Tag: ٹیمبا باوما

  • سعود شکیل،  ٹیمبا باوما سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

    سعود شکیل، ٹیمبا باوما سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران سعود شکیل ٹیمبا باوما سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سہ فریقی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کپتان ٹیمبا باوما 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

    ٹیمبا باوما کے رن آؤٹ ہونے کے بعد سعود شکیل کی جانب سے پرجوش انداز منایا۔

    باوما نے بیک ورڈ پوائنٹ پر لینتھ ڈیلیوری کھیلی اور فوری سنگل لینے کی کوشش کی لیکن ساتھی کھلاڑی نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور باوما پچ کے بیچ میں پھنس گئے، بیک ورڈ پوائنٹ پر موجود سعود شکیل نے گیند کو اسٹمپ کی طرف تھرو کیا اور تھرڈ امپائر نے انہیں رن آؤٹ قرار دیا۔

    سعود شکیل کو خاص جارحانہ انداز میں جشن مناتے ہوئے چیخے اور جنوبی افریقی کپتان کو گھورتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس دوران ساتھی کھلاڑی نے سعود شکیل کو ہٹا کر معاملہ ختم کردیا۔

  • ’’پاکستان نے اپنی بہترین کرکٹ کھیلی تو ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی‘‘

    ’’پاکستان نے اپنی بہترین کرکٹ کھیلی تو ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی‘‘

    آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی بہترین کرکٹ کھیلی تو ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

    ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پروٹیز کپتان کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ ہمارے خلاف پاکستان اپنی بہترین کرکٹ کھیلے کیوں کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔

    ٹیمبا باوما نے کہا کہ مخالف ٹیم کی مضبوطی اور کمزوریوں کا تجزیہ کیا ہے، کوشش ہو گی کہ پاکستان کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھائیں، ہم اس میچ میں بھی ویسا ہی کھیلیں گے جیسا کھیلتے آ رہے ہیں۔

    پرٹیز کپتان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی، ہوسکتا ہے کل وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیل رہے ہوں، اچھی طرح اندازہ ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے۔

    ہماری ٹیم نے پہلے بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ پہلے بیٹنگ کریں یا بعد میں کوشش ہوگی کہ مائنڈ سیٹ ایک جیسا ہو۔ بھارتی کنڈیشنز میں ابتدائی بیٹنگ میں اچھا آغاز اہم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو بالکل بھی کمزور نہیں سمجھتے، وہ ٹاپ چار کی ٹیم ہے۔ یہ ضرور ہے کہ پاکستان ٹیم کی بری فارم کا ہمیں فائدہ ہوگا مگر ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا۔

    ٹیمبا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک دن اگر خراب کھیلتی ہے تو اگلے روز بہت خطرناک بھی ہوتی ہے۔ پاکستان کے خلاف کنڈیشنز کو دیکھ کر ٹیم چنیں گے، کنڈیشنز کے مطابق ہی اسکور کے بارے میں ذہن بناتے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے میچ سے اندازہ ہوا یہاں بعد میں بیٹنگ کرنا آسان ہے۔