لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ ہرکوئی نوازشریف کی طرح نہیں ہو سکتا جو وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے اور خود پریشانیاں جھیل لے لیکن اداروں پر آنچ نہ آنے دے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کیئے گئے اپنی تین مخلتف ٹیوٹس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن عزیز کی خاطر بہت سے راز اپنے سینے میں دفن کیے ہوئے ہیں تاکہ کچھ لوگوں کی پردہ پوشی رہے اور قومی مفاد میں بھی یہی سب سے بہتر عمل ہے۔
ھر کوئ نوازشریف نہیں کہ بار بار زخم کھا کر بھی وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 11, 2017
اپنی ایک اور ٹیوٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کا ہی ضبط وتحمل ہے جس نے پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کیلئے خاموشی اکتیار کر رکھی ہے۔
نوازشریف کا ضبط و تحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کے لئے ہے۔۔۔اس ضبط و تحمل کو غلط معنی دینے والے اسے امتحان میں نہ ڈالیں ۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 11, 2017
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے ضبط وتحمل کوغلط معنی دینے والے انہیں امتحان میں نہ ڈالیں کیوں کہ اگر میاں صاحب کی خاموشی ملکی مفاد پر ضرب لگانے کے لیےاستعمال ہوئی تو وہ چپ نہیں رہیں گے۔
نواز شریف کی خاموشی پاکستان کے مفاد پر ضرب لگانے کے لئے استعمال کی گئ تو وہ چپ نہیں رہے گا۔۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 11, 2017
خیال رہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان سیاسی اتحاد کے ایک رات میں ٹوٹ جانے اور پھر ایکدوسرے پر اداروں کی معاونت حاصل ہونے کا الزام سامنے آنے کے بعد سے مسلم لیگ )ن( کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق ، گورنر محمد زبیر سمیت کئی رہنماؤں نے تنقیدی لب و لہجہ اختیار کیا ہوا ہے جس کے بعد مریم نواز بھی اداروں کو ہدف تنقید بنانے میدان میں اتر گئی ہیں.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔