Tag: ٹینس ٹورنامنٹ

  • آکلینڈ: اعصام الحق کی جوڑی نے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    آکلینڈ: اعصام الحق کی جوڑی نے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    آکلینڈ : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی نے آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹائٹل معرکے میں اعصام کی جوڑی کا مقابلہ جوناتھن ایلرچ اور اسکاٹ لیپسکی پر مشتمل جوڑی سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹینس اسٹار نے رواں سال کا پہلا آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ابتداء میں دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اعصام اور ان کے پولش پارٹنرمیٹ کووسکی نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور کھیل پر حاوی رہے۔

    اعصاب شکن مقابلے کےبعد میچ ٹائی بریک دس تین سے جیت لیا۔ فتح پر اعصام الحق نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ آنے والے ایونٹس میں بھی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ولیمز سسٹرز نے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ولیمز سسٹرز نے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    امریکا کی ولیمز سسٹرز نے فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ اینڈی مرے مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز میں ولیمز سسٹرز کو روکنا مشکل ہوگیا، حریف ٹینسں پلیئرز کو شکست دیتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں،امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سوئیڈن کی یوہانا لارسن کو چھ دو چھ ایک سے شکست دیکر چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    سیرینا نے 307 گرینڈ سلم میچز جیت کرمارٹینا نیوراٹیلووا کا ریکارڈ توڑا جبکہ راجرفیڈررکی 307 فتوحات کا ریکارڈ برابرکیا۔

    وینس ولیمز بھی بھرپور فارم میں ہیں، وینس ولیمز نے بھی جرمن حریف لورا سیجمنڈ کو باآسانی زیر کرکے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اٹلی کے غیر معروف کھلاڑی پاؤلو لورینزی کیخلاف دلچسپ مقابلے کے بعد تین ایک سے فاتح رہے۔

    واضح رہے کہ سال کے آخری گرینڈ سلیم میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیارہ ستمبر تک جاری رہیگا۔

  • بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : رافیل نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : رافیل نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    بارسلونا : سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں اسپین کے رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ نڈال نے اٹلی کے فوگیو فوگنینی کی ایک نہ چلنے دی۔

    نڈال نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور پہلا سیٹ باآسانی چھ دو سے جیت کر برتری حاصل کی۔

    دوسرے سیٹ میں نڈال کو کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اٹالین کھلاڑی نے مقابلہ ٹائی بریک تک پہنچایا لیکن وہ سات چھ سے ناکام ہوگئے۔

     

  • ہیمبرگ ٹینس: ڈیوڈ فیررر کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    ہیمبرگ ٹینس: ڈیوڈ فیررر کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    فرانس کے ڈیوڈ فیررر نے ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررر نے اٹلی کے آندریس سیپی کے خلاف تین سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں فیررر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ فیررر نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ یہ اسپینش کھلاڑی کی سیپی کے خلاف مسلسل آٹھویں جیت ہے۔ کوارٹرفائنل میں فیررر کا مقابلہ ہم وطن پیبلو اینڈیوجر سے ہوگا۔