Tag: ٹیم کا اعلان

  • دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

    دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس لے کر شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔

    لاہور میں عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹانے کے ساتھ اس فارمیٹ کے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تاہم وہ ون ڈے میں بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے اور سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

    تاہم ٹی ٹوئنٹی کے لیے قیادت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس فارمیٹ میں ٹیم کی کمان سلمان علی آغا سنبھالیں گے جب کہ ٹیم میں طویل عرصہ بعد واپسی کرنے والے شاداب خان نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹی 20 اسکواڈ جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

    ون ڈے کے لیے 15 رکنی جب کہ ٹی 20 کے لیے 16 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    ون ڈے اسکواڈ:

    محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر

    ٹی 20 اسکواڈ:

    سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہوگی۔ اس دورے میں گرین شرٹس پہلے 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز اور اس کے بعد تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/shadab-khan-come-back-in-tour-of-new-zealand-who-is-captain/

  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ریگولر کپتان کین ولیمسن سمیت اسٹار کھلاڑی شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

     

    کیوی ریگولر کپتان کین ولیمسن مسلسل چوتھے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔

    بلیک کیپس ٹیم میں جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی شامل ہیں، تاہم ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری اور کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

     

    نیوزی لینڈ بورڈ نے بین سیئرز کو اسکواڈ میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا ہے

  • آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

    آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

    پرتھ: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کریں گے۔

    اس کے علاوہ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14دسمبر سے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

  • دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ اندیز کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد نائب کپتان ہونگے، اس بار ٹیسٹ ٹیم میں 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں یونس خان،اظہرعلی، اسد شفیق، یاسرشاہ، وہاب ریاض، محمد عامر، شاداب خان، محمد اصغر، احمد شہزاد، شان مسعود،شامل ہیں۔

    عثمان صلاح الدین، حسن علی اورمحمد عباس بھیٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ فائنل کرلیا

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تینوں میچ گایانا میں ہوں گے۔ جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اوپنر کریگ بریتھ ویٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کارلوس برتھ ویتھ آئی پی ایل میں شرکت کے باعث سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    پاکستان پہلے ہی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔ سرفراز احمد کیلئے سیریز چیلنج ہوگی۔ سیریز میں فتح پاکستان کی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن مستحکم بنا لے گی۔ پاکستان کا ون ڈے رینکنگ میں آٹھواں اور ویسٹ انڈیز کا نواں نمبر ہے۔ سیریز کا پہلا میچ سات اپریل کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔

  • پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریزکیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریزکیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کو کراچی میں اپنے ساتھی سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد پیر کو کپتان مصباح الحق سے بھی ملاقات کی جس میں کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق پایا گیا۔

    آسٹریلیا کے دورے کے لیے محمد حفیظ اور کامران اکمل کی ممکنہ شمولیت پر کافی دنوں سے ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن محمد حفیظ قائد اعظم ٹرافی میں قابل ذکر کارکردگی دکھا کر اپنی واپسی کے امکانات روشن کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

    کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی میں چار سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 826 رنز بناچکے ہیں اور انہوں نے صرف بیٹسمین کے طور پر کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کررکھی ہے لیکن چھ سال قبل اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے کامران اکمل کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 30 ہے اور اس وقت پاکستانی بیٹنگ لائن میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی دکھائی دیتی۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق ( کپتان ) اظہرعلی۔ سمیع اسلم۔ اسد شفیق۔ یونس خان۔ سرفراز احمد۔ بابراعظم۔ شرجیل خان۔ محمد رضوان۔ وہاب ریاض۔ محمد عامر۔ سہیل خان۔ راحت علی۔ عمران خان۔ یاسر شاہ اور محمد نواز۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی تین جنوری سے ہونے والے آخری ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو کلین سوئپ کرنے والے قومی اسکواڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جنید خان ، وہاب ریاض اور عمر گل کی عدم فٹنس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ آسٹریلیا سے سیریز کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی نہیں آئی۔ گرین شرٹس نو نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی کے میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔