Tag: ٹیموں کی شمولیت

  • اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی، ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

    اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی، ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

    اولمپکس دنیا میں مقبول ترین کھیلوں کا میلہ ہے اب 128 سال بعد اس میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار کل طے ہوگا۔

    لاس اینجلس میں 2028 میں ہونے والے اولمپکس گیمز اس لحاظ سے بھی منفرد اور تاریخی ہوں گے کہ اس میں دنیا کے ایک مقبول ترین کھیل کرکٹ کی 128 سال بعد دوبارہ انٹری ہوگی۔

    اولمپک گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میچز کے شیڈول اور وینیو کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم ٹیموں کی کھیلوں کے اس میلے میں شرکت کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ یہ اب تک طے نہیں ہو سکا ہے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کل سے سنگاپور میں شروع ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اولمپکس میں مرد اور خواتین کی 6،6 ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ٹیمیں کس بنیاد پر اولمپکس کے کرکٹ ایونٹ میں شامل ہوں گی، اس کا فیصلہ آئی سی سی پر چھوڑ دیا۔

    اگر اولمپکس میں ٹیموں کی شمولیت رینکنگ کی بنیاد پر ہوتی ہے تو ٹاپ 6 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی اور پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اس وقت رینکنگ میں پاکستان مینز اور ویمنز دونوں کا آٹھواں نمبر ہے۔ دونوں ٹیموں کو جگہ بنانے کے لیے اپنی رینکنگ میں بہتری لانا ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/cricket-returns-to-olympics-after-128-years-schedule-released/