Tag: ٹیلی فونک رابطہ

  • ‘پاکستان ایران کیساتھ  کھڑا ہے’ وزیراعظم شہباز اور ایرانی صدر مسعود میں ٹیلی فونک رابطہ

    ‘پاکستان ایران کیساتھ کھڑا ہے’ وزیراعظم شہباز اور ایرانی صدر مسعود میں ٹیلی فونک رابطہ

    اسرئیل اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت پر ایران کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ کھڑی ہے، شہبازشریف نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر فوری اقدامات پرزور دیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسرائیلی حملے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی حملے یواین چارٹر، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایران ک ویواین آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر مسعود پیزشکیان سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے سلامتی کونسل اجلاس میں ایران کیلئے پاکستان کی حمایت کا ذکر کیا، شہباز شریف نے اسرائیلی اشتعال انگیزی کوعلاقائی اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا انھوں نے اسرائیل کی بہادر فلسطینیوں کےخلاف ظالمانہ نسل کشی کی کارروائیوں کی بھی مذمت کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے، پاکستان امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہے۔

    ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، ایرانی صدر نے کہا کہ حمایت پاکستان، ایران کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

    مسعود نے وزیراعظم کو بحران پر ایران کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا، ایرانی صدر نے کہا عالمی برادری اور اسلامی ممالک خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملکر کام کریں، وزیراعظم اور ایرانی صدر نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/israeli-military-expects-iran-to-launch-missile-barrages-tonight-report/

  • سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر امانویل میکخواں نے  ٹیلفیونک رابطہ کیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور امانویل میکخواں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، سعودی ولی عہد نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی، استحکام کے لیے کشیدگی ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

    سعودی ولی عہد نے پر امن نہتے شہریوں کو کسی بھی صورت میں نشانہ بنانے کو سختی سے مسترد کیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری عسکری کارروائیاں فوری طور پر روک دی جائیں

    شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بچایا جائے، انسانی ضرورت فراہم کرنے والی چیزوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، علاقے میں دائمی امن کیلئے انصاف کی بنیادوں پر فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے کرونا، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال،دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر خارجہ نے سعودی فرمانروا کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی جس پر سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ شاہ سلمان کامیاب سرجری کے بعد تیزی سے رو بصحت ہیں۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو کرونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن،دیگراقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی سے کرونا پھیلاؤ میں کمی آئی۔

    انہوں نے سعودی دفاعی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرمشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ ہے،سعودی عرب کی سالمیت اور تحفظ کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

    دونوں وزرائے خارجہ میں حج کی محدود ادائیگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا تھا کہ محدود پیمانے پر حج کا فیصلہ وبائی صورتحال کے باعث کیاگیا۔

  • شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں ٹیلی فونک رابطہ

    شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں ٹیلی فونک رابطہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کا وفد کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں ملاقات کرے گا۔

    اس سے قبل 8 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد پر مشاورت کی تھی۔

    دونوں رہنماؤں نے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت کے ساتھ اے پی سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ وترقی پذیر ممالک کا ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے لوگوں کی زندگیاں بچانے سمیت معیشت کی بحالی پر بھی گفتگو کی۔

    وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو کرونا پر حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کے لیے عالمی سطح پر اقدامات پر بھی بات چیت کی۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر بھی سری لنکن صدر کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ وترقی پذیر ممالک کا ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔

    اس سے قبل یکم جون کو وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    وزیراعظم نے اطالوی ہم منصب کو پاکستان میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے گئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

  • شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے کرونا، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال،دو طرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی،مذہبی، ثقافتی،کثیر الجہتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک میں متعدد شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری میں اضافہ خوش آئند ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب میں کرونا وائرس سے جانی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری کرونا کے باعث دہرا لاک ڈاؤن برداشت کر رہے ہیں،بھارت مقبوضہ علاقے میں علاقائی تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین،یو این سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے،عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کو فوری صورت حال کانوٹس لینا چاہیے۔

    وزیر خارجہ نے سعودی فرمانروا،ولی عہد کے طیارہ حادثہ پر تعزیتی پیغام پر سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا شکریہ ادا کیا۔

  • بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کرونا وائرس سے متعلق صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر بلاول بھڑو زرداری نے کہا کہ کرونا کے باعث سندھ حکومت نے فوری تعلیمی اداروں کو بند کیا،وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوری لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر میں موجودہ حالات میں رابطے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    برطانیہ کا پاکستان کے لیے امداد کا اعلان

    اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ امداد دیں گے۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دوست ہی مشکل وقت میں کام آتا ہے،ہمیں اپنے رویوں اور برتاؤ میں تبدیلی لانا ہوگی۔کرسچن ٹرنر نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ دنیا بھر میں عوام کروناکی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں،پاکستان کرونا کے نقصانات سے باہر آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے تمام اقدامات کر رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کے لیے قطری کردار کو سراہا، وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

    گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری لیڈرز، نوجوان اور سول سوسائٹی ممبرز کی رہائی پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

    چند روز قبل وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی فون پر رابطہ کیا تھا، وزیر خارجہ نے ایران میں کرونا وائرس سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام کا جوانمردی سے وبا کا مقابلہ قابل تحسین ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے ایران پر پابندیوں کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ جرمن وزیر خارجہ نے یورپی یونین میں مسئلہ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، امریکا ایران کشیدگی پر گفتگو

    وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، امریکا ایران کشیدگی پر گفتگو

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ہونے والے رابطے میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور خطے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرے بن سکتا ہے، کشیدہ صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے امریکا ایران (فریقین) کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    خطے میں قیام امن کے لیے وزرائے خارجہ نے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا، پاکستان کی سرزمین کسی علاقائی وہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    ہمارا خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، شاہ محمود قریشی

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احسان اللہ ٹوانہ کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ وزیرخارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کے لیے ہمارے روابط جاری ہیں، خطے کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کر رہا ہوں، ہمارا خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، کشیدگی کے اثرات خطے پر پڑیں گے، افغان امن عمل بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

  • بیلجیم کے وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

    بیلجیم کے وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انھوں نے مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود نے بیلجیم کے وزیر خارجہ کو فون کر کے انھیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

    بیلجیم کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ فریقین اس مسئلے کو جلد دو طرفہ مذاکرات سے حل کریں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی یک طرفہ اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے، بھارت نے یک طرفہ اقدامات سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا۔

    تازہ خبریں پڑھیں:  وزیر اعظم سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو سے گفتگو

    یاد رہے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، جس میں انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

    شاہ محمود نے مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ اہم امور پر پاکستان کے نقطۂ نظر کی حمایت کی، پاکستان نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکی کا ساتھ دیا، مسلم امہ کو متحد کرنے کے لیے ترکی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، یہ اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

    ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی نے ساری صورت حال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ہم نے سلامتی کونسل اجلاس کے بعد صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    دریں اثنا، دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جب کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس، او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔