Tag: ٹینس کورٹ

  • کھیل کے دوران مشہور کھلاڑی کا غصّہ اور بیوی کا انتقام

    کھیل کے دوران مشہور کھلاڑی کا غصّہ اور بیوی کا انتقام

    یہ 1995 کی بات ہے جب ٹینس کے ایک معروف کھلاڑی کو دورانِ کھیل کسی بات پر غصّہ آیا اور تماشائیوں‌ میں موجود اس کھلاڑی کی بیوی نے بھی کوئی لحاظ نہ کیا بلکہ میدان میں‌ اتری اور پھر اس کے دو تھپڑوں‌ کی گونج سب نے سنی…..

    نہیں‌، آپ غلط سوچ رہے ہیں! یہ جھگڑا کھلاڑی اور اس کی بیوی کے درمیان نہیں‌ ہوا تھا اور تھپڑ اس کھلاڑی نے نہیں بلکہ کورٹ میں‌ موجود امپائر کو پڑے تھے۔

    آپ نے ٹینس کے عالمی مقابلے "ومبلڈن چیمپئن شپ” کا شہرہ تو سنا ہو گا۔ یہ ٹینس کے چار نہایت معتبر اور عظیم مقابلوں‌ میں‌ سے ایک ہے۔

    ہم جس کھلاڑی کے غصّے کی بات کررہے ہیں‌، اس کا نام جیفری گیل ٹرانگو ہے جو عالمی سطح کے کئی مقابلوں‌ میں‌ شرکت کرچکا ہے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والا ٹینس کا یہ کھلاڑی اب ریٹائرڈ زندگی بسر کر رہا ہے۔ دنیائے ٹینس میں‌ جیفری گیل ٹرانگو کو جیف ٹرانگو کے نام سے پہچانا جاتا ہے جب کہ اس کی بیوی کا نام جیسیکا ہے۔

    واقعہ کچھ یوں ہے کہ 1995 میں ومبلڈن مقابلے میں‌ شریک جیف ٹرانگو ٹینس کورٹ میں‌ کسی بات پر امپائر سے الجھ گیا۔ ان کے مابین تلخی بڑھی اور جیف غصّے میں‌ اپنا سامان سمیٹ کر کورٹ سے باہر نکل گیا۔

    اس مقابلے کے تماشائیوں‌ میں‌ جیف ٹرانگو کی بیوی بھی شامل تھی۔ وہ اپنے شوہر اور امپائر کے درمیان تلخ کلامی دیکھ رہی تھی اور اچانک ہی اس نے اپنی نشست چھوڑی، میدان میں اتری اور جاکر امپائر کو دو تھپڑ لگا دیے۔ میڈیا پر اس کا خوب چرچا ہوا اور ظاہر ہے کھلاڑی کو اپنی بیوی کی یہ محبت اور اس موقع پر یوں‌ ساتھ نبھانا مہنگا پڑا۔

    جیف ٹرانگو پر دو سال کے لیے کسی بھی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں شرکت ممکن نہیں‌ رہی۔ اسے ٹینس کے کھیل کے عالمی قوانین کے مطابق جرمانہ اور پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ جیف پر 63 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا، جسے اس کی اپیل پر کم کر کے بیس ہزار کر دیا گیا تھا۔

  • ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیار

    ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیار

    دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے ممتاز کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بچے کی ولادت اور اس سے قبل گھٹنے کی انجری کے باعث ٹینس کورٹ سے دور ہونے والی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے، گیند کو سرو کر کے اور کھیل میں حصہ لے کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے،کھیل میں حصہ لے کر خوشی محسوس ہوئی: ثانیہ مرزا ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ثانیہ مرزا”][/bs-quote]

    اپنے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی اور جوش کا اظہار کیا.

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت کی وجہ سے کورٹ سے دور ہوگئی تھیں، اب کورٹ میں واپس آنے کی تیار ی شروع کردی ہے.

    مزید پڑھیں: ابھی نندن کی واپسی، ثانیہ مرزا بھارتی رنگ میں‌ رنگ گئیں

    خیال رہے کہ شعیب ملک کی زوجہ ہونے کے باعث بھارتی کی انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے متعدد بار ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    حالیہ پاک بھارت کشدگی میں بھی بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیتے ہوئے برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔