Tag: ٹیم سرعام

  • ڈارک ویب کے خوفناک کھیل کا پردہ فاش

    ڈارک ویب کے خوفناک کھیل کا پردہ فاش

    ڈارک ویب پر لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بیچنے والے درندے کو گرفتار کرلیا گیا، آن لائن خوفناک دنیا کی مکروہ کہانی سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے ایک چونکا دینے والی کارروائی کی ہے، پیسوں کا لالچ دے کر لڑکیوں‌ کو ورغلانے والا جنسی درندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم کے حیران کن انکشافات نے سب کے ہوش اڑا دیے، فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کےلیے ملزم لڑکیوں کی ویڈیوز بناتا تھا۔

    آج کے دور میں‌ اکثر لوگوں نے موبائل اور موبائل میں موجود کیمرے کو اپنے لیے مصیبت بنالیا ہے جو کہ اکثر موت سے بھی زیادہ خوفناک ثابت ہوتی ہے۔

    موبائل فون اب تک ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں زندگیاں اجاڑ چکا ہے، آئے دن کسی نہ کسی کی فحش اور نامناسب ویڈیوز لیک ہوجاتی ہیں جس کے بعد اس عورت/ مرد کی زندگی وبال جان بن جاتی ہے۔

    میاں بیوی ہوں، بوائے فرینڈ گرل فرینڈ ہوں یا پھر گاہک اور جسم فرش عورتیں ہوں، ہر تعلق میں موبائل فون سے بنی ہوئی نجی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر ایک خوفناک انجام پر ختم ہوتی ہیں۔

    فحش ویڈیوز یا جنسی استحصال کی ویڈیوز کا ڈارک ویب سے گہرا تعلق ہے، ٹیم سرعام کی کارروائی میں بھی پکڑے گئے شخص کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز بنا کر اور ان میں لڑکیوں کا چہرہ چھپا کر ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرتا ہے۔

    سرعام کی ویڈیو میں ملزم کو لڑکیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ اس میں پیمنٹ بہت زیادہ ہے 50 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک کما سکتے ہیں۔

    ملزم لڑکیوں کو ایسی ویڈیوز بنانے کے عوض ایک لاکھ روپے دینے کی پیشکش کرتا تھا اور انھیں یقین دلاتا ہے لڑکیوں کا چہرہ چھپا کر انھیں انٹرنیٹ کی خفیہ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا جائے گا جسے ڈارک ویب کہتے ہیں۔

    انٹرنیٹ کی ظاہری تہہ کے نیچے ایک گندی اور خوفناک تہہ موجود ہے، جہاں دنیا کا ہر قبیح جرم سرانجام دیا جاتا ہے۔

    مختلف لڑکیوں کو لاکھوں روپے کا لالچ دے کر ملزم ان کی ویڈیوز ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنے کی ڈیل کرتا تھا، پھر اس کے بعد ان لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ کرتا۔

    منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے ملزم کا نشانہ نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی غیرب لڑکیاں تھیں، وی انھیں بڑی رقم کے عوض برہنہ ویڈیوز بنانے کی ترغیب دیتا اور کہتا کہ اس میں ان کے چہرے کو چھپا دیا جائے گا۔

    ملز لڑکیوں کو اس بات کا یقین دلانے کےلیے کلمے اور قرآن کی قسمیں بھی کھاتا، وہ کہنا ہم کیمرہ زوم کرکے کیمرے سے چہرہ نکال دیتے ہیں۔

    اپنے اڈے پر لڑکی کو لے جاکر وہ وہاں پہلے آنے والی لڑکیوں کی تصویر دکھاتا اور اکثر لڑکیوں کو پسٹل دکھا کر ان کے ساتھ غلیظ حرکتیں کرتا، ٹیم سرعام کی خاتون انفارمر کے ذریعے اس درندہ صفت ملزم کا راز فاش کیا گیا اور اسے گرفتار کیا گیا۔

  • سرعام : نوکری کے بہانے لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والا کس حال میں ہے؟‌

    سرعام : نوکری کے بہانے لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والا کس حال میں ہے؟‌

    کراچی : اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم  نے گزشتہ کئی کارروائیوں میں جن جرائم کی جانب نشاندہی  کی اور ملزمان کو گرفتار کروایا ان کا کیا نتیجہ نکلا؟

    ان پروگراموں کے بعد مختلف جرائم پیشہ افراد کس حال میں ہیں اور جو لوگ قصور وار تھے آیا ان کو ان کے کیے کی سزا مل بھی رہے ہے یا نہیں؟ تاہم ٹیم سرعام کی بہت سی کاوشوں کا مثبت نتیجہ برآمد تو ہوتا ہے لیکن کچھ کوششیں رائیگاں بھی جاتی ہیں۔

    پنجاب پولیس کے منشیات فروش اہلکار کی ٹیم سرعام کو دھمکیاں

    گزشتہ پروگرام میں پنجاب پولیس کے منشیات فروش اہلکار اعجاز احمد کو ٹیم سر عام نے رنگے ہاتھوں پکڑوایا اس نے جیل سے ٹیم سر عام کے ممبر کو کال کرکے پہلے تو اپنی بے گناہی کا رونا رویا اور ساتھ ہی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جس سے یہ سوال جنم لیتا ہے کہ جیل میں بیٹھ کر اسے فون کی سہولت کون فراہم کررہا ہے؟

    لاہور کے تھانے میں چوری کی بجلی کا استعمال، مقدمہ درج

    اس سے قبل ایک پروگرام میں لاہور کے تھانہ فیروز والا میں چوری کی بجلی استعمال کرنے کے ٹھوس شواہد پر حیسکو نے کارروائی کرکے اس کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ محکمے نے کارروائی کرتے ہوئے وہاں نصب ٹرانسفارمر اتار لیا اور تھانے کو 3 لاکھ روپے بل ارسال کردیا۔

    سندھ کے دو بڑے اسپتال کئی سال بعد فعال کردیے گئے

    ٹیم سر عام کو سب سے بڑی کامیابی یہ ملی کہ چار سال قبل کراچی کے جن دو بڑے اسپتالوں کی بندش کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا ان دونوں اسپتالوں میں اب باقاعدہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان میں ایک اسپتال دس سال جبکہ دوسرا 20 سال سے بند پڑا تھا۔

    گھریلو ملازم پر تشدد کرنے والوں کیخلاف عدالتی کارروائی

    ایک پروگرام میں ٹیم سرعام نے گھریلو ملازم لڑکے پر تشدد کرنے والے مالکان کیخلاف کارروائی کرکے بچہ بازیاب کروایا تھا آج وہ بچہ اپنے والدین کے پاس ہے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں مالکان کیخلاف مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

    نوکری کے بہانے لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والا جیل میں

    کئی ماہ قبل منڈی بہاؤالدین کے ایک سرکاری اسپتال کا سپر وائزر لڑکیوں کو نوکری کے دینے کے بہانے ان کا جنسی اتحصال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑوایا گیا تھا وہ درندہ صفت مجرم گرفتار ہے اور اس کی اب تک ضمانت نہیں ہوسکی۔

    ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی کے لواحقین تاحال انصاف کے منتظر

    کراچی میں ماہ رمضان میں خونی ٹینکر سے کچل کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور بچے کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، اس کے علاوہ گورنر سندھ کی جانب سے لواحقین کو پلاٹ دینے کا وعدہ بھی اب تک وفا نہ ہوسکا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں انصاف ملنے کی امید نظر نہیں آرہی۔

  • ملازم بچے پر تشدد کرنے والا بیٹا ماں کو اکیلا چھوڑ کر فرار ہوگیا

    ملازم بچے پر تشدد کرنے والا بیٹا ماں کو اکیلا چھوڑ کر فرار ہوگیا

    گزشتہ سے پیوستہ :

    اس سے قبل ٹیم سرعام نے ابوبکر نامی گھریلو ملازم بچے کو بڑے سرکاری افسر کے گھر سے رہا کروایا تھا، جہاں اس ملازم بچے پر تشدد کیا جاتا اور کھانا بھی پیٹ بھر کر نہیں دیا جاتا تھا۔،

    اسلام آباد کے پوش علاقے میں قائم سرکاری افسر کے اس گھر کے درندہ صفت افراد میں ایک ماں اور اس کا بیٹا شامل تھے جو اس ملازم بچے پر تشدد کرنے میں ملوث تھے۔

    بچے ابوبکر سے بات چیت کے دوران گھر کی ایک بڑی عمر کی خاتون ڈھٹائی کے ساتھ خود کو بے گناہ اور معصوم قرار دیتی رہی لیکن بچے کے جسم پر جابجا لگے ہوئے زخموں کے نشانات اس کے جھوٹ کو بے نقاب کررہے تھے۔

    بچے نے بتایا کہ وہ یہاں تین سال سے کام کررہا ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر اسے چھری اور ڈنڈوں سے مارا جاتا ہے، اس موقع پر اس گھر کی خاتون نے ٹیم سرعام سے کیمرے کے سامنے سے ہٹ کر بات کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : 12سالہ گھریلو ملازم بچے پر حیوانی تشدد، جلانے، کاٹنے، استری سے داغنے کے نشانات

    اس سے قبل ہی اس خاتون کا بیٹا پولیس اور ٹیم سرعام کو دیکھ کر اور ماں کو اکیلا چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوچکا تھا۔

  • ٹیم سرعام کا ممبر ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا، دلخراش ویڈیو

    ٹیم سرعام کا ممبر ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا، دلخراش ویڈیو

    گزشتہ سے پیوستہ

    کراچی : ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ٹیم سرعام کے ممبر کی بھی جان لے لی، مقتول حافظ بابر خان کا قاتل درجنوں قتل کرنے کے باوجود شہر میں دندناتا پھر رہا تھا۔

    ٹیم سرعام کے ایگزیکٹو ممبر حافظ بابرخان کے بھائی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وہ سحری کے بعد نماز پڑھ کرقائد آباد میں اپنے گودام گیا تھا جہاں ایک ڈاکو نے اس سے اور وہاں موجود دیگر لوگوں سے لوٹ مار کی اور فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ کی اور ایک گولی بابر سے سینے میں جالگی۔

    بابرخان کے دوسرے بھائی نے ٹیم سرعام کو بتایا کہ اس قاتل کو بعد میں لوگوں نے تشدد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، انہوں نے بتایا کہ اس قاتل کیخلاف پہلے بھی 16 ایف آئی آر درج ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم اکیلا نہیں تھا اس کا ایک اور ساتھی بھی تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ٹیم سرعام سے گفتگو میں مقتول بابر کے بھائی نے مزید کہا کہ پولیس کو واقعے کے تمام تر شواہد ہم نے فراہم کردیے ہیں مہینہ ہونے والا اس کے باوجود کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آرہی۔

  • ٹیم سرعام سیل علاقوں میں راشن تقسیم کرنے پہنچ گئی

    ٹیم سرعام سیل علاقوں میں راشن تقسیم کرنے پہنچ گئی

    کراچی: اے آر وائی نیوز کے مقبول عام پروگرام سر عام کی ٹیم کرونا وائرس کی وبا کے باعث سیل کیے گئے علاقوں میں راشن تقسیم کرنے پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خطرناک حد تک بڑھتے کیسز کے باعث سیل کی جانے والی کراچی کی یونین کونسلز میں خوراک پہنچانے کے لیے ٹیم سرِعام سرگرمِ عمل ہو گئی ہے۔

    ٹیم کے بے لوث ارکان نے حفاظتی انتظامات کے ساتھ کرونا ریڈ زونز میں پہنچ کر مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا، ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، ٹیم کے سربراہ اقرار الحسن نے کہا کہ ہم وبا کے باعث سیل کیے گئے علاقوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کرونا ریڈ زونز قرار دیے گئے علاقوں میں ٹیم سرِعام کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری رہے گی، سیل شدہ علاقوں میں مدد کی اشد ضرورت ہے، ٹیم سرِعام جو کر سکتی ہے کرے گی، لیکن حکومت اور باقی اداروں کی توجہ کی بھی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ اقرار الحسن کی قیادت میں ٹیم سرعام حفاظتی سوٹ اور ماسک پہن کر متاثرہ علاقوں میں مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہی ہے، ٹیم کے جاں بازوں نے ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت راشن تقسیم کیا، ٹیم نے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کے عطیات بھی دیے۔

    ایسٹر کا تہوار: وزیراعظم کی ہدایت پر مسیحی برادری میں راشن کی تقسیم

    واضح رہے کہ کراچی اور لاہور میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد متعدد علاقوں کو سیل کیا جا چکا ہے، مذکورہ علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں، اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے، جس کے باعث مکینوں کے لیے راشن کی فراہمی کا مسئلہ پریشان کن صورت اختیار کر چکا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ، کنٹونمنٹ اور دیگر یوسیز کو سیل کیا گیا تھا، ڈالمیا کے علاقے میں 15 گلیوں کو رکاوٹیں اور شامیانے لگا کر سیل کیا گیا، راشد منہاس روڈ کو نیشنل اسٹیڈیم جانے والے روڈ پر سیل کیا گیا، گلزار ہجری، گلشن اقبال کی مختلف شاہراہوں کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا۔

    ادھر لاہور میں کرونا پھیلاؤ کے خدشے کے باعث 16 مقامات کو سیل کیا گیا، کچھ علاقے جزوی اور کچھ مکمل سیل کیے گئے، رائے ونڈ، بیگم کوٹ، بھٹہ چوک، سکندریہ کالونی، مکھن پورہ اور صدر کے بیش تر علاقے، شاہدرہ، رستم پارک کو مکمل سیل کیا گیا۔

  • طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث پروفیسر نوکری سے برخاست

    طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث پروفیسر نوکری سے برخاست

    ڈی آئی خان: اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث پروفیسر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیم سرعام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی پر چھاپہ مار کر طالبات کو ہراساں کرنے والے پروفیسر صلاح الدین کو نوکری سے برخاست کروادیا۔

    پروفیسر صلاح الدین طالبات کے نمبر کم کرانے کی دھمکی دے کر ہراساں کرتا تھا، پروفیسر صلاح الدین خواتین اساتذہ سے بھی دست درازی کرچکا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز اقرار الحسن کے مطابق ملزم کے خلاف جنسی ہراسگی کی مسلسل شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

    ٹیم سرعام نے ملزم پروفیسر کے خلاف تمام ویڈیو اور شواہد حاصل کیے جس کے بعد اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پروفیسر صلاح الدین کی 35 سال کی سروس ہے اور یہ ملزم ڈین آف آرٹس تھے اور یونیورسٹی کا سب سے بڑا عہدہ ان کے پاس تھا۔

    اقرار الحسن کے مطابق پروفیسر کے خلاف متعدد انکوائریاں چل چکی تھیں اس کے باوجود یہ اپنے عہدے پر برقرار تھے، ہم نے ملزم کے خلاف اسٹنگ آپریشن کیا اور اس میں ان کی اصلیت سامنے آئی۔

    ملزم کے خلاف اسٹنگ آپریشن کے دوران لڑکی کو بھیجا گیا جسے پروفیسر نے ہراساں کرنے کی کوشش کی اور تمام ثبوت ویڈیو میں ریکارڈ ہوگئے جس کے بعد ملزم نے اقرار کیا کہ اس نے یہ گھناؤنا کام کیا ہے۔

  • جشن آزادی : اے آر وائی نیوز کا سب سے بڑا پروگرام ، قرارداد کشمیر کی بھرپور حمایت

    جشن آزادی : اے آر وائی نیوز کا سب سے بڑا پروگرام ، قرارداد کشمیر کی بھرپور حمایت

    لاہور : جشن آزادی کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی جانب سے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، مینار پاکستان پر موجود شرکاء نے قرارداد کشمیر کی بھرپور حمایت کی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر اے آر وائی نیوز کی جانب سے مظلوم کشمیری بھائیوں سے فقیدالمثال اظہار یکجہتی کیا گیا ، کشمیریوں کی حمایت میں لاہور کے مینار پاکستان پر آج کا سب سے بڑا پروگرام سجایا گیا۔

    ٹیم سرعام نے مینارِ پاکستان لاہور پر کشمیر کنونشن کاانعقاد کیا، اس موقع پر جلسہ گاہ میں انسانوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر موجود تھا۔ اس موقع پر شرکاء کا جوش خروش قابل دید تھا اور وہ پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مقبول ترین پروگرام سرعام کے میزبان اقرارالحسن نے قرارداد پاکستان کے مقام پر قرارداد کشمیر پیش کی، وہاں موجود لوگوں نے پرجوش نعرے لگا کر قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔

    اس موقع پر اقرارالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس مقام پر جہاں قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی ٹیم سرعام آج اسی جگہ قرار داد کشمیر پیش کررہی ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ استصواب رائے کے ذریعےکشمیر کے اسٹیٹس کا تعین کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو بند کرے، حریت رہنماؤں کی نظر بندی کو ختم کیا جائے، اور وادی میں کرفیو کا فی الفور خاتمہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کو کشمیر سے واپس بلایا جائے۔

    اقرار الحسن نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی حق آزادی کی لڑائی سے دست برداری نظریہ پاکستان سے غداری تصور کی جائے گی، اس موقع پر انہوں نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

  • لڑکی کو ویڈیو کال کرکے بے لباس ہونے پر مجبور کرنے والا ایس ایچ او معطل

    لڑکی کو ویڈیو کال کرکے بے لباس ہونے پر مجبور کرنے والا ایس ایچ او معطل

    بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ٹیم سرعام ٹیم نے  لڑکی کو ویڈیو کال کرکے بے لباس ہونے پر مجبور کرنے والے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیم سرعام کے مطابق غریب خاتون اور اس کی بھانجی اپنی 12 سالہ بچی حمیرا کے گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئی تو پولیس کی جانب سے کیس کی تحقیقات کے لیے رشوت طلب کی گئی اور ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج عبدالرزاق شاہ، تفتیشی افسر نذیر احمد کی جانب سے بے لباس ہونے اور ویڈیو کال کرنے کا کہا گیا۔

    رشوت کی رقم دینے کے باوجود بچی کی عدم بازیابی پر جب بوڑھی ماں تھانے میں آکر رونے لگی تو ایس ایچ او کی جانب سے اس کے لیے تھانے کے دروازے بند کردئیے گئے۔

    اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کو یہ بتایا گیا ہے بوڑھی اماں نے مکان فروخت کردیا ہے، اس کی اغوا ہونے والی بیٹی کی بازیابی میں پیسے کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

    رشوت کی تمام رقم سرعام کی ٹیم اغوا ہونے والی بچی کی ماں کو اپنے پاس سے ادا کررہی تھی۔

    ٹیم سرعام کے نمائندوں نے اغوا ہونے والی بچی کی ماں کا بھانجا اور بھانجی بن کر ایس ایچ او سے ملاقات کی اور پہلی ہی ملاقات میں اسے 9 ہزار روپے رشوت دی، ایس ایچ او عبدالرزاق شاہ نے نامزد ملزمان کا ریکارڈ نکلوانے کے لیے مزید رشوت طلب کی۔

    نمائندوں نے بعد میں تفتیشی افسر نذیر احمد کی بھی منت سماجت کی پھر اسے بھی رشوت طلب کرنے پر پیسے فراہم کیے گئے، تفتیشی افسر نے لڑکی ہاتھ چوم کر رشوت وصول کی۔

    تفتیشی افسر نے صادق گنج کے قریبی شہر حاصل پور میں فحاشی کے اڈوں پر بچی کو تلاش کرنے کے لیے ٹیم سرعام کے نمائندوں سے گاڑی اور پیٹرول کا انتظام کرنے کا کہا، گاڑی فراہم کرنے کے بعد تفتیشی افسر ان کے ہمراہ حاصل پور کے فحاشی کے اڈے پر پہنچے۔

    تفتیشی افسر نذیر احمد بچی کو تلاش کرنے کے بجائے فحاشی کے اڈوں پر رنگ رلیاں منانے لگے، اغوا ہونے والی بچی کی ماں نے رشوت خور تفتیشی افسر کو کھانے پینے کے پیسے بھی فراہم کیے۔

    اقرار الحسن کے مطابق انہوں نے سرعام کی ٹیم کے نمائندوں سے رابطہ کیا کہ وہ ایس ایچ او سے رابطہ کریں اور اسے رشوت کی باقی رقم دینے کا کہیں ایسا کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ایس ایچ او کو رنگے ہاتھوں پکڑا جائے، جب ایس ایچ او کو کال کی گئی تو اس نے سرعام ٹیم کی نمائندہ جو بچی کی بھانجی بنی تھی اسے ویڈیو کال پر بے لباس ہونے کا کہا۔

    رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر بوکھلا گئے اور تمام واقعے پر جھوٹ بولتے رہے اور مختلف وضاحتیں دیتے رہے بعدازاں ایس ایچ و اور تفتیشی افسر کو معطل کردیا گیا۔

  • ٹیم سرعام نے خستہ حال اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کی مہم کا  آغاز کردیا

    ٹیم سرعام نے خستہ حال اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کی مہم کا آغاز کردیا

    بہاولپور : اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام سرعام کے میزبان اقرار الحسن اور اُن کی ٹیم نے تعلیم کے فروغ کے لیے ملک گیر تحریک کا آغاز بہاولپور سے کردیا، مہم کے تحت خستہ حال سرکاری اسکولوں کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خستہ حال سرکاری اسکولوں کی حالت بدلنے کے مشن کے تحت اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے یوم پاکستان کے موقع پر بہاولپور میں کنونشن کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں جانبازوں نے شرکت کی۔

    اقرارالحسن نے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ ملک کے خستہ حال سرکاری اسکولوں کی حالت بدلیں گے، پسماندہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کریں گے۔

    ان کامزید کہنا تھا کہ اسکولوں کے ٹیچنگ اسٹاف کی اعلیٰ معیار کی تربیت پرتوجہ دی جائے گی، اس کے علاوہ ٹیم سرعام تعلیم پاکستان تحریک کے لیے کسی سے عطیہ نہیں لے گی۔

    یاد رہے کہ معاشرے کی برائیوں کو بے نقاب کرنے اور عوام تک حقیقت پہنچانے والے اے آر وائی کے پروگرام سرعام کے اینکر اقرار الحسن گزشتہ دو برس سے یومِ قائد میں وال چاکنگ ختم کرنے کی کامیاب مہم بھی چلا چکے ہیں۔

  • پشاور: سرکاری اسکولوں کو بحال کرنے کی ٹیم سرعام کی مہم جاری

    پشاور: سرکاری اسکولوں کو بحال کرنے کی ٹیم سرعام کی مہم جاری

    پشاور : آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں سرکاری اسکولوں کو بحال کرنے کی ٹیم سرعام کی مہم اب پشاور پہنچ گئی، شہید بچوں کے والدین کے اعزاز میں اسلامیہ کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کا مشن پشاور پہنچ گئی، اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک ایک بچے کو تعلیم کی طرف لے کر آئیں گے۔

    تمام اسکولوں میں ایک جیسی سہولتیں اور ایک جیسا ماحول فراہم کیا جائے گا ہر سرکاری اسکول کو بہتر بنائیں گے اور قلم کی طاقت سے انقلاب لائیں گے۔ سر عام ٹیم کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کےوالدین کےاعزازمیں اسلامیہ کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    اقرارالحسن نے کہا تعلیم دشمنوں کا مشن تعلیم سے ناکام بنائیں گے۔ شہید بچوں کے والدین نے عزم کیا کہ خون کا بدلہ ہتھیار سے نہیں قلم سے لیں گے، تقریب میں کئی آنکھیں چھلک گئیں، تقریب سے پہلے شہید بچے کے نام پر بحال کئے گئے اسکول کا افتتاح بھی کیا گیا۔