Tag: ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ

  • اسپتال پر حملے کیخلاف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ، فری فلسطین کے نعرے

    اسپتال پر حملے کیخلاف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ، فری فلسطین کے نعرے

    لندن: فلسطینی اسپتال پر حملے کے خلاف برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے فری فلسطین کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق احتجاج کا اہتمام جنگوں کے خلاف سرگرم تنظیم اسٹاپ دی واراور دیگر نے کیا تھا۔ تیز بارش کے دوران احتجاج میں سیکڑوں افراد نے کی شرکت کی، شرکا نے رشی سوناک سے فلسطین کے معاملے میں دہرے معیار کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مظاہرےمیں فری فلسطین کےنعرے لگاتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اسپتال پر حملہ کرکے جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ اسرائیل حملے کا الزام متاثرین پر لگا کر دنیا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

    شرکا نے کہا کہ برطانیہ اور عالمی برادری اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا نوٹس لے۔ اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا ہے، اسپتالوں پر بھی بمباری کررہا ہے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب دنیا کو اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کا اندازہ ہو جانا چاہیے۔ رشی سناک فلسطین کے معاملے میں دہرے معیار کو ختم کریں۔

  • لندن : پی ٹی آئی کا الطاف حسین کیخلاف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر مظاہرہ

    لندن : پی ٹی آئی کا الطاف حسین کیخلاف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر مظاہرہ

    لندن : پاکستانی سیاسی جماعتوں کا احتجاج کلچر لندن بھی پہنچ گیا، پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کے خلاف لند ن میں وزیر اعظم برطانیہ کی رہائش گاہ کے سامنے دوسرے روز بھی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان برطانیہ کے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر جمع ہوئے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف احتجاج کیا ۔

    پی ٹی آئی کے مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واوڈا کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے الطاف حسین کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مقدمات میں مطلوب ہیں۔ الطاف حسین کراچی میں بندوق کی سیاست کرتے تھے اب ناکام ہو گئے ہیں اب بندوق کی سیاست بھی ختم ہونی چاہیئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نے لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے انٹرنیشنل سیکریٹیریٹ کے باہر الطاف حسین کے خلاف احتجاج کیا تھا۔