Tag: ٹیلی فون ایکسچینج

  • لاہور میں غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑا گیا، 5 افراد گرفتار

    لاہور میں غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑا گیا، 5 افراد گرفتار

    لاہور: غیر قانونی ٹیلی فون ایکس چینجز کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے کریک ڈاؤن میں اداروں نے لاہور میں ایک غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑ لیا، اور 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گرے ٹریفک کے خلاف پی ٹی اے زونل آفس اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کر کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ایک فعال غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج پکڑا گیا ہے۔

    ایف اے آئی کے مطابق غیر قانونی ایکس چینج میں کام کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تین لیپ ٹاپ، ایک میڈیا کنورٹر، چار موڈیم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے، ایکسچینج میں 30 فعال فکس لائن ٹیلی فون نمبرز استعمال کیے جا رہے تھے، زیر حراست افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی اے نے 9 لاکھ 33 ہزار 775 ویب سائٹس بلاک کردیں

    پی ٹی اے حکام کے مطابق غیر قانونی ٹیلی فون ایکس چینج چلا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی اے ملک میں قابل اعتراض مواد کی حامل 9 لاکھ 33 ہزار 775 ویب سائٹس بلاک کر چکی ہے، ان ویب سائٹس پر عدلیہ مخالف، ریاست مخالف اور گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیا جاتا تھا۔

  • لاہور آتشزدگی: ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس معطل

    لاہور آتشزدگی: ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس معطل

    لاہور: گزشتہ رات لاہورمال روڈپرٹیلی فون ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،تاہم آگ لگنےکے باعث معطل ہونےوالی ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

    لاہور میں گزشتہ رات مال روڈ ٹیلی فون ایکسچینج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،تاہم صبح کے وقت عمارت میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کےلئے تاحال کوششیں جاری ہیں۔

    آگ لگنے کے باعث شہربھرمیں ٹیلفون ،انٹرنیٹ سمیت ایمرجنسی ون فائیو سروس بھی معطل ہوگئی ہےجبکہ لاہور شہر کا بیرون ملک سے لینڈ لائن رابطہ بھی ختم ہوگیا ہے تاہم موبائل فون پر رابطوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    ڈی سی اولاہورکاکہناہے کہ ابتدائی طورآتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔تاہم حتمی طورپر تحقیقات کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔