Tag: ٹیلی فونک رابطہ

  • گورنرپنجاب اور رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    گورنرپنجاب اور رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: گورنر پنجاب اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطے پر سیاسی بحران سے نکلنے پر مشاورت کی گئی۔
    رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں آزادی مارچ اور انقلابی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت جلد عمران اور طاہر القادری سے مسئلہ کا حل نکالے، ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے۔

    رحمان ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذاکرات طویل ہوئے تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، دونوں رہنماؤں کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔

    گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت لچک کا مظاہرہ کرے گی، آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے بات چیت کرے گی۔

  • امیرجماعت اسلامی کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    امیرجماعت اسلامی کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی:  امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپوزیشن رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قائد حزب اختلاف کو ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کیلئے تجاویز دیں۔

    ملک کو جاری سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوششیں تیز کردیں اور اس کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    جس میں سراج الحق نے ملک سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے قائد حزب اختلاف کو تجاویز پیش کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنا کرادار ادا کرتے ہوئے ایسی حکمت عملی طے کریں کہ جس سے حکومت دھرنوں اور لانگ مارچ روکنے کے بجائے فوری مذاکراتی عمل شروع کردے اورمذاکراتی عمل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کرے۔

    اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے اتوار کو کراچی میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا، اس سے قبل وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی قائد حزب اختلاف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں انقلاب اور آزادی مارچ کے حوالے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

  • قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ

    قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کو ہفتہ کو قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، انہوں نے وزیراعظم  نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روز ایوان وزیراعظم میں ایم کیوایم کے وفد کی آمد اور اصولی موٴقف پر الطاف حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمہوریت کے فروغ، پارلیمنٹ کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ایم کیوایم کا کردار قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت تمام سیاسی وقومی معاملات کو سیاسی انداز میں بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی خواہشمند ہے اورکل بروز ہفتہ کی صبح قومی سلامتی کانفرنس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

    الطاف حسین نے قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تقاضا ہے کہ سیاسی معاملات کو ریاستی طاقت کے بجائے بات چیت اورافہام وتفہیم سے حل کیا جائے اور سیاسی مخالفت میں تلخیاں اتنی نہ بڑھائی جائیں کہ واپسی کی گنجائش ہی نہ رہے۔

  • الطاف حسین کا شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک رابطہ

    الطاف حسین کا شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مابین گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا،گفتگو کے دوران دونوں رہنماوٴں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں آئندہ چند روز میں ہونے والے اجتماعات سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کے پریذیڈنٹ رحمان ملک نے بھی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے،اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین بھی ٹیلی فون پر خطاب کریں گے،یہ اجلاس کل بروز بدھ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں منعقد ہوگا، اس سلسلے میں ایم کیوایم حق پرست اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کو فوری طور پر اسلام آباد سے کراچی طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس میں اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔