کراچی: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، جلد پانچ روزہ فارمیٹ میں بین الاقوامی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا وقت آن پہنچا ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر دی.
پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکن سیکیورٹی وفد نے بھی یہاں کے سیکیورٹی صورت حال اور انتظامات پر پراطمینان کا اظہار کیا ہے.
وفد کی رپورٹ کے بعد سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان کےلیے گرین سگنل دے دیا، سری لنکن ٹیم پاکستانی سر زمین پر ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی.
خیال رہے کہ پاکستان میں 2009 کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا، اس کے باوجود مصباح الحق کی قیادت میں اس ٹیم نے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کی پوزیشن اپنے نام کی.
خیال رہے کہ پاکستان میں طویل انتظار کے بعد ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کرکٹکی واپس ہوگئی ہے. پی ایس ایل میچز کی پاکستان آمد سے بھی شائقین کرکٹ کا حوصلہ بلند ہوا،
اب طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کی امید جاگ اٹھی ہے.
لاہور: قومی کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمدعامر نے ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا، پی سی بی کے مطابق محمد عامر موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ باؤلر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤ لر محمد عامر نے کرکٹ کے روایتی فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ روایتی ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزازتھا،ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کافیصلہ آسان نہیں تھا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
محمد عامر پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے.
انہوں نے کہا کہ آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کروں گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔
محمدعامرنے36ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 119وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایم ڈی پاکستان کرکٹ بور ڈ کا کہنا ہے کہ عامرکاشمارموجودہ دورکےبہترین ٹیسٹ بولرزمیں ہوتاہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 36 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد عامر نے پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد 22 ٹیسٹ میچز کھیلے، پابندی سے قبل انہوں نے 14 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ مقابلے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے درمیان ہوں گے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ممالک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی. حکام کی کوشش ہے کہ سری لنکا کے بعد بنگلا دیش بھی پاکستان کا دورے کرے.
خیال کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں آئی پی ایس نے کلیدی کردار ادا کیا، دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے.
یاد رہے کہ پاک بھارت تنازع کے باوجود پی سی ایل کے آٹھ میچز کراچی میں ہوئے، جن میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے ستاروں نے شرکت کی.
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹر آج اپنی 41 ویں سالگرہ منارہے ہیں، یونس خان پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
آپ کا مکمل نام ’محمد یونس خان‘ ہے اورآپ 29 نومبر، 1977ء کو سرحد کے شہر مردان میں پیدا ہو ئے تھے۔ آج آپ اپنی زندگی کی 41 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور آپ کے مداح دنیا بھر سے آپ کو مبارک باد دے رہے ہیں ۔
یونس خان ایک کامیاب کرکٹر ہیں اور آپ پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے لیے کھیلتے رہے ہیں ۔پاکستان نے سنہ 2009ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تو اس فاتح ٹیم کی قیادت آپ ہی کررہے تھے۔
حنیف محمد اورانضمام الحق کے بعد یونس خان پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔ وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں ۔
آپ نے 26 فروری سنہ 2000 میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور آخری میچ1 نومبر2015 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ پہلا ون ڈے سری لنکا کے خلاف فروری سنہ 2000 میں جبکہ آخری 11 نومبر 2015 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔
دس ہزار رنز مکمل کرنے پر یونس خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پاکستانی ٹیم میں آیا تو ڈریسنگ روم میں دنیا کے بہترین کرکٹر موجود تھے مجھے سعید انور، راشد لطیف، باسط علی اور محمد یوسف جیسے بلے باز ملے۔ جب کہ وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بولرز کے ساتھ کھیلا ہوں اس لیے خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ مجھے ذہن اور باصلاحیت دوست اور سینئرز ملے۔
واضح رہے یونس خان دنیا کے 13 ویں بیٹسمین ھیں جنہوں نے دس ہزار رنز یا اس سے زائد زنز بنائے جب کہ وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ معرکہ سر کیا اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پانچ سنچریاں، 11 ملکوں میں سنچری بنانے کا منفرد ریکارڈ اور ٹیسٹ میچ کھیلنے والی نو کی نو ٹیموں کے خلاف سینچریاں بنانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔
دس ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اے آروائی نیوز کو دیا انٹرویو
دبئی: شاہینوں نے کیویز کے پر کتر دیے، یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں کےسامنے بلیک کیپس چکراگئے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار لیگ اسپینر کی شان دار بالنگ کے باعث دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو اس وقت فالو آن کا سامنا ہے، پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں اپنے نام کیں، کوئی بلے باز ان کے سامنے ٹک کر نہ کھیل سکا.
[bs-quote quote=” لیگ اسپینر ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]
پاکستان کی شان دار پرفارمینس کے طفیل شاہینوں نے تین سو اٹھائیس رنز کی برتری حاصل کی، لیگ اسپینر نے کئی ریکارڈ پاش پاش کر دیے. وہ ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں وکٹوں کی سینچری بھی مکمل کر لی۔
یاسر شاہ اب تک 31 ٹیسٹ میچز میں 181 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انھوں نے دو بار ٹیسٹ میچز میں 10،10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔
یاد رہے کہ قادر خان نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 56 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، سرفراز نواز بھی آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں 86 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
سابق کپتان عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ دو بار انجام دیا، سکندر بخت نے بھی اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں، البتہ یاسر شاہ نے ان سے کم رنز کے عوض آٹھ وکٹیں اپنے نام کیں۔
کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان بے شمار ریکارڈز کا حامل ہے ، ان میں سے کچھ تو مشہورِزمانہ ہیں تو کچھ افسوس ناک ریکارڈ تاریخ کی گرد میں دب گئے ہیں، ایسا ہی ایک ریکارڈ معروف آل راؤنڈرمدثر نذر کا بھی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ 24 سال قبل آج ہی کے دن مدثر نذر 199 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے تھے ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 199 رنز پر آؤٹ ہونے والے پہلے شخص تھے۔
پی سی بی کے مطابق 29 اکتوبر سنہ 1984 کو فیصل آباد میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹیسٹ میچ جاری تھا جس میں مدثر نذر محض ایک رن کے فرق سے ڈبل سنچری کرتے کرتے رہ گئے اور 199 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور یوں یہ ایک ناخوشگوار ریکارڈ بھی تاریخ کا حصہ بن گیا۔
#OnThisDay in 1984, Mudassar Nazar got out caught at 199 in the second #PAKvIND Test in Faisalabad. This was the first individual innings of 199 in Test cricket history. pic.twitter.com/EK0zPaXZne
مدثر نذر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 24 دسمبر 1976ء کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ کے میدان میں کیا تھا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 76 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 10 سنچریوں کی مدد سے 4114 رنز اسکور کیے۔ ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 231 رنز تھا۔
وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی تھے جو 199 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دنیا کی سست ترین ٹیسٹ سنچری بنانے کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔ انہوں نے 2653 رنز کے عوض 66 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 122 میچ کھیلے اور بغیر کسی سنچری کے 2653 رنز اسکور کیے۔ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 3432 رنز کے عوض 111 وکٹیں بھی حاصل کیں۔مدثر نذر کے والد نذر محمد بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔
نذر محمد اور مدثر نذر دنیا کے واحد باپ بیٹے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
لاہور: دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے ٹی 20 کرکٹ کو ٹیسٹ کرکٹ کے زوال کا سبب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طرز کی کرکٹ نے پاکستان سمیت تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کو نقصان پہنچایا، اب دل چسپی کا محور ٹی 20 کرکٹ بن گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ کی مقبولیت نے بلے باز ی کے فن کو نقصان پہنچایا، ہر کوئی شاٹس کھیلنا چاہتا ہے، اب چند ہی ایسے بلے باز ہیں، جو اننگز بنا سکتے ہیں۔
فاسٹ بالر نے کہا کہ بولنگ کو بھی اس فارمیٹ نے شدید متاثر کیا، سارے بولرز چار چار اوورز کے بولر بن گئے ہیں، اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔
واضح رہے کہ آج ٹی 20 کرکٹ مقبولیت کی اوج پر ہے، دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دل چسپی ہر گزرتے دن کے گھٹتی جارہی ہے۔
انھوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کا بھی حوالہ دیا، جہاں شائقین نہ ہونے کے برابر ہیں اور تمام انکلوژر خالی ہیں.
انھوں نے کہا کہ پاکستان جیسا ملک، جس کے پاس ہوم گراؤنڈ نہیں ہے، انھیں اب ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے.
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اسے آج نہیں تو کل ختم ہونا ہے، کیوں کہ نہ تو اسے کوئی کھیلنا چاہتا تھا، نہ دیکھنا چاہتا ہے، نہ ہی کوئی براڈ کاسٹر اسے دکھانا چاہتا ہے.
لندن: کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے یوں تو ٹیسٹ کرکٹ میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئیں، مگر چار روزہ ٹیسٹ میچ کو ماہرین سب سے بڑا اور سنسنی خیز تجربہ ٹھہرا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ہم ایک عرصے سے چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں خبریں سن رہے تھے، اب آئی سی سی کی جانب سے پہلے سرکاری چار روزہ ٹیسٹ میچ کی تفصیلات اور نئے قوانین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ رواں ہفتے جنوبی افریقہ اور زمباوے کے درمیان پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ ہوگا، جس میں پنک گیند استعمال کی جائے گی۔
اس نئے فارمیٹ کے لیے نئے قوانین وضع کیے گئے ہیں۔ میچ کے ہر روز98 اوورز کا کھیل ہوگا۔ واضح رہے کہ پانچ روزہ کرکٹ میں ایک دن میں 90 اوورز کی شرط عائد ہوتی ہے۔ اسی طرح کھیل کا دورانیہ ساڑھے چھ گھنٹے ہوگا، جو عام دورانیہ سے آدھے گھنٹے زائد ہے۔ کھیل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے آخری روز اضافی وقت بھی دیا جائے گا۔
ماہرین کرکٹ اس فیصلے کو انقلابی اقدام قرار دے رہے ہیں، یاد رہے کہ ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ دل چسپ بنانے کے لیے ڈے اینڈ نائٹ میچ اور پنک گیند متعارف کروائی گئی ہے، تاہم سب سے انقلابی اقدام اسے چار روز پر محیط کرنا ہے۔
اسلام آباد: تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزاررنزبنانےپرمبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنزکرنے پرمبارک باد دی ہےاور کہا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
Congratulations to Younis Khan on his scoring 10000 runs in Test cricket – the first Pakistani to achieve this distinction.
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہاکہ یونس خان کاعزم تھاکہ کوالٹی باؤلنگ اورمشکل کنڈیشنز میں رنزکیے۔
It is his courage, determination & ability to score against quality bowling in difficult conditions that has led to this achievement. https://t.co/MawiDnER5T
وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو 10ہزار رنزبنانے پر مبارکباد دیتے ہوئےکہاکہ پوری قوم کو آپ کی کامیابی پرفخر ہے۔انہوں نےمزید کہاکہ یونس خان کی کامیابی پاکستانی کرکٹرزکےٹیلنٹ اورسخت محنت کامظہر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی یونس خان کو مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنزمکمل کرنے پرمبارکباد دی۔
Congratulations to Younis Khan on earning the well deserved honour of scoring the 10K runs, first Pakistani to do it ….
شہبازشریف نےکہاکہٹیسٹ میچوں میں 10 ہزاررنزکاہدف عبور کرنا شاندار کارنامہ ہے۔ان کاکہناتھاکہ یونس خان نے محنت اور مہارت سے دنیا میں مقام بنایا۔
عظیم پاکستانی بلے باز یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیاجس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یونس خان نے چوکا لگا کر دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز ہندوستان کے سنیل گاوسکر نے 1987 میں پاکستان کے خلاف احمدآباد ٹیسٹ میں بنا کر حاصل کیا تھا۔
سنیل گاوسکر کے بعد سے اب تک ایلن بارڈر، اسٹیو وا، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈراوڈ، رکی پونٹنگ، جاک کیلس، مہیلا جے وردنے، کمار سنگاکارا، شیونارائن چندرپال اور ایلسٹر کک دس ہزار رنز بنا چکے ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنزبنانے پرمبارکباد دی ہے۔
Congratulations Younis Khan on becoming the first Pakistani player to score 10,000 Test runs pic.twitter.com/2DM95QxlfL
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں