Tag: ٹیلر سوئفٹ

  • ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار

    ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار

    معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کو 2023 کی بہترین شخصیت قرار دیدیا۔

    رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ کے ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، جس کے نتیجے میں ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں ہیں۔

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے لیے 2023 بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے، ٹائم میگزین نے پرسن آف دی ائیر کے لیے باربی، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراسیکیوٹرز اور دیگر کو شارٹ لسٹ کیا تھا، مگر یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے حصے میں آیا۔

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلّی ارب پتی نکلی

    اس سے قبل پیپل میگزین نے بھی ٹیلر سوئفٹ کو اسی طرح کے اعزاز سے نوازا تھا جبکہ فوربز نے انہیں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا تھا۔

    اسی طرح دنیا بھر میں Spotify کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی آرٹسٹ کا اعزاز بھی ان کے نام رہا تھا۔

    ان کے Eras ٹور پر جاری ہونے والی فلم نے بھی دنیا بھر سے 25 کروڑ ڈالرز کے قریب بزنس کیا تھا۔

  • ٹیلر سوئفٹ نے لائیو کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی، ویڈیو وائرل

    ٹیلر سوئفٹ نے لائیو کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی، ویڈیو وائرل

    ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے لائیو کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر شکاگو میں اتوار کے روز ٹیلر سوئفٹ کنسرٹ کررہی تھیں اس دوران ان کے منہ میں مکھی چلی گئی جسے گلوکارہ نے نگل لیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کانسرٹ ٹیلر سوئفٹ مداحوں سے مخاطب تھیں تاہم اس دوران ان کے منہ میں مکھی چلی گئی جس کے بعد گلوکارہ کھانسنے لگیں۔

    @markbeshae The Bees Ruined a Taylor Swift Concert #foryoupage #fypシ #taylorswift ♬ original sound – MarkBeshae

    گلوکارہ نے ہنستے ہوئے اپنی کھانسی کی وجہ بھی بتادی کہ انہوں نے کوئی مکھی نگل لی ہے، لیکن یہ مزے دار تھی جس پر ان کے مداح بے ساختہ مسکرانے لگے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے پروگرام منسوخ نہیں کیا اور گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔

  • انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے

    انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے

    لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے لیڈز ٹیسٹ جتوا کر وکی پیڈیا پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے زیادہ سرچ کیے جانے والے شخصیت بن گئے۔

    ریسرچ کے مطابق رواں ہفتے اسٹوکس کی تاریخی اننگز کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے میوزک البم سے زیادہ لوگوں نے سرچ کیا۔

    واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں لوور کے نام سے نیا میوزک البم ریلیز کیا ہے۔

    یاد رہے کہ تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں بین اسٹوکس کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

    میچ کی چوتھی اننگ کے دوران جب ایک کے بعد ایک کھلاڑی آﺅٹ ہونا شروع ہوا تو سب کو یہی امید تھی کہ اس بار کی ایشز سیریز آسٹریلیا کے نام رہے گی لیکن مڈل آرڈر بلے باز بین سٹوکس نے بھرپور جان لڑائی اور اسے تاریخ کا سب سے دلچسپ ٹیسٹ میچ بنادیا۔

    بین سٹوکس نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور لوئر آرڈر بلے بازوں کے ساتھ مل کر 359 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ میچ کے دوران ایک طرف تو بین سٹوکس جم کر کھڑے رہے لیکن دوسری طرف 5 کھلاڑی 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔

    انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

  • امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کی یونی ورسٹی فیس ادا کرکے دنیا کو حیران کردیا

    امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کی یونی ورسٹی فیس ادا کرکے دنیا کو حیران کردیا

    مسی ساگا: مایہ ناز امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد طالبہ کی یونی ورسٹی کی فیس ادا کرکے ساری دنیا کو حیران کردیا ہے، ٹیلر سوئفٹ کے اس اقدام کو ساری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد عائشہ خرم کی یونی ورسٹی کی فیس ادا کرنے پر امریکی گلوکارہ کو اس وقت ساری دنیا میں سراہا جارہا ہے ، عائشہ خرم پہلے سے ہی ٹیلر سوئفٹ کی بہت بڑی مداح تھیں اور اب تو وہ انہیں اپنا ہیرو قرار دے رہی ہیں۔

    پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائشہ خرم کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہیں جہاں ان دنوں انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے سبب ان کی تعلیم بھی خطرے میں تھی ، عائشہ کے والدین بھی ان دنوں مشکل مالی حالات دیکھ رہے ہیں جس کے سبب ان کی جانب سے بھی مدد ممکن نہیں رہی تھی۔

    اس صورتحال میں عائشہ نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا اور اس کے بعد اپنے تعلیمی اخراجات کے لیے مدد کی اپیل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور محض دو گھنٹے بعد ہی ان کی اپیل پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مثبت جواب آگیا ، عائشہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کی زندگی کی یادوں میں سب سے حسین یاد بن کر رہے گا۔

    عائشہ خرم یونی ورسٹی آف واٹر لو میں اکاؤنٹس اور فنانشل مینجمنٹ کی طالبہ ہیں اور ٹیلر سوئفٹ کی بہت بڑی مداح بھی ہیں۔ گزشتہ برس اگست میں امریکی گلوکارہ کے ٹورنٹو دورے کے موقع پر عائشہ نے ٹیلر سے ملاقات کی تو گلوکارہ نے انہیں اپنا سب سے بڑا مداح قرار دیا تھا۔

    عائشہ نے ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے موصول ہونے والی مدد کو اپنے انسٹا گرام پر بھی پوسٹ کیا ہے۔

    ٹیلر سوئفٹ نے عائشہ کی یونی ورسٹی فیس کے لیے رقم بھیجنے کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیجا جس میں انہوں نے کہا ۔ ’’ عائشہ، اپنی تعلیم جاری رکھو، میں تم سے پیار کرتی ہوں! ٹیلر‘‘۔ ابتدا میں تو عائشہ کو یقین ہی نہیں آیا کہ ان کی سب سے بڑی مشکل حل ہوچکی ہے ، کچھ دیر بعد انہوں نے اس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جس نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی۔

    عائشہ نے مزید کہا کہ یہ سب میری توقع سے بہت بڑھ کر ہے، وہ ( ٹیلر) واقعی بہت مہربان ہیں ، میں گزشتہ رات ساری رات روتی رہی۔یہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے آپ خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے۔

  • ننھی ٹیلر سوئفٹ سے ملیں

    ننھی ٹیلر سوئفٹ سے ملیں

    دنیا میں کئی افراد ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں۔ بعض دفعہ یہ مشابہت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

    معروف امریکی گلوکارہ اور موسیقار ٹیلر سوئفٹ کے بھی یوں تو کئی ہمشکل مل جائیں گے لیکن ان کی 7 سال ہم شکل نے دنیا بھر کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔

    zia-2

    فلپائن کے مشہور ٹی وی پروگرام ’یور فیس ساؤنڈ فیمیلیر‘ میں ویسے تو سب ہی ایسے افراد شرکت کرتے ہیں جو کسی نہ کسی مشہور شخصیت سے مشابہت رکھتے ہیں۔ لیکن ٹیلر سوئفٹ کے جیسی اس 7 سالہ بچی زیا وگر نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

    zia-3

    سوئفٹ کے گانے پر پرفارم کرتے ہوئے اس 7 سالہ فنکارہ نے انداز بھی بالکل ٹیلر سوئفٹ جیسے اپنائے جنہیں دیکھ کر خلقت خوشی سے چیخ اٹھی۔

    zia-4

    پروگرام کے جج بھی زیا کی پرفارمنس کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔