Tag: ٹینس

  • راجر فیڈرر، نمبرون کی پوزیشن پر فائز ہونے والے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے

    راجر فیڈرر، نمبرون کی پوزیشن پر فائز ہونے والے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے

    برن: سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے عظیم ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے تاریخ میں دوسری بار عالمی اعزاز اپنے نام لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرر نے چھتیس سال اور ایک سو پچانوے دن کی عمر میں ٹاپ پوزیشن پھر سے حاصل کر لی ہے، اس سے قبل وہ دو ہزار بارہ میں دنیا کے نمبر ون کھلاڑی بنے تھے۔

    انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز روٹرڈیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں میزبان کھلاڑی ڈچ حریف روبن ہیس کو شکست دے کر حاصل کیا تاہم اس کا باضابطہ اعلان پیر کو ٹینس کی نئی رینکنگ میں کیا جائے گا۔

    راجرفیڈررنے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

    کوارٹر فائنل میں فیڈرر نے ہیس کو 4-6 اور 6-1 کے مقابلے میں 6-1 سے شکست دی، وہ پانچ برس بعد دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ فروری 2004 میں پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

    خیال رہے انہوں نے یہ اعزاز اس بار عالمی نمبر ون کھلاڑی اور روایتی حریف رافیل نڈال سے چھینا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل جیتا تھا،جس کے فائنل میں انہوں نے مارن سلچ کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنےنام کیا تھا جس کے تحت اب آسٹریلین اوپن فیڈرر کے کیرئیر کا یہ 20واں گرینڈ سلم ہے۔

    راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن جیت لیا

    واضح رہے کہ ٹینس کھلاڑیوں میں مارگریٹ کورٹ، سرینا ولیمز اوراسٹیفی گراف نے بیس بیس گرینڈ سلام ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • صنفی امتیاز پر مبنی سوال پر ٹینس کھلاڑی نے صحافی کو ٹوک دیا

    صنفی امتیاز پر مبنی سوال پر ٹینس کھلاڑی نے صحافی کو ٹوک دیا

    معروف ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے صنفی امتیاز پر مبنی سوال پر صحافی کو ٹوک کر اس کی تصحیح کر ڈالی۔

    برطانیہ میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ ومبلڈن 2017 کے کوارٹر فائنل میں ٹینس کے صف اول کے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو امریکی کھلاڑی سیم کوئیری سے شکست کھانی پڑی۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ سیم کوئیری پہلے امریکی کھلاڑی ہیں جو کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں، اس بارے میں مرے کا کیا خیال ہے؟

    صحافی کے سوال کے دوران ہی اینڈی مرے نے ان کی بات کاٹ کر تصحیح کی، ’پہلے مرد کھلاڑی‘۔

    ان کے ٹوکنے کے بعد صحافی نے تصحیح کرتے ہوئے دوبارہ اپنے سوال کو دہرایا۔

    یاد رہے کہ امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز خواتین ٹینس کھلاڑیوں میں صف اول کی کھلاڑی ہیں اور وہ سنہ 2009 سے اب تک 12 گرینڈ سلیم جیت چکی ہیں لیکن صحافی غالباً ان کی فتوحات کو بھول گیا۔

    اینڈی مرے کے اس جواب کے بعد سرینا ولیمز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ’غالباً اس وقت کوئی بھی خاتون کھلاڑی ایسی نہیں ہونی چاہیئے جو اینڈی مرے کی حمایت نہ کرے‘۔

    انہوں نے کہا کہ اینڈی مرے نے ہمیشہ سے ٹینس میں خواتین کے حقوق کی بات کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم سب ان سے محبت کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلین اوپن فائنل:راجر فیڈرر اوررافیل ندال آمنے سامنے ہوں گے

    آسٹریلین اوپن فائنل:راجر فیڈرر اوررافیل ندال آمنے سامنے ہوں گے

    میلبرن : آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے ٹینس آسٹریلین اوپن کےفائنل میں رافیل ندال اور راجر فیڈرر کل آمنے سامنے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق توار کو میلبرن میں اسپین کے رافیل ندال کا فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک اور سب سے زیادہ گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے کا اعزاز رکھنے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے ہوگا۔

    خیال رہےکہ سیمی فائنل میں رافیل ندال نے گریگور دیمیتروف کو 6-3 5-7 7-6 (7-5) 6-7 (4-7) سے شکست دی۔

    گریگور دیمیتروف کو نہ صرف رواں سال کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ پہلی بار کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔

    دونوں نویں بار کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔اس ٹونامنٹ کی اور خاص بات یہ ہو گی کہ فائنل میں پہننچے والے چاروں کھلاڑیوں کی عمریں 30 برس یا اس سے زیادہ ہیں۔

    واضح رہےکہ امریکہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار بہنیں 36 سالہ وینس اور 35 سالہ سرینا ولیمز فائنل میں آئیں گی تو یہ نواں موقع ہو گا کہ وہ کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

  • موت کے خطرے سے بچنے کے لیے تیراکی اور رقص کریں

    موت کے خطرے سے بچنے کے لیے تیراکی اور رقص کریں

    زندگی کو بھرپور طرح سے اور لمبی زندگی جینا کس کی خواہش نہیں ہوتی۔ اگر آپ جلد موت سے بچنا چاہتے ہیں اور صحت مند اور لمبی زندگی جینا چاہتے ہیں تو ماہرین نے اس کے لیے ایک تجویز بتا دی ہے۔

    لندن کی مختلف یونیورسٹیوں میں کیے جانے والے تحقیقی سروے سے پتہ چلا کہ تیراکی کرنا، ریکٹ والے کھیل جیسے ٹینس یا بیڈمنٹن کھیلنا، سانس کی مشقیں کرنا اور رقص کرنا امراض قلب اور فالج سے موت کے امکانات کو کم کرتی ہیں۔

    tennis

    یہ تحقیقی مقالہ برٹش جنرل اور اسپورٹس میڈیسن میں شائع کیا گیا۔

    اس تحقیق کے لیے برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں کیے جانے والے صحت کے سالانہ سروے کے ڈیٹا سے مدد لی گئی جس میں ہزاروں افراد کی صحت کا ریکارڈ شامل تھا۔

    dance

    ان افراد سے پوچھا گیا کہ وہ کس قسم کی ورزشیں کرتے ہیں، ہفتے میں کتنی بار کرتے ہیں اور اس کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے، علاوہ ازیں کیا وہ ہلکی ورزش ہوتی ہیں یا تھکادینے والی ورزش ہوتی ہیں۔

    ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جو مختلف کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں جیسے ٹینس، بیڈ منٹن، رقص یا باغبانی میں حصہ لیتے تھے ان میں فالج اور دل کے دورے سے موت کا امکان 56 فیصد، تیراکی کرنے والوں میں 41 فیصد، ایروبکس ڈانس کرنے والوں میں 36 فیصد اور سائیکل چلانے والوں میں 15 فیصد کم ہوتا ہے۔

    cycling

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ بھاگنے کو اپنا معمول بنانے والے اور فٹ بال یا رگبی جیسے کھیل کھیلنے والے افراد میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا امکان بے حد کم رہ جاتا ہے اور وہ طویل عمر بھی پاتے ہیں۔

    طبی ماہرین کی تجویز ہے کہ دل کو مضبوط بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ جسمانی حرکت کی جائے تاکہ دل کا نظام فعال رہے اور یہ کمزوری کا شکار ہو کر امراض میں مبتلا نہ ہو۔

  • ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی خودنوشت جولائی میں دستیاب ہوگی

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی خودنوشت جولائی میں دستیاب ہوگی

    ثانیہ مرزا کےمداحوں کے لیئے خوشخبری ہے کہ ثانیہ مرزا کی خودنوشت آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، امید ہے جولائی میں قارئین کی بصارتوں کی نذربنے گی۔

    ثانیہ مرزا نے ایک عام سی لڑکی سے ٹینس چمپئین تک کا سفر بڑی کامیابی سے طے کیا ہے۔ اس دوران انہیں کئی نشیب و فراز کا سامنا رہا۔ جس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔اپنے انہی تجربات کو پوری دنیا تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔اور اپنی خودنوشت مرتب کرنا شروع کی جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔امید ہےجولائی میں بک شیلف کی زینت بنے گی۔

    انتیس سالہ ٹینس اسٹار نے محض 16 سال کی عمر میں ومبلڈن ٹینس چمپئین شپ جیت کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔وومن ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں بھارت کی سب سے بہترین پلئیر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔اور یہ سب مسلسل اور انتھک محنت کا ثمر تھا۔

    ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ ان کی خود نوشت ٹینس کی نئی آنے والی کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہو گی۔اُن میں سے کوئی ایک بھی بڑا ٹائٹل حاصل کرپایا تو یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا۔

    خودنوشت میں ثانیہ نےاپنے کیریئر میں آنے والی تمام مشکلات، تکالیف اوررکاوٹوں کو ہی میں اکٹھا نہیں کیا بلکہ قارئین کو چند سنسنی خیز مقابلوں کی روداد بھی پڑھنے کو ملے گی۔ ٹینس کورٹ کایہ احوال ٹیننس کے مداحوں کے لیے نہایت پر کشش ہوگا۔

    ثانیہ مرزا نے 2012 میں سنگل سرکٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا تاہم ڈبل سرکٹ میں اپنے پارٹنر کے ساتھ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ثانیہ اپنی ساتھی مارٹینا ہنگز کے ساتھ سال2015-2016 کے درمیان 41 بار ٹینس کورٹ سے فاتح بن کر لوٹیں اور یوں وومنز ڈبلز میں سر فہرست قرار پائیں۔

    اسپورٹ سے جنون کی حد تک لگاؤرکھنے والی ثانیہ مرزا نے اپنا جیون ساتھی بھی کھلاڑی چُنا۔ان کی شادی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ہوئی۔

    ثانیہ پاکستان و ہندوستان کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل بن چکی ہیں۔ان کی خود نوشت نوجوان لڑکیوں کے لیے حوصلہ افزاء ثابت ہواور کچھ کر گزرنے کا جنون پیدا کر جائے،تو یہ ثانیہ کی ایک اور بڑی کامیابی ہوگی۔

  • راجر فیڈرر مونٹی کارلو ٹینس کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    راجر فیڈرر مونٹی کارلو ٹینس کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    موناکو: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر مونٹی کارلو ٹینس کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    موناکو میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں تھرڈ سیڈ فیڈرر کا مقابلہ جو ولفریڈ سونگا سے تھا، سوئس کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر برتری حاصل کی، دوسرے سیٹ میں سونگا نے بھرپور کم بیک کیا اور مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا لیکن فرانسیسی کھلاڑی نے سات پانچ سے میدان مارلیا۔

    دوسرے کوارٹرفائنل میں ففتھ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، نڈال کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔

  • اٹلی ٹینس: ڈومینک تھیم اور فیبیو فوگنینی پہلے راؤنڈ میں کامیاب

    اٹلی ٹینس: ڈومینک تھیم اور فیبیو فوگنینی پہلے راؤنڈ میں کامیاب

    روم: آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور فیبیو فوگنینی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

     روم میں جاری ٹورمنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے اٹلی کے سائمن بولیلی کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔

     ڈومینک نے دونوں سیٹس ٹائی بریک پر سات چھ اور سات چھ سے اپنے نام کئے، ایک اور میچ میں اٹلی کے فیبیو فوگینی نے امریکہ کے اسٹیو جانسن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا، فوگنینی کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ تین رہا۔

  • ڈیوس کپ ٹینس فائنلز:راجرفیڈررکوشکست کا سامنا

    ڈیوس کپ ٹینس فائنلز:راجرفیڈررکوشکست کا سامنا

    للے: فرانس کے گیل مونفلس نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر ڈیوس کپ ٹینس فائنلز میں مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

    سوئٹزرلینڈ نے اسٹینلاس واورینکا کی جیت کی بدولت ڈیوس کپ ٹینس کا فاتحانہ آغاز کیا۔واورینکا نے چار سیٹ کے مقابلے کے بعد فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو زیرکیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ جس کے بعد سوئس کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے دونوں سیٹس جیت کر کامیابی حاصل کرلی۔

    واورینکا کی فتح کا اسکور چھ ایک، تین چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ دوسرے میچ میں فرانس کے گیل مونفلس نے حساب چکادیا۔

    مونفلس نے عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ فرانسیسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک، چھ چار اور چھ تین رہا۔