Tag: ٹیلی فون

  • مسئلہ کشمیر: عمران خان کا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون

    مسئلہ کشمیر: عمران خان کا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کیا ہے، دونوں وزرائے اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نے بورس جانسن کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    دونوں وزرائے اعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو کی، وزیر اعظم عمران خان اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دونوں ملکوں کے تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور بھارت کے غیر قانونی اقدام کیخلاف کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماﺅں سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال

    برطانوی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر طیب رجب اردگان سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر چکے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر اعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور ان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا ایرڈرن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے دہشت گرد حملے پر نیوزی لینڈ میں حکام کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا رد عمل قابل تعریف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا ایرڈرن کو ٹیلی فون کیا، وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے 50 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ میں حکام کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا رد عمل قابل تعریف ہے، پاکستانی عوام کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے کہا کہ آپ نے اپنے رویے سے پاکستانیوں اور مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اسلامو فوبیا اور عالمی انتہا پسندی پر بھی بات چیت ہوئی۔

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا ایرڈرن کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ ایک گہرے صدمے میں تھا۔

    انہوں نے پاکستانی شہری نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعیم رشید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر کئی شہریوں کی زندگیوں کو بچایا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے بھی کی۔

  • برطانیہ میں تاریخی سرخ ٹیلیفون بوتھ پھر سے سڑکوں کا حصہ بن گئے

    برطانیہ میں تاریخی سرخ ٹیلیفون بوتھ پھر سے سڑکوں کا حصہ بن گئے

    برطانیہ میں سرخ رنگ کے تاریخی ٹیلیفون بوتھ پھر سے سڑکوں پر نصب کیے جارہے ہیں جس سے سڑکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے۔

    سرخ رنگ کے ٹیلی فون بوتھ 80 سال تک برطانیہ کے منظر نامے کا حصہ رہے اور ایک ثقافتی حیثیت اختیار کر گئے تھے۔

    تاہم موبائل فونز کی آمد کے بعد ان کی اہمیت و افادیت کم ہوتی گئی۔ بالآخر انہیں سڑکوں سے اٹھا کر ایک جگہ ڈھیر کردیا گیا۔

    اب مقامی انتظامیہ دوبارہ انہیں روزمرہ زندگی کا حصہ بنا رہی ہے۔

    بعض مقامات پر بحال کیے جانے والے ان بوتھ میں کہیں چھوٹا سا کتب خانہ بنایا گیا ہے، تو کہیں کافی شاپ۔

    بعض بوتھ کسی ایسے شخص کو ڈسکو کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں جو پارٹیز میں جانا اور لوگوں سے گھلنا ملنا نہیں چاہتا۔

    اب ٹیلیفون بوتھ کی واپسی دیکھ کر برطانیہ کے معمر افراد نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشین ہم منصب کا ٹیلی فون

    وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشین ہم منصب کا ٹیلی فون

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو انتخابات میں کامیابی اور وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    دوران گفتگو وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین معیشت میں بہتری کے لیے مہاتیر محمد کے اقدامات کی تعریف کی۔

    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک میں وفود کے تبادلے انتہائی ضروری ہیں۔ دو طرفہ تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

    دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    مہاتیر محمد نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جلد دورہ کروں گا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔

  • کیا آپ کے بچے پرانے زمانے کا ٹیلی فون استعمال کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ کے بچے پرانے زمانے کا ٹیلی فون استعمال کرسکتے ہیں؟

    وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بدل گیا ہے۔ پرانی اشیا و آلات کی جگہ نئی اور جدید اشیا نے لے لی ہے۔ وہ اشیا جو صرف ایک دہائی قبل تک معروف تھیں اب مقفود نظر آتی ہیں۔

    کیا آپ کو پرانے زمانے کا ڈائل والا ٹیلی فون یاد ہے؟

    بیسویں صدی کے وسط تک چلنے والے اس فون سے کم از کم پچھلی نسل تو واقف تھی، لیکن ہماری نئی نسل اسے دیکھ کر حیرت میں ڈوب جاتی ہے۔

    یہاں آپ چند امریکی نوجوانوں کو اس فون کے گرد حیرت سے کھڑا ہوا دیکھ سکتے ہیں جو یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسے کیسے استعمال کیا جاتا تھا؟

    مزید پڑھیں: بچے وقت دیکھنا بھول گئے

    گول گھمانے والا ڈائل ان نوجوانوں کے لیے دلچسپی کا باعث تو ہے تاہم وہ یہ نہیں جان پارہے کہ اسے کس طرح گھمانا ہے۔

    بالآخر وہ ناکام ہو کر اس ٹیلی فون سے نمبر ڈائل کرنے کی کوشش ترک کردیتے ہیں۔

    کیا آپ کے گھر میں ایسی قدیم اشیا موجود ہیں جو آپ کے بچوں کے لیے اجنبی ہوں؟

  • افغان وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون

    افغان وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ افغان وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور مختلف امور سمیت جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کیا۔

    ٹویٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پر امن افغانستان کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا جبکہ رابطے میں سیکیورٹی مسائل کے حل  اور افغانستان پاکستان امن میکینزم کے تحت تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے خواہشمند اور کوشاں ہے۔

    دوران گفتگو افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی سے متعلق تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی قونصل خانے کو 28 اگست سے پہلے والی سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی۔

    دونوں رہنماؤں نے ہر مسئلہ ’افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولڈرٹی ۔ اے پی اے پی پی ایس‘ فورم پر حل کرنے پر زور دیا۔

    انہوں نے شاہ محمود قریشی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو شاہ محمود قریشی نے قبول کرلی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے سیکیورٹی انتظامات میں مداخلت پر جلال آباد کا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

    پاکستانی سفارتخانے کے مطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات جلال آباد کے قونصل خانے کے سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں بے جا مداخلت کر رہے تھے جو افسوس ناک اور 1963 کے ویانا کنونشن کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

  • رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود کا سابق گورنرسندھ عشرت العباد کوٹیلی فون

    رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود کا سابق گورنرسندھ عشرت العباد کوٹیلی فون

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےسابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ کیا، عشرت العباد نےعمران خان اورتحریک انصاف کو الیکشن میں جیت پرمبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں متحدہ کو ساتھ لے کرچلنے کے عزم کا ظہار کیا گیا۔

    ڈاکٹرعشرت العباد نے 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی پرعمران خان اور تحریک انصاف کو مبارکباد دی۔

    اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن کے لیے کردار ادا کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے بغیرمعیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، شہر سے ووٹ لینے والوں کو ساتھ لے کرآگے بڑھنا ہوگا۔

    دوسری جانب ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ تحریک انصاف کا متحدہ کوساتھ لے کرچلنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، تمام جماعتیں کراچی کے لیے مل کرکام کریں، شہر کے امن کومستحکم کرنے کے لیے سیاسی اتحاد ضروری ہے۔

    پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم کو حکومت سازی کےعمل میں مل بیٹھنے کی دعوت

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیق سے رابطہ کیا اور حکومت سازی کےعمل میں مل بیٹھنے کی دعوت دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغان صدر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس

    افغان صدر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو افغان صدر نے ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر اظہار افسوس کیا، اشرف غنی نے پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ہے، افغان صدر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مزید بہتربنائیں گے۔ آرمی چیف نے افغان صدر کے جذبات پر ان کاشکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: مستونگ، پشاوراوربنوں دھماکوں پرملک بھرمیں یوم سوگ‘ قومی پرچم سرنگوں

    واضح رہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں پے در پے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں سیاسی رہنماؤں سمیت درجنوں بے گناہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس سلسلے میں گزشتہ روز شہداء کو خراج عقیدت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے لیے قومی سطح پر یوم سوگ منایا گیا اس موقع پرتمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ایک دوسرے پرالزامات سے دشمنوں کو تقویت ملیگی، آرمی چیف کا افغان صدرکو فون

    ایک دوسرے پرالزامات سے دشمنوں کو تقویت ملیگی، آرمی چیف کا افغان صدرکو فون

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدراشرف غنی کو ٹیلیفون کرکے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ایک دوسرے پرالزامات لگانے سے دشمنوں کو تقویت ملے گی اور خطے کی امن دشمن طاقتیں مزید مضبوط ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر پرواضح کر دیا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کا شکار ہیں،ایسے میں ایک دوسرے پرالزامات لگانے سے دشمنوں کو تقویت ملے گی۔ جبکہ خطے کا امن تباہ کرنے والے بھی مضبوط ہوں گے۔

    جنرل قمر جاوید باوجوہ نے اشرف غنی کو بتایا کہ مؤثرانٹیلی جنس تعاون سےدہشت گردوں کی نقل وحرکت روکی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے، پاکستان میں بلاامتیاز کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ہر قسم کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں اب دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔

    پاک فوج کے ادار ہ برائے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    آرمی چیف نے افغان صدر کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں مستحکم کرنے کی دعوت دی۔ افغان صدر نے آرمی چیف کے مؤقف سے اتفاق کیا اور کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی خطے میں استحکام ممکن ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیلئے مل کرکوششیں کرنا ہوں گی۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی کی میاں نوازشریف کو ٹیلی فون پرعید کی مبارکباد

    بھارتی وزیراعظم مودی کی میاں نوازشریف کو ٹیلی فون پرعید کی مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میاں نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لند ن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی، جس پر وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی وزیراعظم کی مکمل صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے بھی وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون پر عید کی مبار ک باد دی۔


    Indian Prime Minister Narendra Modi telephones… by arynews

    وزیراعظم نواز شریف نے صدرمملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ڈاکٹرز نے اجازت دی تو فوری طور پر وطن واپس آجاؤں گا،میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں خود ہم وطنوں کے درمیان آنے کو بے چین ہوں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کی اوپن ہارٹ سرجری بھی کی گئی ہے، اور امید ہے کہ وہ جلد وطن واپس لوٹیں گے۔