Tag: ٹیم تشکیل

  • ایتھوپیا میں طیارہ حادثہ، امریکی ٹیم تحقیقات کرے گی

    ایتھوپیا میں طیارہ حادثہ، امریکی ٹیم تحقیقات کرے گی

    نیروبی: امریکی ملک ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کی خصوصی تحقیقات کے لیے امریکا نے ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایتھوپین ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 کینیا جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا، متاثرہ طیارے میں 157 افراد سوار تھے جن میں سے 150 کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو مقامی اداروں کے ساتھ مل کر ایتھوپیا طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرے گی۔

    ایتھوپیا کے دارالحکومت اددیس آبابا کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا ایتھوپین ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک ایتھوپین ٹاؤن بِس ہوفتو میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    امریکی تحقیقاتی ٹیم جلد افریقی ملک ایتھوپیا جائے گی، اور حادثے کا باریک بینی سے مشاہدہ کرے گی۔

    ایتھوپین ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار، 157 مسافر ہلاک

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    ان کے مطابق طیارے میں اقوام متحدہ کے کارکن بھی تھے جو سفر کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔

    علاوہ ازیں ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابھی احمد نے سماجی احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’حادثے کا شکار ہونے افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے‘۔

  • دو بڑے مجرموں کی واپسی، نیب نے گرفتاری کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، ٹیم تشکیل

    دو بڑے مجرموں کی واپسی، نیب نے گرفتاری کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، ٹیم تشکیل

    لاہور : ایون فیلڈ ریفرنس کے مرکزی مجرموں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر نیب نے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، ٹیم میں نیب کےنو افسران سمیت دیگر پولیس افسران شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر گرفتاری کی حکمت عملی اور تیاریاں مکمل کر لیں، بڑی کرپشن کے بڑے مجرموں کی گرفتاری کیلئے نیب نے ٹیم تشکیل دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی16رکنی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر امجد علی اولکھ کریں گے، ٹیم میں نیب کے نو افسران سمیت دیگر پولیس افسران شامل ہونگے، نیب ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرے گی۔

    مجرمان کی اسلام آباد منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ جج احتساب عدالت کو 13 جولائی بروز جمعہ اڈیالہ جیل پہنچنے کیلئے خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کارروائی کی خود نگرانی کریں گے، ذرائع کے مطابق نیب دفترمیں سیکیورٹی اہلکاروں کوالرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ نیب افسران کوبھی13جولائی کو نیب آفس میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    نگراں وزیر داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں بڑی تعداد میں کنٹینر منگوالیے گئے ہیں، لیگی کارکنوں نے گڑبڑ کی تو رینجرز ایکشن میں آئے گی۔

    دوسری جانب ن لیگ نے بھی اپنے قائد کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پوری قوم نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے گھروں سے باہر نکلے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔