Tag: ٹیسٹ کرکٹ کی بھوک

  • روہت کے نوجوان کرکٹرز سے متعلق سخت بیان پر گواسکر نے ردعمل دیدیا

    روہت کے نوجوان کرکٹرز سے متعلق سخت بیان پر گواسکر نے ردعمل دیدیا

    بھارتی کپتان روہت شرما کے نوجوان کرکٹرز میں ٹیسٹ کرکٹ کی بھوک نہ ہونے کے بیان پر سنیل گواسکر نے اپنا ردعمل دے دیا۔

    رانچی میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کی فتح کے بعد سابق کپتان اور لیجنڈ سنیل گواسکر نے موجودہ کپتان روہت شرما کے تازہ بیان پر لب کشائی کی ہے۔ گواسکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے ’بھوک‘ کے ناگزیر عنصر سے متعلق روہت کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

    ٹیسٹ کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہے۔ اور اگر آپ کامیابی چاہتے ہیں اور اس مشکل فارمیٹ میں سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کی بھوک ہونی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف ان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے جن میں ٹیسٹ کرکت کی بھوک ہے۔ جن کو بھوک نہیں انھیں دیکھتے ہی پتا چل جاتا ہے۔

    موجودہ تجربہ کار نے گواسکر بھارتی کپتان روہت کے نقطہ نظر سے متفق نظر آتے ہیں، انھوں نے کہا کہ روہت بالکل درست کہہ رہے ہیں۔ جو لوگ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، آپ انھیں دیکھ لیں۔

    انھوں نے کہا کہ میں برسوں سے یہ کہہ رہا ہوں۔ کھلاڑی جو کچھ بھی ہیں وہ بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ہیں۔ وہ زندگی اور کیریئر کے جس مرحلے پر بھی ہیں، وہ سب بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جو پیسہ، شہرت اور پہچان ملی ہے وہ بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ہے۔ تو آپ کو اس حوالے سے کچھ وفاداری دکھانی ہوگی۔

  • ’’جن نوجوانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کی  بھوک نہیں انھیں کھلانے کا کیا فائدہ!‘‘

    ’’جن نوجوانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کی بھوک نہیں انھیں کھلانے کا کیا فائدہ!‘‘

    بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ جن نوجوانوں پلیئرز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی بھوک نہیں پھر ایسے کرکٹرز کو کھلانے کا کیا فائدہ۔

    بھارتی کرکٹرز شریاس آئیر اور ایشان کشن رانجی ٹرافی کے میچز نہ کھیلنے کے بعد تنقید کی زد میں ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کی جانب سے انھیں خصوصی طور پر شرکت کے لیے کہا گیا تھا تاہم انھوں نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا۔

    انگلینڈ کو رانچی میں چوتھے ٹیسٹ میں پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کپتان روہت شرما نے نوجوان پلیئرز کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ کو کھیلنے کے لیے پرشوق نظر نہیں آرہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جن پلیئرز کو ٹیسٹ کرکٹ کی بھوک نہیں ہے، وہ دیکھ کے ہی پتا چل جاتا ہے، پھر ان سب کو کھلانے کا کیا فائدہ؟

    واضح رہے کہ روہت کو خود بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ حاصل کرنے کے لیے طویل عرصے تک جدوجہد کرنا پڑی تھی۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا شاندار آغاز کیا تھا۔

    موجودہ بھارتی کپتان نے 2013 میں اپنی پہلی دو ٹیسٹ اننگز میں مڈل آرڈر میں بلے بازی کرتے ہوئے سنچریاں بنائی تھیں۔ تاہم، وہ ٹیم میں اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ سکے تھے کیونکہ وہ کئی مواقع پر غلط شاٹس کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے۔

    تاہم جب وہ بھارت کے لیے اننگز اوپن کرنے لگے تو ان کی بیٹنگ بہتر ہوگئی، بعد ازاں ون ڈے کیریئر کی طرح روہت شرما بھارتی ریڈ بال ٹیم کا بھی ایک ناگزیر حصہ بن گئے۔

    شریاس اور کشن دونوں کو مبینہ طور پر کرکٹ گورننگ باڈی کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے سنٹرل کنٹریکٹس سے نکالے جانے کا خطرہ ہے۔