Tag: ٹیلیفونک رابطہ

  • شہباز شریف، مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، شہریوں کی شہادت پر ایرانی صدر کی تعزیت

    شہباز شریف، مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، شہریوں کی شہادت پر ایرانی صدر کی تعزیت

    وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ایران کی مخلصانہ کوششوں پر اظہار تشکر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سپریم لیڈرآیت اللہ خامہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کی مخلصانہ کوششوں پر اظہارتشکر کیا، وزیراعظم نے پاکستان کیخلاف بھارت کے بلااشتعال حملوں کی شدید مذمت کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بہادر مسلح افواج نے دشمن کو ذمہ دارانہ اور منہ توڑ جواب دیا، پاکستان امن کا خواہاں ہے اسی جذبے کے تحت بھارت کیساتھ جنگ بندی پراتفاق کیا۔

    وزیراعظم نے ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی کی کوشش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی 24 کروڑ لوگوں کےلیے لائف لائن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، ایرانی صدر نے حالیہ کشیدگی کے دوران شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-sehbaz-meet-nawaz-sharif/

  • وزیراعظم شہباز، امیرقطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی حمایت پر شکریہ اداکیا

    وزیراعظم شہباز، امیرقطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی حمایت پر شکریہ اداکیا

    وزیراعظم شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے امیرقطر کی پاکستان کےلیے یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کو اجاگر کیا،

    وزیراعظم شہباز شریف نے بغیر ثبوت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کیا۔

    قطر کے امیر نے جنوبی ایشیا میں امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، امیرقطر نے کہا کہ قطر موجودہ بحران میں کمی کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

    وزیراعظم نے واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کو آبی جارحیت قرار دیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پانی پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہیں ایسے میں کسی واقعے میں ملوث ہونے کا فائدہ نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/marco-rubios-telephone-call-pm-shehbaz/

  • سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کا خطے کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کا خطے کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان خطے کی صورت حال پر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ٹیلی فون کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتِ حال پربات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں بمباری کی دھمکی کے بعد ایران کو براہ راست مذاکرات کی تجویز دے دی۔

    قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ براہ راست سفارت کاری کے امکان کے بارے میں پُر امید نظر آئے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے ایران امریکا سے براہ راست بات چیت کرنے کا خواہاں ہے۔ ’میرے خیال میں یہ بہتر ہے کہ ہم براہ راست بات چیت کریں، اگر آپ ثالثی کریں تو دوسرے فریق کو بہتر سمجھتے سکتے ہیں۔‘

    گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت کا مطالبہ کیا تھا جبکہ انہوں نے تہران کو حملوں کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    تاہم ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا وہ بالواسطہ سفارت کاری پر رضامند ہے۔

    آیا یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایران نے واقعی اپنا مؤقف تبدیل کیا ہے یا ڈونلڈ ٹرمپ اس کے مؤقف کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

    چند روز قبل امریکی صدر نے این بی سی نیوز کے ساتھ ٹیلی فون پر انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکی اور ایرانی حکام اس حوالے سے آپس میں بات چیت کر رہے ہیں۔

    کس صورت میں ٹیرف نہیں دینا پڑے گا؟ ٹرمپ نے بتایا

    انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو بمباری ہوگی، اگر وہ معاہدہ نہیں کرتا تو میں اس پر ٹیرف بھی عائد کروں گا جیسا کہ میں نے چار سال پہلے بھی کیا تھا۔

  • کیا روس یوکرین جنگ بندی معاہدہ ہونے والا ہے؟ اہم خبر آگئی

    کیا روس یوکرین جنگ بندی معاہدہ ہونے والا ہے؟ اہم خبر آگئی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں روس یوکرین جنگ بندی سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔

    اس حوالے سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت اچھی رہی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

    اس سے قبل گزشتہ روز امریکی صدر نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو کی تھی جس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روس یوکرین جنگ کے حوالے سے محدود جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کو روس کی جانب سے 30دن کی جنگ بندی کی کڑی نگرانی کرنی چاہیے، روسی افواج اسپتالوں سمیت شہری انفرااسٹرکچر پر حملے کررہی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی بات چیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی خصوصی ایلچی وٹکوف کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بندی 2 ہفتے میں ہوسکتی ہے۔

    امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی معاہدے پر بات چیت پیر سے سعودی عرب میں شروع ہوگی، روس کے ساتھ جنگ بندی کی کچھ شرائط پر متفق ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں یوکرین میں محدود جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا، جس کے تحت یوکرین اور روس دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے (انرجی انفراسٹرکچرز) کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے گا۔

  • سعودی ولی عہد کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد نے ٹیلیفون پر ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور انکے ساتھیوں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قائم مقام ایرانی صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    عالمی عدالت کا اسرائیل کے خلاف فیصلہ، سعودی عرب کا اہم بیان

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر سے ڈاکٹر محمد مخبر سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • غزہ پر حملے جاری، نیتن یاہو اور بائیڈن کا ٹیلیفونک رابطہ

    غزہ پر حملے جاری، نیتن یاہو اور بائیڈن کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی شہداء کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، ایسے میں امریکی صدر جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں حملوں میں وقفوں کے امکان پر گفتگو کی۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں معصوم شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو مریضوں، غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے اب تک 90 سے زائد فلسطینی زخمیوں کو مصر منتقل کیا جاچکا ہے، اس سے قبل ایمبولنس پر اسرائیلی حملے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی تھی۔

    مصری حکام کے مطابق رفح کراسنگ دو روز بند رہی تھی، غزہ سے آج تیمارداروں سمیت 13 زخمی رفح کراسنگ سے مصر آئے ہیں۔

  • اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری پر اتحادی سربراہان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

    اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری پر اتحادی سربراہان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے اہم معاملے پر اتحادی سربراہان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری پر مشاورت کی گئی اور یہ تجویز پیش کی گئی کہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری ہونی چاہیے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں رہنماؤں میں جوڈیشل کمیشن سے متعلق آئین و قانون میں ترمیم پر بھی مشاورت کی گئی، پارلیمانی کمیٹی کو مزید با اختیار بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فارق ایچ نائیک کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا اور سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

    ٹیلیفونک بات چیت میں پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا صرف پوسٹ آفس کا کردار ختم کرنے اور پارلیمانی کمیٹی کو مزید با اختیار بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور توہین عدالت کے قانون میں ترامیم پر بھی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ عدالتی اصلاحات کا مسودہ قانون تیار پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولوت چاؤش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اولو نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولوت چاؤش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اہم معاملات میں دونوں ممالک کےمؤقف میں مماثلت خوش آئند ہے، مسئلہ کشمیر پر واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنانے پر ترکی کے مشکور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں ترک صدر نے کشمیر پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، ترک صدر کی غیر متزلزل حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ترک وزیر خارجہ میولوت چاش اولو نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

  • وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب وینسٹن پیٹرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کرونا چیلنج سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ وینسٹن پیٹرز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے اقدامات کو سراہا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کرونا چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے غیرمعمولی پھیلاؤ سے دنیا معاشی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے۔

    وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کو بھارت میں اسلاموفوبیا پر تشویش سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بلاجواز کرفیو کے فوری خاتمے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی منافرت کا پردہ چاک کیا۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ وینسٹن پیٹرز نے کہا کہ نیوزی لینڈ،مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ سے واپسی کے منتظر پاکستانیوں کے ویزہ کی مدت میں توسیع پر شکریہ ادا کیا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود  سے امریکہ کے مشیر قومی سلامتی کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود سے امریکہ کے مشیر قومی سلامتی کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ سے امریکہ کے مشیر قومی سلامتی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے جان بولٹن کو بھارتی جارحانہ عزائم کے ممکنہ خدشات سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی مشیر برائے سلامتی جان بولٹن کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے، اس موقع پر پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے امریکی عہدیدار کو26فروری کو جانے والی بھارتی جارحیت کی تفصیلات کے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ دراندازی یو این چارٹر کے بھی منافی تھی، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور جواب اپنے دفاع میں تھا، ہم خطے میں امن و امان کے خواہاں ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوایا، پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود مشاورت کے بعد بھارت واپس پہنچ چکے ہیں،14مارچ کو کرتار پور راہداری معاہدے کیلئے وفد بھارت جارہا ہے۔

    ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں ایمبیسڈر جان بولٹن نے امن کیلئے پاکستان کے مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شمالی کوریا کی قیادت سے اہم مذاکرات میں مصروف تھے اس کے باوجود اس تمام صورتحال میں پاک بھارت قیادت سے رابطے میں رہے۔

    انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وزیر خارجہ نے بھارتی جارحانہ عزائم کے ممکنہ خدشات سے آگاہ کیا، ایمبیسڈر جان بولٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مؤثر کردار کی تعریف کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔