Tag: ٹیم کینیا

  • ٹیم کینیا دورۂ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی

    ٹیم کینیا دورۂ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی

    لاہور: پاکستان میں گزشتہ پانچ برس سے کرکٹ کے سُونے میدان آباد ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے، ٹیم کینیا دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں رنگ لے آئیں، کینیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، دورۂ پاکستان کے دوران کینیا کی ٹیم پاکستان اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

    تین مارچ دوہزارنو میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئی بھی غیر ملکی کرکٹ ٹیم کرکٹ کھیلنے پاکستان آئی ہے ۔

    ٹیم کینیا کو لاہور کے ہوائی اڈے سے سخت سیکیورٹی حصار میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لے جایا گیا، کینیا کی ٹیم تیرہ دسمبر کو پاکستان اے ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔