Tag: ٹیپو سلطان

  • ٹیپو سلطان سے ایک ٹارگٹ کلرگرفتار، اہم انکشافات

    ٹیپو سلطان سے ایک ٹارگٹ کلرگرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : ٹیپو سلطان میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان سے گرفتار ٹارگٹ کلر حامد غوری کی انٹروگینشن رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ٹارگٹ کلر حامد غوری نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت نے اہم عہدہ دیا تو 2009 میں مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی، شہر کے مختلف علاقوں میں 18 افراد کو ہدف بنا کر قتل کیا ، واردات کے دوران موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اتار دیا کرتے تھے۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر ممبر لیاقت کی ٹارگٹ کلنگ کی، چندہ ،بھتہ اور ۔۔فطرہ وصولی پر ایم کیو ایم سے تصادم ہوتا تھا، ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو بھتہ اور فطرہ کے تنازعے پر قتل کیا۔

    ،ملزم نے بتایا کہ 2012 میں ایک مذہبی جماعت سے میری قیادت میں مسلح تصادم ہوا تھا، تصادم میں مخالف مذہبی جماعت کے 6 اور ہمارے 3 کارکن مارے گئے ،؎؎۔

    صفیان، عقیل ٹیلر، فصیل گنڈیری بھی میرے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کیا کرتے تھے ، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ میرے حکم پر بسوں کو بھی آگ لگائی جاتی تھی۔

  • ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ لندن میں نیلام

    ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ لندن میں نیلام

    لندن : برصغیر میں انگریزوں کے خلاف لڑنے والے میسور کے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ لندن میں نیلام کر دیا گیا۔

    لندن کے آکشن ہاوس نے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال بندوق، تلواروں کا سیٹ، زرہ بکتر اور دیگر نوادرات سمیت 30 اشیاء نیلامی کے لئے پیش کیں۔

     ان نودرات میں تلواروں کی جوڑی، تیر، قیمتی ہیلمٹ، توپ، شکار کے لئے استعمال کی جانے والی بندوق بھی شامل تھی۔سب سے زیادہ بولی قیمتی تلواروں کے سیٹ کی لگی جو 32 لاکھ 26 ہزار 902 ڈالر میں فروخت ہوا۔

    Sword

    ٹیپو سلطان کے زیر استعمال گولے پھینکنے والی توپ 21 لاکھ 36 ہزار 540 ڈالر میں فروخت ہوئی جب کہ ان کے زیر استعمال بندوق 10 لاکھ 82 ہزار 124 ڈالر میں فروخت ہوئی۔