Tag: ٹیم کے انتخاب میں مفادات کا ٹکراؤ

  • ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے انتخاب میں مفادات کا ٹکراؤ، پی سی بی نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

    ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے انتخاب میں مفادات کا ٹکراؤ، پی سی بی نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

    ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے انتخاب میں مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے لیے ٹیم کو منتخب کرنے کے حوالے سے مفادات کے ٹکراؤ کی خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بننے کے بعد بورڈ نے تحقیقات کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل کی ہے۔

    پی سی بی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرے گی۔‘

    واضح رہے کہ مفادات کے ٹکراؤ کی خبریں سامنے آنے کے بعد قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفیٰ ذکا اشرف کو بھجوا دیا۔ انضمام کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے ایک طرف ہوجاؤں، پی سی بی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو دستیاب ہوں۔