Tag: ٹیلیفونک رابطہ

  • امریکی صدراوباما کا وزیرِاعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدراوباما کا وزیرِاعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: امریکی صدرباراک اوباما نے وزیرِاعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے تعلقات مزید بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    امریکی صدرنے وزیرِاعظم نوازشریف سے گفتگو میں کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک قدم مزید اوپر دیکھنا چاہتا ہے، امریکی صدر نے پاکستان کے وزیرِاعظم کو دورۂ بھارت سے قبل اعتماد میں لیا۔

    وزیرِاعظم سے گفتگو میں باراک اوباما نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    امریکی صدرنے وزیرِاعظم نوازشریف سے ایسے وقت میں رابطہ کیا ہے جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکا کے سات روزہ دورے پر ہیں، براک اوباما نے پاکستانی حکومت کی ترجیحات اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر خوشی کا اظہار کیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے واشنگٹن ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، امریکی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیرِاعظم نواز شریف نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔

    وزیرِاعظم نے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

  • منافع بخش اداروں کی نجکاری سمجھ سے بالا تر ہے، خورشید شاہ

    منافع بخش اداروں کی نجکاری سمجھ سے بالا تر ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے نرخوں میں اضافہ بلا جواز ہے جبکہ منافع بخش اداروں کی نجکاری سمجھ سے بالا تر ہے۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے تیل سستا ہونے کی نوید سنا رہی ہے جبکہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے نرخوں میں غیر ضروری اضافہ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب او جی ڈی سی ایل منافع کما رہا ہے تو اسکی نجکاری کیوں کی جارہی ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ اسٹیل مل پہلی بار بند ہوئی جو تشویشناک ہے ،انہوں نے اسٹیل مل کی نجکاری کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ہزاروں ملازمین کو کسی صورت بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیرِاعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرری پر تبادلہ خیال کیا۔

    سپریم کورٹ کی نئے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تقرری کی ہدایت پر حکومت اوراپوزیشن متحرک ہوگئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مشاورت کی۔ .

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین و قانون کے مطابق ہوگا، خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر صرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیئے، اچھے سیاستدان بیوروکریٹس بھی چیف الیکشن کمشنر بن سکتے ہے۔

    انھوں نے کہا کہ  قانونی ٹیم سے مشاورت کرنے کے بعد اٹھائیس اکتوبر سے پہلے سپریم کورٹ میں جواب داخل کردینگے، سپریم کورٹ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر تاخیر کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔

    فخر الدین جی ابراہیم کےاستعفے کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے اور سپریم کورٹ کے جج انور ظہیر جمالی قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔

  • ایم کیوایم قائد الطاف حُسین کا طاہرالقادری سے ٹیلیفونک رابطہ

    ایم کیوایم قائد الطاف حُسین کا طاہرالقادری سے ٹیلیفونک رابطہ

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حُسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد مجھ سے بات چیت کر کے تاحال بھر پور کوشش کررہے ہیں کہ معاملات افہام وتفہیم کے ذریعے حل ہوجائیں۔

    الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی اپیل کی کہ انہوں نے جہاں اتنا صبروتحمل سے کام لیا وہاں اور صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اورسب ملکر دعا کریں کہ ہم لوگ بات چیت اور افہام وتفہیم کے ذریعے معاملات کوبہتر بنانے کی جوکوشش کررہے ہیں اللہ انہیں کامیاب بنائے۔

    لہٰذادونوں طرفین کو جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے صبروتحمل اورسوچ وبچارکے بعد فیصلہ کرناچاہیے، ڈاکٹرطاہرالقادری نے ان کے موٴقف کی حمایت کرنے پر الطاف حسین کا شکریہ اداکیا۔

  • الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مذاکرات کا راستہ اختیارکرنا چاہیے۔

    سابق صدرآصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، آصف زرداری نے سیاسی بحران کے خاتمے میں الطاف حسین کے کردار کو سراہا اور معاملات کو مذاکرات اور افہام وتفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

    دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کومذاکرات کاراستہ اختیارکرنا چاہیے اور ایسے ہرعمل سے گریز کرنا چاہیے، جس سے ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورتحال میں اضافہ ہو ۔

    اس موقع پر آصف زرداری نے ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف سے اپنی متوقع ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا، دوسری جانب سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی الطاف حسین سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔

  • شہبازشریف کا پرویزخٹک سے ٹیلیفونک رابطہ:مختلف امور پرغور

    شہبازشریف کا پرویزخٹک سے ٹیلیفونک رابطہ:مختلف امور پرغور

    لاہور : گرم ہوتا سیاسی پارہ کیسے ٹھنڈا ہو۔ ایس کونسی تدبیر کی جائے کہ یوم آزادی پراحتجاج کے بجائے قومی مارچ ہوں۔حکومت اور حلیف جماعتیں بیک ڈور پالیسی کے تحت کاوشوں کو عملی جامع پہنانے میں مصروف ہیں۔پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالے خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ کیا۔

    دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے مختلف امور پرغور ہوا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف کی ایک اورتجویز پر غورشروع کردیاہے۔ پارلیمانی مدت پانچ سال کے بجائے چار سال کا مطالبہ کیا رنگ لائے گا ۔ سنا ہے اس پرحکومتی حلقوں نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ حکومت تحریک انصاف کے دس حلقوں کےمطالبے کے پیشِ نظرعدالتی کمیش کے تحت تحقیقات کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔