Tag: ٹینک

  • ٹینکوں کے سہارے اسرائیلی فوج غزہ میں داخل

    ٹینکوں کے سہارے اسرائیلی فوج غزہ میں داخل

    بھاری تعداد میں ٹینکوں کے سہارے اسرائیل کی زمینی فوج غزہ میں داخل ہوگئی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ لاپتا اسرائیلیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جانب سے پمفلیٹس کے ذریعے شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر غزہ چھوڑنے کی وارننگ دی گئی تھی۔

    حماس نے اسرائی دھمکی کو مسترد کردیا گیا تھا، حماس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہوئی تو اسرائیلی فوج کو نیست و نابود کردیں گے۔

    دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے میڈیا کی گاڑی پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں صحافی جاں بحق ہو گیا۔

    اسرائیلی حملے میں غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے صحافی عصام عبداللہ جاں بحق ہوئے جب کہ رائٹرز کے صحافی طائرالسوڈانی اور مہر نازیہ زخمی ہونے والوں میں ہیں۔

    زخمی ہونے والوں میں الجزیرہ کی رپورٹر کارمین جوخادر اور کیمرہ پرسن ایلی برخیا شامل ہیں۔ یہ واقعہ الماالشعب میں لبنان اسرائیل سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان پیش آیا۔ غزہ پر اسرائیل بمباری سے جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

    رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنایا صحافی اپنی پریس کی گاڑی کیساتھ کھڑے تھے جان بوجھ کر حملہ کیا گیا۔

    رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مشرق وسطیٰ ڈیسک کے سربراہ جوناتھن ڈغر کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ لبنان میں مارے جانے والے صحافی قابل شناخت تھے اور جنگجوؤں سے گھرے ہوئے نہیں تھے۔

  • ٹینک میں ڈوبنے والے 18 سالہ لڑکوں کی لاشیں 24 گھنٹے بعد نکال لی گئیں

    ٹینک میں ڈوبنے والے 18 سالہ لڑکوں کی لاشیں 24 گھنٹے بعد نکال لی گئیں

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دو 18 سالہ لڑکے ٹینک میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے اگلی صبح ٹینک کی تہہ میں کیچڑ میں دھنسی لاشیں باہر نکالیں۔

    افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کی تحصیل جلنا کے ایک گاؤں میں پیش آیا، نارائن راٹھور اور ناونتھ یادیو اپنے 3 اور دوستوں کے ساتھ ٹینک میں تیراکی کے لیے اترے جہاں موت ان کی منتظر تھی۔

    دونوں لڑکے جن کی عمریں 18 سال تھی، تیراکی نہیں جانتے تھے اس کے باوجود ٹینک میں کود پڑے۔

    دیگر دوستوں کے شور مچانے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو مدد کے لیے طلب کرلیا تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے لاشیں ٹینک سے باہر نہ نکالی جاسکیں اور ریسکیو ٹیم نے آپریشن اگلی صبح تک ملتوی کردیا۔

    اگلی صبح تک لاشیں ٹینک کی تہہ میں کیچڑ میں دھنس گئیں جنہیں کچھ دقت کے بعد نکال لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثاتی اموات ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

  • ترکی کا شام میں داعش کے خلاف آپریشن

    ترکی کا شام میں داعش کے خلاف آپریشن

    انقرہ : ترکی نےدولت اسلامیہ کہلانے والی دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن کے لیے شمالی شام میں مزید ٹینک بھیجے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے ٹینک شمالی شام میں ترکی کے سرحدی گاؤں کیلیس سے داخل ہوئے.ٹینکوں کے داخلے کے بعد شام کے علاقے میں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور دھوئیں کے بادل دیکھے گئے.

    اس علاقے میں ترک فوج کی پیش قدمی کے بعد شہریوں کو انخلا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا.جبکہ ٹینکوں کی معاونت ترکی کی آرٹلری کر رہی ہے جو داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہے.

    رپوٹس کے مطابق شمالی شام میں ترکی کے20 ٹینک،پانچ بکتر بند گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں.ترک فوج کی یہ کارروائی جرابلس سے 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں کی جا رہی ہے.

    *ترکی کی شامی قصبے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ ترکی کے آپریشن کا مقصد دولت اسلامیہ پر مشرق اور مغرب دونوں جانب سے دباؤ ڈالنا ہے اور اب تک انہوں نے کم ازکم آٹھ گاؤں دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے واپس حاصل کیے ہیں.

    *ترکی کی شامی علاقے میں داعش پر بمباری

    ترکی کی جانب یہ آپریشن ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب تین روز قبل ہی ترکی نے شامی بحران میں امریکی کردار پر تنقید کی تھی.

    ترکی کی فوج شام میں دولت اسلامیہ کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن ساتھ ساتھ کرد جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے.

    *شام میں ترکی کے فضائی حملے،35 شدت پسند ہلاک

    یاد رہے گزشتہ دنوں جرابلس کے جنوب مغرب میں 55 کلومیٹر کے فاصلے پرترکی نے شام میں اپنی پہلی کارروائی کی تھی.

    واضح رہے کہ برطانیہ سے شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے سریئن آبرزرویٹری نامی گروہ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے جرابلس اور مغربی علاقے دونوں کے اطراف میں موجود گاؤں دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے واپس لے لیے ہیں.

  • ترکی کی شامی قصبے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    ترکی کی شامی قصبے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    انقرہ : شام میں ترکی کے ایک درجن کے قریب ٹینک سرحد عبور کر کے شامی قصبے جرابلس میں داخل ہو گئے.جرابلس میں داعش اور کرد جنگجوؤں کے 70اہذاف کو نشانہ بنایا گیا.

    تفصیلات کےمطابق ترکی نے داعش کے خلاف شام میں آپریشن کا آغاز جرابلس پر شدید بمباری سے کیا جس میں آرٹلری اور ترک فضائیہ کا استعمال کیا گیا جس نے 12 ہوائی حملے کیے گئے.

    ترک فوج کے مطابق آرٹلری اور راکٹ لانچرز سے 224 راکٹ داغے گئے جبکہ ترک فضائیہ نے بمباری بھی کی اورجرابلس کے علاقے میں 70 اہداف کو تباہ کر دیا.

    ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا کہ حملے کا مقصد دولت اسلامیہ اور کرد جنگجوؤں کو نشانہ بنانا ہے.

    *ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،30افراد جاں بحق

    ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں سے دولتِ اسلامیہ کا صفایا کر دیا جائے گا.

    ترکی نے یہ آپریشن ایک ایسے وقت شروع کیا ہے جب بدھ کے روز امریکی نائب صدر ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں.یہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے کسی بھی مغربی اہلکار کا ترکی کا سب سے اعلیٰ سطح کا دورہ ہے.

    *ترکی کی شامی علاقے میں داعش پر بمباری

    واضح رہے دوروز قبل ترکی نے شام کے شمالی علاقے میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ پر بمباری کی.داعش پر بمباری ترکی کے شہر غازی عنتب میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کی بعد کی گئی.