Tag: ٹیوب لائٹ

  • سلمان خان کی آمد پر سینما ہال میں پٹاخوں سے استقبال

    سلمان خان کی آمد پر سینما ہال میں پٹاخوں سے استقبال

    ہوسکتا ہے آپ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہت زیادہ مداح ہوں اور ان کی ہر فلم کو سینکڑوں مرتبہ دیکھ چکے ہوں، لیکن آپ پسندیدگی کے اس معیار تک کبھی نہیں پہنچ سکتے جس کا ریکارڈ اس بھارتی مداح نے قائم کردیا۔

    سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ بالی ووڈ پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی، تاہم اس سے ان کی مقبولیت میں ذرا بھی کمی نہ آئی۔

    ایک سینما میں فلم کی نمائش کے دوران سلمان خان کے دیوانوں نے نہایت انوکھے انداز میں ان کا ’استقبال‘ کیا۔

    یہ واقعہ دراصل بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالی گاؤں میں پیش آیا جب ایک سینما میں فلم کی نمائش کے دوران سلمان خان کے اسکرین پر آتے ہی ان کے مداحوں میں شامل نو عمر لڑکوں کا ایک گروپ خوشی سے بے قابو ہوگیا اور اس خوشی میں انہوں نے سینما ہال کے اندر پٹاخے پھوڑنے شروع کردیے۔

    پٹاخے پھوڑنے کے ساتھ ساتھ یہ نوجوان رقص بھی کرتے رہے جبکہ سینما میں موجود دیگر افراد بھی تالیاں اور سیٹیاں بجاتے رہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکاروں کے مداح اس وقت بھی دیوانے ہوگئے جب شاہ رخ خان بطور مہمان اداکار فلم میں جلوہ گر ہوئے۔

    مداحوں کی اس حرکت نے انتظامیہ کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور فلم دیکھنے کے لیے آنے والے تمام افراد بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان نے ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کروادیا

    سلمان خان نے ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کروادیا

    ممبئی: دبنگ خان نے اپنی پرانی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے لیے نیا چہرہ متعارف کروادیا، سلمان خان کے ساتھ نئی فلم میں ننھے اداکار متن رے جلوہ گر ہوں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلمان خان نے ٹیوب لائٹ کے لیے انتخاب کیے جانے والے چہرے کو متعارف کروایا اور اُس کو متن رے کا نام بھی دیا۔ فلم کی کہانی دو بھائیوں کی زندگی پر مشتمل ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان آج کل اپنی نئی آنے والے فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی دوران انہوں نے فلم انڈسٹری میں متعارف کروائے جانے والے ننھے اداکار کی تصویر شیئر کی۔

    salman-khan-1

    فلم ٹیوب لائٹ کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں سلمان خان کے بھائی کا کردار دبنگ خان کے حقیقی بھائی سہیل خان ادا کریں گے جبکہ فلم میں بچے کے کردار کو بھی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

    خیال رہے سلمان خان نے ماضی میں بھی فلم انڈسٹری کے لیے نئے چہرے روشناس کروائے، دبنگ خان کی پچھلی فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی ملہتورا دکھائی دیں جنہوں نے منی کا کردار بہت خوبصورتی سے ادا کیا۔

    salman-khan-2

    سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے تمام ہی نئے اداکاروں کو عوامی سطح پر خاصی مقبولیت حاصل ہوجاتی ہے، بجرنگی بھائی جان کی منی بھی آج کل کمرشلز میں مصروف ہیں اور اُن کی اداکاری کے چرچے ہر زبان پر تاحال موجود ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے اداکار سلطان کے ساتھ کردار ادا کرنے کے بعد کتنی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

    علاوہ ازیں  سلمان خان نے ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں چینی اداکارہ کو بھی متعارف کروایا ہے جو ان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم میں آنجہانی اداکار اوم پوری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

  • دبنگ خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے

    دبنگ خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان، اوم پوری کی دلی خواہش پوری نہ کرسکے۔


    یہ پڑھیں: اداکار اوم پوری اس دنیا میں نہیں رہے


    تفصیلات کے مطابق سلمان خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے، اوم پوری نے سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس ۔سیزن 10 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: اوم پوری کی فلموں کے یادگار سین

    سلمان خان نے اوم پوری کی بگ باس سیزن 10 میں شرکت کی دعوت کو بخوشی قبول کرلیا تھا، لیکن زندگی نے لیجنڈری اداکار اوم ۔پوری کو مزید مہلت نہ دی۔

    دوسری جانب سلو میاں کی نئی فلم ٹیوب لائٹ میں اوم پوری اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جو ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی ہے۔

    سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ٹیوب لائٹ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ہم شہرہ آفاق اداکار سے محروم ہوگئے۔

  • سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں ارجیت سنگھ آواز کاجادو جگائیں گے

    سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں ارجیت سنگھ آواز کاجادو جگائیں گے

    ممبئی: بالی ووڈ کےسلطان سپر اسٹار سلمان خان اورگلوکارارجیت سنگھ کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ ہوگیا جس کے بعد اب وہ سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں آواز کا جادو جگائیں گے.

    تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان بالی ووڈ کےحقیقی سلطان سپراسٹار سلمان خان نے ارجیت سنگھ کی معافی کی درخواست قبول کرلی اور اب نامور گلوکار ارجیت سنگھ سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کے لیےگانا گائیں گے.

    یاد رہے اس سے قبل بالی ووڈاسٹار سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘سے ارجیت سنگھ کی آواز میں گایا ہوا گیت ’’جگ گھومیا‘‘ نکال دیا گیا تھا جس پر گلوکار نے سوشل میڈیا پر دبنگ خان سے معافی مانگتے ہوئے گیت کو فلم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی.

    *بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کو سلمان خان کی توہین مہنگی پڑ گئی

    دوسری جانب سلمان خان نے گلوکار کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے فلم سے گیت نکلوانے کی تردید کی تھی لیکن اب دونوں شخصیات میں جاری سرد جنگ ختم ہوگئی جس کے باعث ارجیت سنگھ کو سلمان خان کی فلم میں گانے کا موقع مل گیا.

    رپورٹس کے مطابق گلوکار ارجیت سنگھ ہدایت کارکبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے لیے اپنی آواز کا جادو جگائیں گےاورگانے کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سپر اسٹار سلمان خان پر فلمایا جائے گا.

    واضح رہےکہ گلوکار ارجیت سنگھ نے بھی سلمان خان کی فلم کے لیے گیت گانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے.