Tag: ٹینکر

  • کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ جاں بحق افراد کی تعداد23 ہوگئی

    کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ جاں بحق افراد کی تعداد23 ہوگئی

    کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافربس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافربس کے درمیان تصادم میں خواتین وبچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔

    افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے ہونے والے35 افراد کوہاٹ کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا تھا کہ مسافر بس بونیرسے کراچی جا رہی تھی جو کلاچی کے قریب حاثے کا شکار ہوگئی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد حادثے کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

    خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ دوست محمد نے کوہاٹ حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔

    بونیرمیں مسافر وین کھائی میں جاگری‘9افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال 5 جون کو کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • لاہور: آئل ٹینکر میں آتشزدگی 7گاڑیاں جل کر خاکستر

    لاہور: آئل ٹینکر میں آتشزدگی 7گاڑیاں جل کر خاکستر

    لاہور: شاہدرہ میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ٹینکرسمیت سات گاڑیاں جل کر خاک ہو گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    لاہور کے نواح شاہدرہ کے علاقہ ماچس فیکٹری اسٹاپ کے قریب پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں سپلائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے پمپ بچانے کے لیے گاڑی کو فوری طور پرفلنگ اسٹیشن سے باہر نکالا تو ٹینکر مسافر وین سے جا ٹکرایا جس سے مسافر وین میں بھی آگ لگ گئی آگ نے مزید گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

    وین میں موجود مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی، ریسکیو کی چھ سے زائد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم آگ کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔