Tag: ٹیلر سوئفٹ

  • ٹیلر سوئفٹ منگنی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئیں

    ٹیلر سوئفٹ منگنی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئیں

    (29 اگست 2025): پاپ میگا اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایلا سٹار ٹریوس کیلسی اپنی منگنی کے اعلان کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں۔

    گرامی ایوارڈ یافتہ ٹیلر سوئفٹ اور کنساس سٹی چیفس کے ٹائٹ اینڈ ٹریوس کیلسی نے منگل کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

    منگنی کے اعلان کے دو دن کے بعد یہ جوڑا سنسناٹی بیئرکیٹس اور نیبراسکا کارن ہسکرز کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لیے ایروہیڈ اسٹیڈیم میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)

    واضح رہے کہ یہ مقام ٹیلر اور ٹریوس کے رشتے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں جولائی 2023 میں ایرس ٹور کے دوران ٹریوس نے پہلی بار اپنی منگیتر کو دیکھا تھا، اسی اسٹیڈیم میں ستمبر میں ڈیٹنگ کے دوران ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    تاہم منگنی کے اعلان کے بعد پہلی بار دونوں کو اسٹیڈیم میں دیکھا گیا، امریکی گلوکارہ نے منی اسکرٹ، اور گھٹنوں تک بوٹس پہنے تھے، اس موقع پر ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی توجہ کا مرکز رہی۔

    ماہرین کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی انگوٹھی میں 10 سے 20 قیراط کا نایاب اینٹیک کشن کٹ ہیرا جڑا ہے جو 18 قیراط سونے میں سیٹ کیا گیا ہے، یہ ڈیزائن 18ویں صدی کے انداز سے متاثر ہے۔

    یہ پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی

    ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام پر تمام ریکارڈ توڑ دیے

  • ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام پر تمام ریکارڈ توڑ دیے

    ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام پر تمام ریکارڈ توڑ دیے

    نیویارک(29 اگست 2025): امریکا کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی منگنی کے اعلان نے انسٹاگرام پر تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

    منگل کو ٹیلر سوئفٹ اور کیلس نے اپنی منگنی کی خبر شیئر کی، جس کے بعد میٹا نے انکشاف کیا کہ پروفیشنل ایتھلیٹ کے پاپ اسٹار کو پرپوز کرنے کی تصاویر نے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد بار ری پوسٹ کیں۔

    ڈیٹا کے مطابق اس پوسٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کسی بھی دوسری پوسٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ری پوسٹس حاصل کیں، نہ صرف ان کی مشترکہ پوسٹ نے سب سے زیادہ ری پوسٹ کا ریکارڈ بنایا، بلکہ یہ ریکارڈ اعلان کے صرف چھ گھنٹوں کے اندر بنا ہے۔

    یہ پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی

    پوسٹ کو شیئر ہونے کے صرف ایک گھنٹے بعد 14 ملین لائکس ملے، اس کے علاوہ پوسٹ کے اپلوڈ ہونے کے بعد سے اب تک اس پوسٹ کو 30 ملین سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور کیلس نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی، جب گلوکارہ نے کینساس سٹی چیفس کے فٹ بال میچوں میں شرکت شروع کی تو دونوں نے تیزی سے میڈیا کی توجہ حاصل کی، دریں اثنا، کیلس کو سوئفٹ کے ایرس ٹور کے کئی کنسرٹس میں دیکھا گیا تھا۔

  • ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی

    ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انھیں مبارک باد دے دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان دونوں نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

    پوسٹ میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، گلوکارہ اور کیلسی گزشتہ دو سالوں سے ایک ساتھ ہیں اور اکثر تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرنے کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلسی منگنی

    دونوں کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، کیوں کہ ان کے لاکھوں مداح ان کی منگنی کی خبر کے منتظر تھے۔ منگل کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں سوئفٹ نے لکھا ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور آپ کے جم ٹیچر کی شادی ہو رہی ہے۔‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)

    اس نے پوسٹ کے ساتھ تصاویر میں کنساس سٹی چیفس (امریکی فٹبال ٹیم) کے اسٹار کیلس کو سوئفٹ کو پرپوز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تصاویر میں اس جوڑے کو گلے لگاتے اور ہاتھ پکڑے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ہیرے کی منگنی کی انگوٹھی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس پوسٹ کو چار گھنٹوں کے اندر 18 ملین سے زیادہ لائکس ملے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس موقع پر جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور کہا میں جوڑے کو خوشیوں اور کامیابیوں کی دعا دیتا ہوں، ٹریوس ایک شان دار کھلاڑی ہیں اور ٹیلر ایک بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔

    یہ بیان اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنا ہے کیوں کہ ماضی میں ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ پر تنقید کی تھی، مگر اس بار انھوں نے ان کے لیے مثبت الفاظ ادا کیے۔

  • ٹرمپ کی ٹیلر سوئفٹ سے متعلق دلچسپ پوسٹ

    ٹرمپ کی ٹیلر سوئفٹ سے متعلق دلچسپ پوسٹ

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے متعلق دلچسپ انداز میں پوسٹ شیئر کی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ اپنے پرانے جھگڑے کو ایک بار پھر ہوا دی ہے، یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے ستمبر میں ٹرمپ کے خلاف مباحثے میں فتح کے بعد کمالا ہیرس کی حمایت کی تھی۔

    الیکشن مہم کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنی پوسٹ میں کمالا ہیرس کو ’ایک مستحکم، باصلاحیت رہنما‘ قرار دیا تھا اور بتایا کہ وہ ان مقاصد کی حامی ہیں جو ان کی اپنی اقدار سے مطابقت رکھتے ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ کے اس اعلان کے چند دن بعد امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے۔

    تاہم اب امریکی صدر نے ایک بار پھر گلوکارہ کی شخصیت سے متعلق ٹروتھ سوشل سائٹ پر طنزیہ کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "کیا کسی نے نوٹ کیا ہے کہ جب سے میں نے کہا تھا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے تب سے وہ مزید خوبصورت نہیں رہیں؟”

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ متنازع بیان سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر سامنے آیا جو فوری طور پر دنیا بھر میں سرخیوں کا حصہ بن گیا ہے۔

  • ٹیلر سوئفٹ کی لاس اینجلس متاثرین کیلئے عطیات کی اپیل

    ٹیلر سوئفٹ کی لاس اینجلس متاثرین کیلئے عطیات کی اپیل

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی تباہی پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

    اپنی انسٹا اسٹوری پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے بہت سے خاندانوں کو تباہ و برباد کردیا ہے اور ان کی منظر عام پر آنے والی کہانیاں دل دہلا دینے والی ہیں۔

    امریکی گلوکارہ نے لکھا کہ چونکہ بہت سارے لوگ اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں ایسی صورتحال میں بہت ساری حیرت انگیز تنظیمیں اور گروپس لوگوں کی مدد کرنے کے لیے سامنے آرہے ہیں۔

    اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کچھ خیراتی اداروں کی ایک فہرست شیئرکی اور ساتھ ہی اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ یہ ان خیراتی اداروں کی فہرست ہے جنہیں میں عطیات دے چکی ہوں اگر آپ میں سے کوئی عطیات دے سکتا تو لازمی دے۔

    امریکی گلوکارہ سوئفٹ سے قبل لیونارڈو ڈی کیپریو، پیرس ہلٹن، جیمی لی کرٹس اور ایوا لونگوریا بھی متاثرین کے لیے عطیات فراہم کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ نو روز بعد بھی بے قابو ہے، ریسکیو ٹیموں کو تیز ہواؤں کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    جبکہ کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے، راکھ اور گرد میں بھاری دھاتیں اور دیگر خطرناک مواد شامل ہوسکتا ہے۔ یہ خطرناک اجزا سانس کے ذریعے، جلد پر لگنے سے یا پینے کے پانی میں شامل ہوکر جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    کچرے کو نامناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ان خطرناک مادوں کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے جس سے امدادی کارکنوں، رہائشیوں اور ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ٹیلر سوئفٹ نے ریحانہ سے دنیا کی امیرترین خاتون گلوکارہ کا اعزاز چھین لیا

    اب تک 25 افراد ہلاک اور 12 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوچکے ہیں، 40 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ مزید 88 ہزار افراد کو متاثرہ علاقہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

  • ٹیلر سوئفٹ نے ریحانہ سے دنیا کی امیرترین خاتون گلوکارہ کا اعزاز چھین لیا

    ٹیلر سوئفٹ نے ریحانہ سے دنیا کی امیرترین خاتون گلوکارہ کا اعزاز چھین لیا

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ریحانہ سے دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ کا اعزاز چھین لیا۔

    مداحوں کو اپنی گائیکی کے سحر میں مبتلا کرنے والی ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں اور ان کی مجموعی مالیت 1.6 ارب ڈالزر تک جاپہنچی ہے جو کہ پاپ سٹار ریحانہ سے تقریباً 200 ملین زیادہ ہے۔

    انھوں نے اپنے کیریئر میں یہ نیا سنگ میل عبور کرنے کے ساتھ، پاپ اسٹار ریحانہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.4 ارب ڈالرز ہے۔

    فی الحال ٹیلر سوئفٹ امیر ترین موسیقاروں کی مجموعی فہرست میں جے زیڈ سے پیچھے ہیں جن کی مجموعی مالیت اس وقت 2.5 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

    اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ ٹیلر سوئفٹ اپنی ہم عصر ریحانہ کے سابقہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے جلد ہی 1.77 ارب ڈالرز کی مالیت کے ساتھ اب تک کی سب سے امیر ترین خاتون گلوکارہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرسکتی ہیں۔

    فوربس نے ہالی ووڈ گلوکارہ کے ایراز ٹور کی تاریخی کامیابی کے بعد ان کی موجودہ مالی حیثیت کے حوالے سے اپ ڈیٹ فراہم کرنے سے قبل تمام معلومات کی تصدیق کی ہے۔

    فوربس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کو 600 ملین ڈالرز ٹور کی آمدنی اور رائلٹی سے ملتی ہے، مزید 600 ملین ڈالرز ان کی میوزک لائبریری سے آتے ہیں اور 125 ملین ڈالرز وہ رئیل اسٹیٹ میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل کرتی ہیں۔

    اس کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2023 میں اکیلے اسپاٹیفائی اسٹریمنگ سے 100 ملین ڈالرز کی رائلٹی اپنے اکاؤنٹ میں ڈالی ہے۔

  • ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کا میلہ ٹیلر سوئفٹ نے جیت لیا

    ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کا میلہ ٹیلر سوئفٹ نے جیت لیا

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایم ٹی وی کے سالانہ ایوارڈز میں بہترین میوزک ویڈیو کا ایوارڈ جیت لیا۔

    میوزک کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ایم ٹی وی ایوارڈز کے میلے کا اہتمام کیا گیا، حسین رنگین شام ٹیلر سوئفٹ کے نام رہی، معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو سال کی بہترین وڈیو کا ایوارڈ دیا گیا۔

    سپر اسٹار گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گانے ’فورٹ نائٹ‘ کے لیے سال کا بہترین ویڈیو جیتا، جس میں پوسٹ میلون شامل ہے، مداحوں کا شکریہ کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ نے صدارتی انتخابات میں ووٹ کرنے کی تلقین کی۔

    ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ نے اپنی زندگی کے ایک خاص شخص کی بھی تعریف کی جو میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہمیشہ ان کے ساتھ سیٹ پر رہتا تھا۔

    گلوکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا بوائے فرینڈ ٹریوس ریکارڈنگ کے دوران ہمیشہ ساتھ ہوتا ہے، اور جب ایک ہی ری ٹیک میں ریکارڈنگ مکمل ہوتی ہے تو وہ اس کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔

    نیویارک میں ایوارڈ شو کی رنگینیاں رات بھر عروج پر رہیں اور ہر سال کی طرح اس بار بھی ایوارڈ کی شام ہلے گلے اور موج مستی سے بھرپور رہی، دھمال کے ساتھ سنگرز کی شاندار پر فارمنسز نے کمال کیا۔

  • ٹیلر سوئفٹ نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا

    ٹیلر سوئفٹ نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صدارتی مباحثے کے اختتام کے بعد امریکی گلوکارپ ٹیلر سوئفٹ نے صدر کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بلّی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ ’میں 2024  کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ٹم والز کو اپنا ووٹ دوں گی ‘۔

    گلوکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ’ آپ سب کی طرح میں نے بھی مباحثہ دیکھا، تو اگر آپ نے بحث ہونیوالے مسائل سے متعلق اب تک تحیقیق نہیں کی تو یہ صحیح وقت ہے، ایک ووٹر ہونے کی حثیت سے اپنے ملک کیلیے آپ کو ایک سیاسی پارٹی کے منشور سے آگاہ ہونا چاہیے۔

    اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی تحقیق مکمل کر لی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے، آپ کو اپنا فیصلہ خود تحقیق کر کے کرنا ہے۔

    ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ میں 2024ء کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ٹم والز کو اپنا ووٹ دوں گی، میں کملا ہیرس کو ووٹ اس لیے دوں گی کیونکہ وہ حقوق کے لیے لڑتی ہیں اور اسی وجہ سے  مجھے یقین ہے کہ ہمیں ایک جنگجو کی ضرورت ہے۔

    اُنہوں نے لکھا ہے کہ میرے خیال میں کملا ایک مضبوط ہاتھ رکھنے والی، ہونہار رہنما ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم ان کی پُرسکون قیادت میں اس ملک میں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ نے مداحوں پر زور دیا ہے کہ اپنا ووٹ رجسٹر کروائیں تاکہ جلدی اور آسانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

  • ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی سازش کرنے والا عراقی نوجوان گرفتار

    ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی سازش کرنے والا عراقی نوجوان گرفتار

    ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی مبینہ سازش کی منصوبہ بندی کرنے والے عراقی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    آسٹریا کے وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک 18 سالہ عراقی شہری کو آسٹریا کے دارالحکومت میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملہ کرنے کی مبینہ سازش کی تحقیقات کے سلسلے میں ویانا سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    آسٹریا کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست نوجوان کا تعلق سازش کے مرکزی ملزم کے گروہ سے ہے، مذکور سازش کا مرکزی ملزم 19 سال کا آسٹریائی شہری ہے جس کا آبائی تعلق مقدونیہ سے ہے۔

    آسٹریا کی وزارتِ داخلہ نے مزید کہا کہ مشتبہ شھخص سے پوچھ گچھ کی جائے گی، نوجوان نے منصوبہ بند حملے سے دو ہفتے قبل اپنی ملازمت یہ کہتے ہوئے چھوڑ دی تھی، کہ اس کے ’’بڑے منصوبے ہیں‘‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیشِ نظر منسوخ کر دیے گئے تھے۔

    کنسرٹس منتظمین نے بتایا تھا کہ سرکاری حکام کی جانب سے اسٹیڈیم میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں تھا۔

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد متوقع تھی۔

  • حملوں کا خطرہ، ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ کر دیے گئے

    حملوں کا خطرہ، ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ کر دیے گئے

    آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیشِ نظر منسوخ کر دیے گئے۔

    خبر رساں ایجنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹس کو منسوخ کیا گیا۔

    حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں آسٹریا کی پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے

    کنسرٹس منتظمین نے بتایا کہ سرکاری حکام کی جانب سے اسٹیڈیم میں دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں تھا۔

    زباب رانا کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد متوقع تھی۔