Tag: ٹینٹ

  • ٹینٹ میں جانور باندھنے پر ملزم آپے سے باہر، چھری کے وار سے بیل کو شدید زخمی کردیا

    ٹینٹ میں جانور باندھنے پر ملزم آپے سے باہر، چھری کے وار سے بیل کو شدید زخمی کردیا

    ٹینٹ میں بیل باندھنے پر ملزم آپے سے باہر ہوگیا، چھرے کے وار سے قربانی کےلیے لائے گائے جانور کو شدید زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹینٹ میں جانور باندھنے پر فیصل نامی شخص نے بیل پر چھرے سے حملہ کردیا، ملزم نے اپنے ٹینٹ میں جانور باندھنے پر لیہ سے لائے گئے قیمتی بیل پر چھری کے وار کیے۔

    بیوپاری نے تھانہ اٹک میں فیصل نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، جمع کرائی گئی درخواست میں بیوپاری کے مطابق بیل کی قیمت تقریباً 7لاکھ روپے ہے۔

    قربانی کے اونٹ سے چھیڑ چھاڑ شہری کو مہنگی پڑ گئی! (وائرل ویڈیو)

    درخواست کے متن میں بتایا گیا کہ فیصل نے اپنے ٹینٹ میں جانور باندھنے پر بیل پر حملہ کیا، فیصل نامی شخص کے حملے میں بیل زخمی ہوگیا۔

    حاجی شاہ روڈ مویشی منڈی میں ملزم فیصل نے بیل کو زخمی کیا، بیوپاری کی درخواست پر اٹک خورد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اب تک ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں آئی۔

    https://urdu.arynews.tv/actor-muneeb-butts-camel-brought-for-sacrifice-runs-away/

  • کرونا وائرس: ماں نے بیٹی کی پڑھائی کے لیے ٹینٹ تعمیر کرلیا

    کرونا وائرس: ماں نے بیٹی کی پڑھائی کے لیے ٹینٹ تعمیر کرلیا

    بیجنگ: چین میں جان لیوا کرونا وائرس نے جہاں ایک طرف تو پورے ملک کو خوف کی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وہیں لوگوں نے معمولات زندگی سے جڑے رہنے کے لیے نئے نئے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔

    چین کے سب سے متاثرہ شہر ووہان سے ملحقہ ایک نواحی قصبے میں ایک ماں نے اپنی بیٹی کی پڑھائی کے لیے بانس اور پلاسٹک سے عارضی ٹینٹ تعمیر کرلیا۔

    یہ علاقہ کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی زد میں ہے اور یہاں پر انٹرنیٹ کی رفتار بھی خاصی سست ہوگئی ہے۔ چند روز قبل ماں نے موبائل ہاتھ میں لے کر قصبے کا چکر لگایا تو دیکھا کہ قصبے کے داخلی حصے پر انٹرنیٹ کی رفتار صحیح ہے۔

    چونکہ پڑھائی کے دوران انٹرنیٹ سے معلومات کے حصول کی ضرورت پڑتی ہے لہٰذا ماں نے وہیں بیٹھ کر اپنی 7 سالہ بیٹی کو پڑھانے کا فیصلہ کرلیا اور اس مقصد کے لیے بانس اور پلاسٹک سے ایک عارضی ٹینٹ تعمیر کرلیا۔

    دونوں ماں بیٹی روزانہ ماسک پہن کر اس ٹینٹ کے اندر بیٹھ کر پڑھائی کرتے ہیں۔ ماں بیٹی کی ٹینٹ میں بیٹھ کر پڑھنے کی ویڈیو چینی میڈیا نے بھی نشر کی ہے۔

    خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 236 ہوگئی ہے، وائرس سے روز 100 سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین میں 889 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

  • بے گھرافراد کوشیلٹرہوم کی تعمیر تک کھانا اورٹینٹ فراہم کیا جائے‘ وزیراعظم

    بے گھرافراد کوشیلٹرہوم کی تعمیر تک کھانا اورٹینٹ فراہم کیا جائے‘ وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ فٹ پاتھ پرسونے والوں کو ٹینٹ اورکھانا فراہم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیلٹرہوم کی تعمیرتک وزیراعلی پنجاب کوفٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اورکھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ موسم سرد ہو رہا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ لاہور کے بعد کراچی اور پشاور میں بھی شیلٹرہوم کے لیے جگہوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا


    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہوم منصونے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹرہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا۔