Tag: ٹیمی بروس

  • غزہ میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کے لیے افسوس ہے، امریکا

    غزہ میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کے لیے افسوس ہے، امریکا

    واشنگٹن (13 اگست 2025): ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کے لیے انھیں افسوس ہے۔

    گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ٹیمی بروس نے کہا کہ غزہ میں جو صحافی پیشہ ورانہ خدمات انجم دے رہے ہیں ان کی ہم قدر کرتے ہیں تاہم حماس کے جنگ جو بھی صحافیوں کا روپ دھار کر عام لوگوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا غزہ میں صحافیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

    ٹیمی بروس نے پاکستان امریکا اور بھارت کے تعلقات کی اہمیت پر سوال پر کہا ہمارا پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک تجربہ رہا ہے، پاکستان بھارت میں ایک تنازع تھا جو کسی انتہائی خوف ناک صورت حال میں بدل سکتا تھا، لیکن یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ تھا اور ایک بہترین مثال تھی کہ کس طرح ہم نے معاملے کو سنبھالا۔


    ’یوکرین ہار گیا، روس نے جنگ جیت لی‘


    انھوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر نے سنبھالا تھا، امریکا کی اعلیٰ قیادت نے ایک ممکنہ تباہی کو روکنے میں کردار ادا کیا، امریکی سفارت کار دونوں ممالک کے لیے پرعزم ہیں۔

    ٹیمی بروس نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے مذاکرات ہورہے ہیں، اسلام آباد میں امریکا اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ وابستگی کی تصدیق کی ہے، پاکستان امریکا نے دہشت گرد خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی، خطے اور دنیا کے لیے یہ اچھی خبر ہے کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور یہ ایک بہتر مستقبل کو فروغ دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ پوری دنیا میں تنازعات کا خاتمہ اور امن چاہتے ہیں، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ کی بات ہوئی ہے، امریکی روسی وزرائے خارجہ میں صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کی ملاقات کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی،

    آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ ثابت کرتا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے صدر ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ روس یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

  • کشمیر پر ثالثی : پاکستانی رہنما سے ملاقات جمعہ کو ہوگی، امریکی ترجمان

    کشمیر پر ثالثی : پاکستانی رہنما سے ملاقات جمعہ کو ہوگی، امریکی ترجمان

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کشمیر پر ثالثی سے متعلق بات چیت پاکستانی رہنما سے جمعہ کو ہوگی۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہا کہ شام میں تمام فریقین کشیدگی ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں، امریکی ںمائندہ خصوصی وٹکوف جنگ بندی کی کوششوں کیلئے غزہ جارہے ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وینز ویلا میں اب کوئی بھی امریکی قیدی نہیں رہا، اب کسی کو وہاں نہیں جانا چاہیے امریکی شہریوں کو غلط طریقے سے قید کیا جارہا ہے۔

    ہیلتھ پالیسی خود تشکیل دیں گے 

    ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو بتا دیا ہے کہ اب امریکا انٹرنیشنل ہیلتھ قوانین معاہدے میں شامل نہیں ہوگا، ہیلتھ پالیسی صرف امریکیوں کیلئے خود تشکیل دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یونیسکو کے ساتھ بھی شراکت داری ختم کررہے ہیں، یونیسکو کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا قابل قبول نہیں ہے کیونکہ یہ بات امریکی مفاد میں نہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ غزہ میں حماس کا زور ختم کردیا گیا ہے، حماس لوگوں کیلئے دی جانے والی امداد لوٹنے اور اسے فروخت کرنے میں ملوث ہے۔

    ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ تنازعات کانفرنس اور بیانات سے نہیں سفارتی کوششوں سے حل ہوں گے، وہ دن بھی آئے گا جب ہم غزہ کی تعمیر نو کی بات کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ صدرٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی اور امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ایران کے پاس خوشحالی کا راستہ اپنانے کا موقع ہے۔

    کشمیر پر ثالثی کی پیشکش 

    ٹیمی بروس سے پاکستان بھارت کشیدگی سے متعلق سوال کیا گیا کہ صدرٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے پاک بھارت لیڈر شپ کو دعوت دینے کا کہا تھا؟ کیا صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں، آئندہ کیا ہونے جارہا ہے؟

    جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جمعہ کو ایک پاکستانی رہنما سے ملاقات ہونے جارہی ہے، اس ملاقات میں ان تمام امور پر بات چیت ہوگی، ہم جانتے ہیں کہ آگے کیسے بڑھنا ہے، پاکستانی رہنما سے ملنے کے منتظر ہیں۔

     داعش کے خاتمے سے متعلق سوال

    صحافی نے سوال کیا کہ ماضی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ داعش کو ختم کرنے کی بات کرچکے ہیں، افغانستان میں داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ کیخلاف کب کارروائی ہوگی؟

    ٹیمی بروس نے جواباً کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پہلی مدت میں داعش کو ختم کردیا گیا تھا، اس کے بعد 4 سال کا وقفہ آگیا تھا، ان 4 سالوں میں داعش کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا، صدر ٹرمپ کی پرانی کوششوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے آگے کیسے بڑھا جائے گا۔

  • صدر ٹرمپ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے پُرامید ہیں، ٹیمی بروس

    صدر ٹرمپ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے پُرامید ہیں، ٹیمی بروس

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پرامید ہیں۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آج شام ملاقات ہورہی ہے۔

    اس موقع پر ٹیمی بروس نے غزہ میں پیشرفت سے متعلق اسٹیو وٹکوف کا بیان بھی پڑھ کر سنایا، انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی پر ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کی قیادت میں انتظامیہ ملکی مفاد اورعالمی امن کیلئے کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ روبیو نے کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان بھارت کی جنگ رکوائی، آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کی کوشش ہورہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ بن کر مختلف سفیروں سے بات کرنے والے بہروپیے کی بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ حماس کا غزہ میں حکومتی انتظام سنبھالنے میں کوئی کردار نہیں ہوگا، متعدد ممالک غزہ میں مستقبل کا انتظام سنبھالنے سے متعلق بات چیت کررہے ہیں۔

    ٹیمی بروس کامزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ سے متعلق نئی تجاویز سن رہے ہیں، صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے، ٹرمپ چاہتے ہیں ایران معمول کے ملکوں کی فہرست میں آجائے۔

  • ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں، جنہوں نے معیشت کیلئے عالمی اقدامات کئے، ٹیمی بروس

    ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں، جنہوں نے معیشت کیلئے عالمی اقدامات کئے، ٹیمی بروس

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں، جنہوں نے معیشت کیلئے عالمی اقدامات کئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں، جنہوں نے معیشت کیلئے عالمی اقدامات کئے، عالمی تجارت کے حوالے سے دنیا منصفانہ نہیں تھی۔

    امریکا روس تعلقات سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ روس سے امریکی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، حال ہی میں روسی شہری کے بدلے ایک امریکی شہری کا تبادلہ ہوا ہے، استنبول میں امریکا روس کے دو طرفہ تعلقات پرمذاکرات ہوئے ہیں، روس کیساتھ مذاکرات میں سیکیورٹی،یوکرین مسئلے پرکوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ صدرٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ روس یوکرین میں امن دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا اس وقت روس یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

    غزہ کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اکتوبر 7 کے حملوں نےمشرق وسطیٰ کی صورتحال مکمل طور پر تبدیل کر دی، امریکا شراکت داروں کیساتھ ملکر غزہ مسئلے کو حل کرنےکی کوشش کررہا ہے، غزہ کے لوگوں کو حماس نے یرغمال بنایا ہوا ہے، کوئی انسان غزہ جیسی صورتحال میں رہنے کا مستحق نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایران کے ڈیتھ اسکواڈز نےاسرائیل میں قتل عام کیا، غزہ میں جنگ بندی ہوئی تھی اورامدادی سامان وہاں پہنچاتھا، حماس نےجنگ بندی سے انحراف کیا اور پھر مسائل پیدا ہوئے۔

    ایران سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش ہے، اطلاعات ہیں کہ ایران اپنے جوہری مواد خفیہ مقام پر منتقل کر رہا ہے، جوہری مواد سویلین استعمال کیلئے ہے تو خفیہ مقام پر کیوں منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • تیل کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ایران پر پابندیاں لگائیں، امریکی محکمہ خارجہ

    تیل کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ایران پر پابندیاں لگائیں، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ تیل کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ایران پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یمنی حوثی سمندری ڈاکو ہیں، صدر ٹرمپ حوثیوں کو واضح پیغام دے چکے ہیں، حوثیوں نے امریکی کمرشل بحری جہازوں پر 175 حملے کیے۔

    ٹیمی بروس نے کہا کہ بزورطاقت امن کے قیام کی امریکی قوت واپس آچکی ہے، ٹرمپ انتظامیہ مختلف خطوں میں امن قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ 30 روز کی جنگ بندی کیلئے روس کو تجاویز دے چکے ہیں، سیز فائر کا فیصلہ اب روس نے کرنا ہے، حماس، دیگر کی حمایت کرنے والوں کے ویزے منسوخ کیے جارہے ہیں۔

    حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار براہ راست ایران ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    ٹیمی بروس نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے سفیر نے تنقید نہیں نسل پرستی کے الزامات لگائے تھے، سفیر کی ملک بدری امریکی قوم کے احترام کے حوالے سے واضح پیغام ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ سفری پابندی کے حوالے سے کوئی حتمی لسٹ تیار نہیں کی، مختلف ممالک کے حوالے سے ویزا پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے، ہرملک کو اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کا حق ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ طلبہ کی گرفتاری اظہاررائے کا نہیں قانون پر عملداری کا مسئلہ ہے، غزہ میں لوگوں کی تکالیف کی ذمہ دار حماس ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-travel-ban-pakistan-among-countries-under-consideration/

  • ٹرمپ نے امریکی صحافی ٹیمی بروس کو اہم عہدے کیلئے چُن لیا

    ٹرمپ نے امریکی صحافی ٹیمی بروس کو اہم عہدے کیلئے چُن لیا

    نیویارک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی ٹیمی بروس کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیمی بروس کو محکمہ خارجہ کا ترجمان مقرر کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    نو منتخب امریکی صدر کے مطابق ٹیمی بروس ایک انتہائی قابل احترام سیاسی تجزیہ کار ہیں جو میگا کی طاقت، اہمیت کو سمجھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی جج کی جانب سے نومنتخب صدر ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔

    نو منتخب صدر مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

    ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دے دیا

    ٹرمپ کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا کئے جانے کا امکان ہے۔