Tag: ٹینکر

  • کراچی میں دندناتے ٹینکر نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی

    کراچی میں دندناتے ٹینکر نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی

    کراچی (20 جولائی 2025): تیز رفتار ٹینکر نے مزید دو بچوں کی جان لے لی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

    کراچی میں پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں سڑکوں پر ٹینکر اور ڈمپر دندناتے پھرتے ہیں اور آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ تاہم اس کے مستقل سدباب کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات سامنے نہیں آ رہے۔

    آج بھی ایسے ہی افسوسناک واقعہ میں ٹینکر ڈرائیور نے دو گھروں کے چراغ گل کر دیے۔ یہ واقعہ کراچی میں کورنگی روڈ پر ڈیفنس کالا پل کے قریب پیش آیا۔

    تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار بچوں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جب کہ ڈرائیور موقع دیکھ کر وہاں سے فرار ہو گیا۔

    مرنے والے بچوں کی عمر 15 اور 12 سال ہے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس کے مطابق فوری طور پر بچوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    دوسری جانب حادثے کے بعد وہاں جمع مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا جب کہ آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

    واضح رہے کہ رواں برس میں اب تک ٹینکر، ڈمپر حادثات میں محتاط اندازے کے مطابق 150 کے قریب شہری جان سے جا چکے ہیں اور ان حادثات نے کئی المناک سانحات کو جنم دیا۔

    حکومت کی جانب سے بڑھتے حادثات کے باعث شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ تاہم اب بھی ڈمپر، ٹریلر، ٹینکر سڑکوں پر بلاخوف وخطر دوڑتے رہتے ہیں اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-thousands-water-tankers-and-dumpers-on-roads/

  • کراچی: لانڈھی میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

    کراچی: لانڈھی میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

    کراچی: لانڈھی نمبر چار کے قریب ڈیزل سے بھرا ہوا ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر سے آئل کا اخراج شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر 4کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، لانڈھی پولیس نے فوری طور حفظ ماتقدم کے تحت مخصوص علاقے کو سیل کرتے ہوئے فائر برگیڈ اور ریسکیو کو طلب کر لیا گیا۔

    لانڈھی پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہے، ٹینکر ڈرائیور آصف ٹنڈو محمد خان سے آرہا تھا اور پاکستان آئل ریفائنری کی جانب جا رہا تھا کہ موڑ موڑتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرز تعینات کردی گئی ہے جبکہ آئل ٹینکر کو سیدھا کرنے کیلئےکرین بلائی گئی ہے، آئل ٹینکر کو پہلے خالی کیا جائے گا پھر ہٹایا جائیگا۔

    اس کے علاوہ لانڈھی پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت فور طور پر بہنے والے آئل کی نکاسی کی تاکہ کسی بھی غلطی سے کوئی حادثہ پیش نا آسکے۔

    حادثے کے بعد ٹریفک پولیس کا متعلقہ سیکشن افسر ڈیڑھ گھنٹے بعد موقع پر پہنچا، پولیس کے مطابق ٹینکر کو حادثے کے مقام سے ہٹانے کے لیے تاحال مشینری نہیں پہنچی۔

  • کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند ڈالا

    کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند ڈالا

    کراچی میں قوانین اورقواعد کے باوجود ہیوی وہیکل کو لگام نہیں ڈالی جاسکی، کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند کر ایک اور زندگی کا چراغ گُل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار ٹینکر نے خاتون کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    افسوسناک واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ عوام نے کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل بھی سعدی ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا، شہری کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی تھی۔

    واقعے کے بعد ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ٹینکرتحویل میں لے تحقیقات شروع کردیں۔

    گزشتہ ماہ شیر شاہ گلبائی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر راہگیر خاتون جاں بحق ہوئی تھی، ڈرائیور فرار جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا تھا۔

    کراچی میں ایک اور خونی ٹریفک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

    سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب منی ٹرک کھڑے ہوئے ٹریلر سے پیچھے سے جا ٹکرایا تھا، حادثے میں منی ٹرک کا کلینر موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا۔

  • ٹرک اڈے پر تیل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد دھماکا، درجنوں افراد زخمی

    ٹرک اڈے پر تیل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد دھماکا، درجنوں افراد زخمی

    نوشکی میں ٹرک اڈرے پر تیل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنےکے بعد دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان میں نوشکی میں ٹرک کے اڈے پر تیل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق آگ لگتے ہی ٹرک دھماکے سے اڑ گیا اور درجنوں افراد جھلس گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے جب کہ انتظامیہ نے علاقے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

    ریسکیو ٹیمیں جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

    آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    نوشکی سے نمائندے مصطفیٰ ترین کے مطابق تین درجن سے زائد افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طور نوشکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

    عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر اس زوردار دھماکے سے پھٹا تھا کہ دور دور کھڑے لوگ اس کی زد میں آئے۔ آگ لگنے کے بعد لوگ اور فائر بریگیڈ آگ بجھانےکی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ٹینکر پھٹ پڑا جس کی زد میں عام افراد کے ساتھ فائر ٹینڈر

    خبر اپ ڈیٹ کی جائے گی

  • کراچی میں خونی ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

    کراچی میں خونی ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

    کراچی : خونی ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کےباعث جان لیواحادثات کاسلسلہ رک نہ سکا ، شیریں جناح کالونی میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

    گذشتہ روز مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جان سے گئے تھے ، اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی تھی ، حادثے میں 45 سالہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

    ڈیفنس میں بھی ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 55 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، جس کی مدد سے ٹینکر اور اس کے ڈرائیور کا سراغ لگایا جائے گا۔

  • ٹینکر اور بحری جہاز میں ٹکر کا ذمہ دار کون؟ برطانوی پولیس کا انکشاف

    ٹینکر اور بحری جہاز میں ٹکر کا ذمہ دار کون؟ برطانوی پولیس کا انکشاف

    لندن: برطانیہ میں ساحل کے قریب حادثے کے شکار بحری جہاز کے کپتان پر سنگین الزام لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے جمعہ کو کہا ہے کہ ٹینکر سے ٹکرانے والے بحری جہاز کے روسی کپتان نے غفلت کا مظاہرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    5 دن قبل برطانیہ میں یارکشائر ساحل کے نزدیک ایک آئل ٹینکر سوڈیم سائنائیڈ سے لدے کارگو جہاز سے ٹکرا گیا تھا، اس حادثے میں 32 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ آئل ٹینکر میں ایک لاکھ 42 ہزار بیرل فیول تھا، جو امریکی فوج کے طیاروں کے لیے لے جایا جا رہا تھا، جب کہ پرتگالی کارگو جہاز سولونگ پر بھی انتہائی زہریلے کیمیکلز موجود تھے۔

    روئٹرز کے مطابق برطانوی پولیس نے امریکی ٹینکر سے ٹکرا جانے والے کنٹینر جہاز کے روسی کپتان پر فرد جرم عائد کی ہے، پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پرتگالی پرچم والے سولونگ کے کپتان 59 سالہ روسی ولادیمیر موٹن کو سنگین غفلت کے لیے چارج کیا گیا ہے، اور اسے ہل مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کرنے کے لیے پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے، ولادیمیر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    برطانوی وزیراعظم کا ہیلتھ سروس لانے کا اعلان

    برطانوی پولیس کے مطابق مال بردار جہاز کے روسی کپتان پر عملے کے ایک رکن کے قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، جو حادثے کے بعد سے لاپتا ہے اور اسے مردہ سمجھا جا رہا ہے۔ لاپتا کارکن کی شناخت فلپائن سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ مارک اینجلو کے طور پر کی گئی ہے۔

    سینٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والے روسی کپتان کو حادثے کے اگلے ہی دن گرفتار کر لیا گیا تھا۔

  • آئل سے بھرے ٹینکر میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی

    آئل سے بھرے ٹینکر میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی

    نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں 18جنوری کو گیسولین ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں لوگ بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے بعض افراد شدید زخمی تھے۔

    رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں ٹینکر دھماکے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 98 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کئی افراد کی حالت اب بھی نازک ہے۔

    مقامی انتظامیہ نے 18 جنوری کو ہوئے اس دھماکہ کے بعد حالات کو سنبھالنے کی پوری کوشش کی۔ قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے آپریشن چیف حسینی عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے۔

    غور طلب بات یہ ہے کہ افریقہ کے سب سے بڑے تیل پروڈکشن کرنے والے ملک میں اس قسم کے واقعات میں بہت اضاف ہوگیا ہے، جس کے باعث سینکڑوں لوگ اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2024 میں جگاوا اسٹیٹ میں اسی طرح کا دھماکہ ہوا تھا جس میں 147 لوگ مارے گئے تھے۔ یہ نائیجیریا میں سب سے خراب حادثات میں سے ایک تھا۔

    ایندھن مہنگا ہونے کے باعث لوگ تیل جمع کرنے میں لگ جاتے ہیں، مگر اُن کی یہ کوشش انہیں ہلاکت میں ڈال دیتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایک سال قبل صدر نے تیل پر دی جانے والی سبسیڈی ختم کردی تھی، جس کے بعد لوٹ پاٹ کے کئی واقعات رونما ہوئے، جو حادثات کا سبب بنے۔

    ترکیہ: ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 76 ہوگئی

    وہاں کے لوگ اس طرح کے حادثات سامنے آنے کے بعد سخت سفری اصولوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت سے بھی ایندھن وغیرہ کی گاڑیوں کے لیے الگ راستہ یا پھر الگ انتظام کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

  • ’’عوام مٹی کا تیل سمجھ کر برتنوں میں جیٹ فیول بھر کر لے گئے‘‘

    ’’عوام مٹی کا تیل سمجھ کر برتنوں میں جیٹ فیول بھر کر لے گئے‘‘

    کراچی: آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نے بلوچ کالونی کے قریب گرنے والے ٹینکر میں موجود آئل سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پل پر تیل سے بھرا ٹینکر ایک گاڑی پر گرا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ سڑک پر آئل پھیل گیا جس کے باعث ٹریفک کو روک دیا گیا۔

    اس حادثے کے بعد لوگوں نے تیل برتنوں اور بوتلوں میں جمع کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

    تاہم اب آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ٹینکر میں مٹی کا تیل نہیں جیٹ فیول تھا، ٹینکر فیول لیکر ایئر پورٹ جارہا تھا۔

    آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ عوام مٹی کا تیل سمجھ کر جیٹ فیول بھر کر لے گئی، جیٹ فیول جہازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

  • 90 لاکھ مالیت سے زائد کے ایرانی تیل سے بھرا ٹینکر پکڑا گیا

    90 لاکھ مالیت سے زائد کے ایرانی تیل سے بھرا ٹینکر پکڑا گیا

    کراچی: کراچی پولیس نے 9.6 ملین روپے روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام  بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 96 لاکھ روپے مالیت کا 31 ہزار ایرانی ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔

    ڈی آئی جی فدا مستوئی نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور محمد قاسم اور محمد یاسین کو گرفتار کر کے پاکستان کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کسٹم حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی تھی کہ چینی، پیٹرولیم مصنوعات، یوریا، زرعی مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کو سختی سے روکا جائے۔

    نگراں وزیراعظم نے یہ ہدایات سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کنٹرول کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

  • شادی کرنی ہے تو پانی کا ٹینکر لاؤ، گاؤں باسیوں نے انوکھی شرط عائد کردی

    شادی کرنی ہے تو پانی کا ٹینکر لاؤ، گاؤں باسیوں نے انوکھی شرط عائد کردی

    نئی دہلی : بھاکھری گاؤں کی واحد جھیل سوکھ چکی ہے جس کے باعث رہائشیوں نے شادی کی شرط پانی کا ٹینکر رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں شادی کی تاریخ کا تعین عام طور پر پنڈت کرتے ہیں لیکن بھارت کا ایک گاﺅں ایسا ہے جہاں شادی کی تاریخ پانی کے ٹینکر کی بنیاد پر طے ہوتی ہے، یہ جگہ شمالی گجرات میں انڈیا پاکستان کی سرحد پر آباد آخری انڈین گاوُں ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق بھاکھری گاوُں کی واحد جھیل سوکھ چکی ہے اور اب انسان اور جانور دونوں کے پینے کے لیے پانی نہیں ہے لیکن جھیل کے کنارے کھڑا سالوں پرانا ایک درخت خشک سالی کے درمیان اس گاوُں میں ہونے والی شادیوں کا گواہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ کافی عرصے سے یہاں شادی کا سیزن اور خشک سالی لگ بھگ ایک ساتھ آتے ہیں اور شادیوں میں پانی کے لیے ٹینکرز پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

    بھاکھری گاوُں کے پیرا بھائی جوشی نے کہا کہ شادی ہو تو یہاں سے 25 کلومیٹر دور سے پانی کے ٹینکر لانے پڑتے ہیں۔

    ان کے مطابق شادی کے سیزن میں یہاں ایک ٹینکر کی قیمت دو ہزار ہوتی ہے اور شادی میں تین چار ٹینکر لگ جاتے ہیں جس کا خرچ آٹھ دس ہزار روپے تک آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ شادی میں پانی کے ٹینکرز سب سے زیادہ اہم ہیں۔ شادی کے انتظامات میں سب سے پہلا کام بھی پانی کے ٹینکر کا حصول ہے کیونکہ کبھی کبھی چالیس سے پچاس کلومیٹر دور جانے پر بھی ٹینکر کا ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔

    گاوُں کے بیکھا بھائی نے کہا کہ یہ ریگستانی علاقہ ہے اور یہاں کا پانی کھارا ہوتا ہے۔ پلانے کے لیے ہی نہیں کھانا بنانے کے لیے بھی میٹھے پانی کی ضرورت پڑتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اگر چھوٹی شادی ہو تو پانچ ٹینکر اور اگر بڑی ہو تو دس ٹینکر پانی بھی کم پڑجاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان سرحد کی جانب ایک دوسرا گاؤں جلویا ہے۔

    اس گاؤں کے نائب سرپنچ وجے سی ڈوریا کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں میں اور اس علاقے کے تمام گاؤں میں شادیوں کے وقت پانی کے ٹینکرز پر ہزاروں روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔یہ علاقہ دہائیوں سے خشک سالی کی زد میں ہے جو ان کے برتاؤاور ثقافت میں بھی نظر آتا ہے۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق گاؤں کے لوگ بتاتے ہیں کہ مسلسل خشک سالی کے سبب اب لوگ شادی کا وقت بدلنے لگے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہندو رسم و رواج کے مطابق شادیوں کا خاص وقت ہوتا ہے، اب وہ گرمی ختم ہونے یا بارش کی راہ دیکھتے ہیں خواہ شادی کا موسم چلا ہی کیوں نہ گیا ہو۔