Tag: ٹیم دبئی روانہ

  • ایف آئی اے ایم کیوایم کیخلاف شواہد کیلئےسرگرم، ٹیم دبئی روانہ

    ایف آئی اے ایم کیوایم کیخلاف شواہد کیلئےسرگرم، ٹیم دبئی روانہ

    کراچی : مصطفی کمال نے را اورمنی لانڈرنگ متعلق شاہد حیات کو دستاویزات فراہم کردیں، شواہد کی روشنی میں تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے مصطفی کمال سے ملاقات کی ہے اورملاقات میں منی را اور منی لانڈرنگ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

    ذرائع کے مطابق مصطفی کمال نے را اور منی لانڈرنگ متعلق شاہد حیات کو دستاویزات فراہم کردی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق لندن میں قائم کمپنی نے مختلف ادوار میں بھاری رقوم منتقل کی گئیں۔

    رقوم ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے نام پر منتقل کی گئیں۔ جن میں ایم کیو ایم کے قائد اور محمد انور، خواجہ سہیل منصور، عادل صدیقی ، طارق میر اور ایم کیو ایم کے نامزد ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مصطفی کمال اورانیس قائم خانی سے ملاقات کے بعد ایف آئی اے ایم کیو ایم کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں سرگرم ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کراچی میں موجود ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی جبکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ کردی گئی ہے جوکہ دستاویزات کے مطابق مزید شواہد اکٹھے کررہی ہے اور تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے سرفراز مرچنٹ سے بھی رابطے میں ہے۔ سرفراز مرچنٹ نے بھی ایف آئی اے کو مزید ثبوت فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

     

  • کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے دبئی میں تیاریوں کا آغاز کردیا

    کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے دبئی میں تیاریوں کا آغاز کردیا

    دبئی: جوں جوں پی ایس ایل مقابلوں کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے جوش و جذبے میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے، مقابلے کی مضبوط ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے دبئی میں تیاریوں کا آغاز کردیا۔

    کراچی کنگز کی ٹیم نے دبئی میں قدم جمالئے،حریفوں سے دو دو ہاتھ کرنے کے لئےکراچی کنگز کے شیروں نے وقت ضائع کئے بغیر میدان کا رخ کرلیا۔

    دبئی کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، کھلاڑیوں نے پریکٹس سے قبل فزیکل ٹریننگ کرکے خود کو وارم اپ کیا۔

    پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں مہارت حاصل کی، حریفوں کو قابو کرنے کیلئے ٹریننگ کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دیئے، کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں پہلا میچ پانچ فروری کو لاہور قلندر کے خلاف کھیلے گی۔

  • پی ایس ایل : کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ

    پی ایس ایل : کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ

    لاہور : پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز بہترین ٹیم ہے، ایونٹ جیت کر آئیں گے۔

    پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے لاہور سے دو آفیشلز اور چار کھلاڑی دبئی روانہ ہوئے۔ جن میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، فزیو اسد، کھلاڑی سہیل تنویر، بلاول بھٹی، افتخار احمد اور اسامہ میر شامل ہیں۔

    روانگی سے قبل سب کا ایک ہی نعرہ تھا، کراچی جیتے گا۔ سہیل تنویر، بلاول بھٹی اور افتخار احمد نے کہا کہ کراچی کنگز کوکراچی والوں کی سپورٹ چاہئے۔

    کراچی کنگز ہر لحاظ سے متواز ن ٹیم ہے۔ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز چار فروری سے دبئی میں ہو گا۔

    افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر اور شین پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جبکہ کراچی کنگز اپنا بتدائی میچ پانچ فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔