔ یہاں یہ بات دل چسپی سے خالی نہ ہو گی کہ اپنی اس یادگار اننگ سے اگلی اننگ میں وہ کوئی رن بنائے بغیر صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے اور یوں پہلے پاکستانی کھلاڑی قرار پائے جس نے کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ڈبل سنچری اسکور کی اور دوسری اننگ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    امتیاز احمد کی بیٹنگ کی خاص بات ان کا بے جگری سے کھیلنا تھا۔

  • عمران خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے والے کرکٹر مقصود احمد کی برسی

    عمران خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے والے کرکٹر مقصود احمد کی برسی

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مقصود احمد کا انتقال4 جنوری 1999ء کو ہوا۔ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہی نہیں اس کھیل سے متعلق مضمون نگاری کے لیے بھی مشہور تھے۔

    مقصود احمد پاکستان کی اس کرکٹ ٹیم کے رکن تھے جس نے اکتوبر 1952ء میں بھارت کے خلاف دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گرائونڈ میں پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ وہ دنیا کے ان 9 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 99 رنز ہے۔

    80 کی دہائی میں مقصود احمد کو پاکستان کی قومی سلیکشن ٹیم کا سربراہ بنایا گیا تھا اور انھوں نے اس وقت کرکٹ کی دنیا کے مشہور کھلاڑی اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

    مقصود احمد کو ان کی عرفیت میری میکس سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ وہ اسی قلمی نام سے قومی اخبارات و جرائد میں کرکٹ کے بارے میں مضامین بھی لکھا کرتے تھے۔ ریڈیو اور ٹیلی وژن پر کرکٹ میچوں پر تبصرہ کرنے کے لیے بھی انھیں‌ مدعو کیا جاتا تھا۔

  • چڑیا کو ہلاک کرنے والے جہانگیر خان کی برسی

    چڑیا کو ہلاک کرنے والے جہانگیر خان کی برسی

    ڈاکٹر جہانگیر خان ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی کرکٹ ٹیم کے رکن تھے جنھوں نے کھیل کے میدان میں مختصر عرصہ گزارا۔ تاہم کرکٹ کی تاریخ میں ایک واقعے کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

    یہ 4 جولائی 1936 کی بات ہے جب جہانگیر خان کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے ایم سی سی کے خلاف میدان میں‌ اترے۔ مخالف ٹیم بیٹنگ کررہی تھی۔

    جہانگیر خان نے کرکٹ پچ پر موجود بیٹسمین ٹی این پیئرس کو گیند کرانے کے لیے دوڑ لگائی اور جیسے ہی گیند ان کے ہاتھ سے نکلی اسی وقت ایک چڑیا پرواز کرتی ہوئی آکر اس سے ٹکرا گئی۔

    پوری قوت سے پھینکی گئی گیند کی ضرب نے چڑیا کو اس کی زندگی سے محروم کر دیا۔

    سبھی کھلاڑی اس ننھی چڑیا کی ہلاکت پر دکھی تھے، اور یہ ایک حادثہ تھا۔ اس چڑیا کو حنوط کر کے لارڈز گراؤنڈ کے لانگ روم میں محفوظ کرلیا گیا اور اس کے ساتھ ہی وہ گیند بھی وہیں‌ رکھ دی گئی۔

    آج اس ٹیسٹ کرکٹر کی برسی ہے۔ ڈاکٹر جہانگیر خان 23 جولائی 1988 کو لاہور میں وفات پاگئے تھے۔

  • کیا اظہر علی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟

    کیا اظہر علی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟

    لاہور: قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ جب پاکستان ٹیم کو میری ضرورت ہوگی تو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر سنجیدگی سے سوچوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری پرفارمنس زیادہ اچھی نہیں ہے، ہمیں ہوم گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ باہر بھی سیریز جیتنے کی ضرورت ہے۔

    بین اسٹوکس کی تعریف کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ انگلش آل راؤنڈر اس وقت کا بہترین کھلاڑی ہے، اس کی ایشیز میں بہترین اننگز کھیلی اور انگلینڈ کو ورلڈ کپ بھی جتوایا۔

    اظہر علی نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی بری نہیں تھی، رن ریٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوئے، شروع کے میچز میں اچھی کارکردگی نہیں رہی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوچز کے حوالے سے انٹرویو چل رہے ہیں، میرے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوا سوچوں گا، کسی بھی ٹیم کے سینئر پلیئر جاتے ہیں تو فرق پڑتا ہے۔

    اظہر علی نے پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی لیول بڑھانے کے لیے پی سی بی نے اچھا اقدام کیا ہے، پری سیزن کیمپ کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیمپ سے کھلاڑی خامیاں دور کررہے ہیں، میں ڈومیسٹک میچز کھیلوں گا، کاؤنٹی سیزن کو بہت انجوائے کیا، کیمپ سے تمام کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز سے پہلے فٹ ہونے کا موقع ملا ہے۔

  • ’اچھی پرفارمنس کیوں نہیں دے سکے‘؟ شان مسعود نے وجہ بیان کردی

    ’اچھی پرفارمنس کیوں نہیں دے سکے‘؟ شان مسعود نے وجہ بیان کردی

    ’اچھی پرفارمنس کیوں نہیں دے سکے‘؟ شان مسعود نے وجہ بیان کردی

    لاہور: قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ مجھے 6 سال میں صرف 15 ٹیسٹ کھیلنے کو ملے، تسلسل سے مواقع نہ ملنے سے پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ میں پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ سیزن کے لیے اتنے قریب پری کنڈیشنگ کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ آج سے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس بھی شروع ہورہی ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے متعلق تمام باتیں میڈیا تک ہیں۔

    مزید پڑھیں: مصباح الحق اور یونس خان کا خلا اب تک پُر نہیں کرسکے، اسد شفیق

    اوپنر بلے باز نے کہا کہ اپنی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے کھلاڑیوں کو نقصان ہورہا ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ سلیکشن کا پروسس میرے بس میں نہیں ہے، سلیکشن بورڈ کو کھلاڑی کو لمبا عرصہ دینا چاہئے، کھلاڑی کو چانس ملے تو اس کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ہوم سیریز کئی سال سے انگلینڈ میں ہورہی ہے، امید ہے کہ سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز پاکستان آکر کھیلے گی۔

  • ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل

    ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل

    جدہ: ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، بیٹے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے گزشتہ روز اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی، انہوں نے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی اور ان کا بیٹا احرام میں نظر آرہے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اظہر علی کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی۔

    فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی اظہر علی کو مبارک باد دی اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی، جس پر اظہر علی نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ خیرمبارک، انشاء اللہ ضرور۔

    مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم نومبر کو اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری زیازہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی اور پرفارمنس دی، چانس ملنا نہ ملنا اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ میرے حساب سے یہ ریٹائرمنٹ کے لیے اچھا وقت ہے۔ اپنے فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر سمیت سب سے بات کی۔

  • نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، محمد عباس

    نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، محمد عباس

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد عباس نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کے لیے بے چین ہوں موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، بورڈ اور مینجمنٹ کو جب بھی ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ ویسٹ انڈڈیز، آسٹریلیا اور دیگر ٹیموں کے خلاف پرفارمنس شاندار رہی، اچھی کارکردگی کے بعد ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے، کرکٹ انجوائے کررہا ہوں، انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔

    محمد عباس نے کہا کہ جو بھی فارمیٹ ہو بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوتی ہے، ٹیم بھرپور فارم میں ہے امید ہے ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی ملے گی، میری نظریں ورلڈ کپ پر ہیں موقع ملا تو ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

    مزید پڑھیں: کیا محمد عباس عظیم فاسٹ بولر ہیں؟ ڈیل اسٹین کا اہم بیان سامنے آگیا

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں عباس نے 17 وکٹیں لی تھیں اور مین آف دی میچ کے ساتھ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی ان کے نام رہا تھا۔

    فاسٹ بولر نے یو اے ای میں ایک میچ میں دس وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالرکا اعزاز اپنے نام کیا، ساتھ ہی بارہ سال بعد دس وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربھی بن گئے۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا تھا کہ محمد عباس کی صورت میں مستقبل کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں، ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی محمد عباس کی صلاحیتوں کو سراہا تھا۔

  • وزیراعظم کی اعلان کردہ انعامی رقم ابھی تک نہیں ملی، یونس خان

    وزیراعظم کی اعلان کردہ انعامی رقم ابھی تک نہیں ملی، یونس خان

    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم ابھی تک نہیں ملی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تاہم اس ضمن میں کسی حکومتی شخصیت نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرنے پر قوم کی جانب سے بہت پذیرائی ملی جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب دیگر کھیلوں کی طرف توجہ دے رہا ہوں۔

    پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کس طرح تقسیم ہو گی ؟

    یونس خان نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم ملی تو وعدے کے مطابق کسی فلاحی ادارے کو دے دوں گا، کرکٹ سے فراغت ملی تو اب میرا ڈونا کے انداز میں فٹبال کھیلنے کی کوشش کررہا ہوں۔

    مزید پڑھیں: لوگ میری کم اور 10 ہزار رنز کی زیادہ عزت کرتے ہیں، یونس خان

    پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی پر یونس خان نے کہا کہ جس شخص کو بھی یہ عہدہ دیا جائے وہ کرکٹ کی بحالی کے ساتھ کھلاڑیوں کے لیے کام کرے تاکہ کرکٹ میں بہتری آئے۔