Tag: ٹیلر سوئفٹ

  • ٹیلر سوئفٹ کے کنسٹرٹس نے زمین کو لرزا دیا، کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے

    ٹیلر سوئفٹ کے کنسٹرٹس نے زمین کو لرزا دیا، کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے

    اسکاٹ لینڈ میں امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹس نے زمین کو لرزا دیا، اس زلزلے کے جھٹکے کو دور تک محسوس کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر  ایڈنبرگ میں ہونے والے امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ میں 70ہزار سے زائد  شائقین نے شرکت کی تھی، ٹیلر کی پرفارمنس کے دوران شائقین ایسا جھومے کے میلوں دور تک زمین لرز گئی۔

    اس حوالے سے برطانوی جیولوجیکل سروے نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسکاٹ لینڈ میں امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹس کی وجہ سے میلوں دور تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)

    رپورٹ کے مطابق اس کنسرٹ میں ہزاروں لوگوں کی ایک ساتھ رقص کی وجہ سے زلزلے کی سرگرمیاں اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئیں جو کنسرٹ کے مقام سے 6 کلومیٹر (4 میل) دور تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ تینوں شام ہونے والے کانسرٹس کے دوران یہی ہوا جب ٹیلر سوئفٹ نے اپنا گانا ’ریڈی فار اٹ‘، ’کرویل سمر‘ اور ’شیمپین پرابلم‘ گایا تو مداحوں کے زور دار رقص کے سبب دور تک زلزلے کا ارتعاش ریکارڈ کیا گیا۔

    پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اسکاٹ لینڈ سے قبل انہوں نے سیٹل اور لاس اینجلس میں اپنی گلوکاری کا جادو دکھایا تھا، سیٹل میں بھی ہزاروں مداحوں کے جھومنے کے سبب 2.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا تھا۔

  • اے آر رحمان کس ہالی ووڈ گلوکارہ کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟

    اے آر رحمان کس ہالی ووڈ گلوکارہ کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟

    عالمی شہرت یافتہ بھارت کے ممتاز میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے کنیکٹ ایف ایم کینیڈا کے ساتھ انٹرویو میں ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی قابلیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کی تعریف کے پُل باندھ دیے۔

    میزبان نے اے آر رحمان سے سوال کیا کہ ’ کیا وہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں؟‘ جس پر انہوں نے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ پوری دنیا کے میوزیشنز کیلئے ایک متاثر کن شخصیت ہیں۔

    ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا!

    اے آر رحمان نے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ ضرور کولابریٹ کرنا چاہوں گا، وہ جو بھی چاہیں، اگر وہ کوئی ڈانس نمبر کی خواہش کریں گی تو ایسا ہی ہوگا اور اگر وہ کوئی رومانوی گیت چاہیں گی تو جیسی ان کی خواہش‘۔

    بھارتی گلوکار نے ہالی ووڈ گلوکارہ کی تعریف میں کہا کہ ’اگر لوگ موسیقی کی طاقت کو دنیا کی بھلائی کیلئے استعمال کرتے ہیں تو اس زیادہ بہترین اور کچھ نہیں ہوسکتا، یہی مائیکل جیکسن نے کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مائیکل جیکسن نے بے شمار چیئریٹی کنسرٹس کیے اور افریقہ کے لوگوں کی بے انتہا مدد کی اور ٹیلر سوئفٹ بھی اس طرح کا کام کررہی ہیں جسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

    گلوکاراے آر رحمان نے مزید کہا کہ ’ٹیلر سوئفٹ اپنی زندگی میں بہت مشکل حالات دیکھ چکی ہیں، انہوں نے دھوکہ کھایا، وہ دنیا بھر کے تمام موسیقاروں کے لیے ایک اچھی کیس اسٹڈی اور انسپائریشن ہیں‘۔

  • ٹیلر سوئفٹ کے والد نے بیٹی کی تصاویر کھینچنے پر پاپارازی پر حملہ کردیا

    ٹیلر سوئفٹ کے والد نے بیٹی کی تصاویر کھینچنے پر پاپارازی پر حملہ کردیا

    پاپارازی فوٹو گرافر پر اسکاٹ سوئفٹ کے حملے کی خبروں کے بعد ٹیلر سوئفٹ اپنے والد کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

    مبینہ طور پر ٹیلر سوئفٹ کے والد اسکاٹ نے منگل 27 فروری کو سڈنی کے شمالی ساحل پر ایک فوٹوگرافر پر حملہ کیا تھا۔ یہ واقعہ آسٹریلوی شہر میں سوئفٹ کے پرفارمنس کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ ٹیلر سوئفٹ کی ٹیم نے ان رپورٹس کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔

    سوئفٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاپا رازی فوٹوگرافر نے اسٹار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ’جارحانہ‘ رویہ اختیار کیا تھا۔

    اخبار دی مرر کے مطابق ان کے ترجمان نے کہا کہ دو افراد جارحانہ انداز میں ٹیلر کی طرف بڑھ رہے تھے اور ان کے سیکیورٹی اہلکاروں کو پکڑ رہے تھے جبکہ انھوں نے عملے کی ایک خاتون رکن کو پانی میں پھینکنے کی بھی دھمکی دی۔

    نارتھ شور پولیس کی جانب سے اپنے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے ملوث افراد کے نام بتانے سے گریز کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب نیوٹرل بے وارف کے مقام پر ایک 71 سالہ شخص کی جانب سے مبینہ طور پر 51 سالہ شخص پر حملہ کیا گیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    حملے کا نشانہ بننے والے آدمی نے واقعہ کی اطلاع دی اور اب نارتھ شور پولیس ایریا کمانڈ سے منسلک افسران کے ذریعے اس کی انکوائری کررہی ہے۔

    آسٹریلیا کے اسکائی نیوز نے بتایا کہ اسکاٹ لڑائی میں شامل لوگوں میں سے ایک تھے۔ فوٹوگرافر کی شناخت میٹرکس میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو بین میکڈونلڈ کے نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کی تصاویر لے رہا تھا۔

  • کیا ٹیلر سوئفٹ نے نئے البم میں سابق دوست جو ایلوین پر طنز کیا ہے؟

    کیا ٹیلر سوئفٹ نے نئے البم میں سابق دوست جو ایلوین پر طنز کیا ہے؟

    عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنے نئے البم ’دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈپارٹمنٹ‘ کو لانچ کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔

    ٹیلر نے اس بات کا اعلان 2024 کے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں کیا۔ تاہم ان کے مداح قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ گلوکارہ کے نئے البم ’دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈپارٹمنٹ‘ میں ان کے سابق بوائے فرینڈ جو ایلوین کو مرکز نگاہ بنایا گیا ہے۔

    اس بات کے امکانات اس لیے بھی پائے جاتے ہیں کہ ماضی میں برطانوی اداکار نے ایک بار پاپ اسٹار کے لیے دو گانے ساتھ مل کر لکھے تھے اور ٹیلر نے نئے البم کے نام میں بھی پوئٹس (شاعروں) کے الفاظ کو استعمال کیا ہے۔

    پچھلے سال ان کے رشتے میں دراڑ آنے سے قبل ٹیلر اور ایلوین چھ سال تک ایک ساتھ تھے۔ بعدازاں گلوکارہ کو جلد ہی ٹریوس کیلس کی صورت میں نیا پیار مل گیا اور اس وقت ان کا آپس میں تعلق کافی مضبوط ہے۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ ٹیلر کا گانا ’لوور‘ بھی جو ایلوین کے لیے لکھا گیا تھا جو 2019 میں ریلیز ہوا تھا۔ اس وقت دنوں ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں تھے اور یہ امریکی گلوکارہ کی کسی مرد کے ساتھ سب سے طویل دوستی بھی تھی۔

    2020 میں، ٹیلر سوئفٹ نے اپنا آٹھواں اسٹوڈیو البم، ’فوکلور‘ ریلیز کیا تھا اور اس کے دو گانے ’ایکسائل‘ اور ’بیٹری‘ کو گلوکارہ نے نغمہ نگار ولیم بووری کے ساتھ مل کر لکھا تھا۔

    بعد میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ ولیم بووری کوئی اور نہیں بلکہ جو ایلوین تھے۔ شوبز چیٹ شیٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹیلر نے تصدیق کی تھی کہ جو ایلوین ڈزنی کی دستاویزی فلم ’فوکلور: دی لانگ پانڈ اسٹوڈیو سیشنز‘ میں بووری تھا۔

    واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈپارٹمنٹ’ 19 اپریل 2024 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

  • ٹیلر سوئفٹ ایک اور ریکارڈ بنانے میں کامیاب

    ٹیلر سوئفٹ ایک اور ریکارڈ بنانے میں کامیاب

    معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایک اور اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گریمی ایوارڈز 2024ء میں ٹیلر سوئفٹ نے (Midnights) کے لیے البم آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    34 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ایوارڈ کام ہے جسے میں بہت پسند کرتی ہوں اور یہ مجھے بہت خوش کرتا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی بھی فنکار نے اس کیٹیگری میں چار مرتبہ ایوارڈ حاصل کیا ہو۔

    ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار

    ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان لوگوں کی بھی خوشی کا باعث ہے جنہوں نے میرے لیے ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کی البم (Midnights) اکتوبر 2022ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

  • پاکستانی نوجوان ٹیلر سوئفٹ کا پرستار، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    پاکستانی نوجوان ٹیلر سوئفٹ کا پرستار، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    مقبول ترین امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 34 گانے محض ایک منٹ میں شناخت کرنے کا ریکارڈ بنا کر پاکستانی نوجوان بلال الیاس جھنڈیر نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ایک پاکستانی پرستار نے ایک منٹ میں 34 گانوں کو درست طریقے سے پہچان کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، 20 سالہ بلال الیاس جھنڈیر کو میوزک کے بغیر صرف گانوں کے بول سن کر انھیں پہچاننا تھا۔

    ریکارڈ کے لیے ٹیلر سوئفٹ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 50 گانے منتخب کیے گئے تھے، اور ایک شخص نے بغیر کسی ترتیب کے بلال کے سامنے ان گانوں کے بول دہرائے، اور بلال ایک منٹ میں 34 گانوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوا، یوں اس نے 2019 میں ڈین سمپسن کے قائم کردہ 27 گانوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بلال جھنڈیر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ بچپن سے ٹیلر سوئفٹ کو سنتا آ رہا ہے، اور اس کا سخت پرستار ہے، بلال نے کہا ’’میں نے ٹیلر سوئفٹ کا ہر گانا سنا ہے، میں ان کے ہر گانے کو اس کے بول سے پہچان سکتا ہوں۔‘‘

    مس جاپان بننے والی یوکرینی ماڈل کی پیدائش کو لے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

    واضح رہے کہ بلال جھنڈیر نے اس سے قبل بھی کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں، جن میں ایک منٹ میں جانوروں کی آوازوں سے سب سے زیادہ جانوروں (23) کی شناخت کا ریکارڈ بھی شامل ہے، اور بلال نے جسٹن بیبر کے 29 گانے بھی ایک منٹ میں شناخت کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

  • ٹیلر سوئفٹ، ٹریوس کا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں!

    ٹیلر سوئفٹ، ٹریوس کا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں!

    معروف ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے قریبی دوست ٹریوس کیلس کا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شادی کے لیے مزید وقت لینا چاہتے ہیں۔ یہ جوڑا فی الحال ’بہت خوش‘ ہے لیکن ان کا آئندہ گرمیوں میں منگنی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    امریکی میڈیا میں آنے والی منگنی کی افواہوں کے باوجود ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کو شادی کی کوئی جلدی نہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ منگنی کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔

    ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئفٹ اور کیلس کو اس بات کا احساس ہے کہ ان کے بہت سے دوست اور خاندان کے افراد ان کی شادی دیکھنے کے خواہشمند ہیں-

    دونوں سیلیبریٹیز کے قریبی احباب کو توقع ہے کہ مستقبل قریب میں جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔ تاہم، سوئفٹ اور کیلس ابھی تک اس فیصلے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے پاس ابھی بھی ایک دوسرے کے بارے میں جاننے اور دریافت کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

    اس ماہ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیلس کے این ایف ایل کیریئر سے وقفے کے دوران اور سوئفٹ کے ایراس ٹور کے بعد دونوں موسم گرما میں منگنی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا!

    ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا!

    اپنی آواز سے دنیا بھر میں مداحوں کو مسحور کرنے والی ہالی وڈ اداکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    ٹیلر سوئفٹ کے ایراس ٹور فلم نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے، انھوں نے اپنی گلوکاری اور اسٹیج پرفارمنس کے جادو سے شائقین کے دل موہ لیے ہیں۔ ٹیلر نے نیا سنگ میل عبور کیا ہے اور ان کی ایراس ٹور فلم اب تک دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کنسرٹ بن چکا ہے۔

    ہالی وڈ گلوکارہ اپنے ایراس ٹور فلم کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ تو نہیں جیت پائیں لیکن اس کے باوجود انھوں نے تاریخ رقم کردی۔

    ٹیلر سوئفٹ کے دی ایراس ٹور نے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کنسرٹ اور دستاویزی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    عالمی باکس آفس پر ان کے ہٹ ٹور نے مائیکل جیکسن کی ’دِس اِز اِٹ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اس سے قبل سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ رکھتی تھی۔

    اے ایم سی تھیٹرز کے سی ای او ایڈم آرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اعلان کیا کہ عالمی سطح پر 261.6 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ اے ایم سی کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم، ٹیلر سوئفٹ دی ایراس ٹور سب سے زیادہ کمانے والی کنسرٹ فلم بن چکی ہے۔

    اتوار تک دی ایراس ٹور نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 261.6 ملین ڈالرز کا کاروبار کرلیا ہے، بشمول شمالی امریکا میں کنسرٹ فلم نے 180 ملین کا بزنس کیا ہے۔

    تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی کنسرٹ فلم نے کنگ آف پاپ کی ’دِس اِز اِٹ‘ کی مجموعی عالمی کمائی 261.2ملین ڈالرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    آرون نے کہا کہ اے ایم سی تھیٹرز میں ہم سب کی طرف سے، میں ٹیلر سوئفٹ کو ان کی شاندار اور ریکارڈ ساز باکس آفس کارکردگی کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    https://twitter.com/Media_Tak1/status/1744210482565951546?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1744210482565951546%7Ctwgr%5E449138426585bb918aaa6c7d234712864b99ae25%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fentertainment%2Fmusic%2Ftaylor-swifts-eras-tour-surpasses-michael-jacksons-this-is-it-as-highest-grossing-concert-film-101704715255250.html

  • ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ’لیفٹ آرم اسپن ایکشن‘ تصاویر نے دھوم مچادی

    ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ’لیفٹ آرم اسپن ایکشن‘ تصاویر نے دھوم مچادی

    اپنے گانوں سے دنیا بھر کو مسحور کرنے والی ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے لیف آرم لیگ بریک ایکشن کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

    انٹرنیٹ صارفین کا ٹیلر سوئفٹ کی وائرل تصاویر پر کہنا ہے کہ اگر ٹیلر سوئفٹ کرکٹر ہوتیں تو شاید لیفٹ آرم اسپنر ہوتیں۔ ان کی تصویر دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کرکٹ کے بخار میں پوری طرح مبتلا ہیں اس لیے ایسا ایکشن دے رہی ہیں مگر حیقیت میں ایسا نہیں ہے۔

    اکثر مداحوں کا خیال ہے کہ کرکٹ کو کیریئر کے طور پر اپنانے کی صورت میں ٹیلر اور بھارتی لیگ اسپنر کلدیپ یادیو ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرتے نطر آتے۔

    یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب ٹیلر سوئفٹ کی ایراس ٹور سے ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں گلوکار کے ہاتھ کا اشارہ کچھ اس طرح کا تھا کہ جیسے وہ بائیں ہاتھ سے اسپن باؤلنگ کررہی ہیں۔

    تصویر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بجائے کرکٹ پچ پر موجود ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ کی اس تصویر نے خاص طور پر کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے، اور شائقین کرکٹ اسپنر کے طور پر ان کے ایکشن کو سراہتے نظر آرہے ہیں۔

    ایک شخص نے لکھا کہ ’کیا اس تصویر سے ایسا لگتا ہے جیسے ٹیلر سوئفٹ ایک بائیں ہاتھ کی لیگ اسپنر ہیں اور گیند پھینکنے والی ہیں۔ یا میں غلط سوچ رہا ہوں۔‘

  • ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز کی غزہ امداد کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت

    ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز کی غزہ امداد کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت

    غزہ کیلئے امداد جمع کرنے کی تقریب میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور گلوکارہ سیلینا گومز نے شرکت کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ کی ایک تقریب میں شرکت کی، اس پروگرام کی میزبانی امریکی مصری مزاح نگار ریمی یوسف نے اپنے بروکلین کامیڈی کلب میں کی۔

    ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے نیویارک میں عرب امریکی کامیڈین رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک ہوئیں۔

    سیلینا، جی جی حدید نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

    اس حوالے سے رامی یوسف کا کہنا ہے کہ تقریب کی آمدنی غزہ کے محصور علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

    ٹیلر سوئفٹ اور سلیلنا گومز کی تصاویر کو بڑے پیمانے میں آن لائن شیئر کی جارہی ہے، مبینہ طور پر یہ تصویر ایونٹ سے رخصت ہونے کی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کو غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں بات کرنے سے انکار  پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا انہوں نے  غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت، سیلینا گومز نے کیا فیصلہ کیا؟

    اداکارہ سیلینا گومز  نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا تھا کہ میں لوگوں کو ظلم اور تکلیف سے بچانے کے قابل نہیں ہوں، معصوم لوگوں کو قتل ہوتے دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے، میری  خواہش ہے کہ  میں دنیا کو بدل سکوں لیکن ایک پوسٹ سے ایسا نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب فلسطین کے حامی امریکی وکلاء نے مشہور شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بحران سے متعلق اپنے پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں۔