Tag: ٹیپو شریف

  • ٹیپو شریف کو کس سے شکایت ہے؟ اداکار نے بتا دیا

    ٹیپو شریف کو کس سے شکایت ہے؟ اداکار نے بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے بتایا ہے کہ انہیں کس سے شکایت ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکار ٹیپو شریف نے شرکت کی اور معصومانہ میچ میں میزبان نجیب الحسنین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

    ٹیپو شریف نے کہا کہ مجھے بے ایمانوں سے شکایت ہے جبکہ انڈسٹری میں زیادہ تر اداکار باصلاحیت ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے اکثر لوگ پاگل کہتے ہیں مگر میں بہت زیادہ پاگل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر انڈسٹری میں ایوارڈ لینا ہے تو اچھے تعلقات ضروری ہیں، شوبز میں مستقل مزاجی نہیں ہے، وقت کے ساتھ ساتھ آپ تبدیل ہوتے رہیں تو بہتر ہے۔

    ٹیپو شریف نے پی ایس ایل کو زبردست لیگ قرار دیا اور کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں بہتری کی گنجائش ہے، کراچی کنگز کو بہتر سلیکشن چاہیے۔

    اداکار نے کہا کہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانا صحیح فیصلہ نہیں ہے، میری نظر میں بابر اعظم کپتان اچھے نہیں بیٹر شاندار ہیں، محمد رضوان بہترین کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست ’دو منہ‘ والی ہے آپ کو پتا نہیں ہے کہ کونسا منہ دیکھنے کو ملے گا جبکہ موجودہ الیکشن ایک مذاق ہے۔

  • ٹیپو شریف نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

    ٹیپو شریف نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    اداکار ٹیپو شریف نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور میزبان، مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے کہا کہ ’بھارت میں سلمان خان ہیں اور یہاں آپ ہیں جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی، بتائیں آپ شادی کیوں نہیں کررہے؟‘

    ٹیپو شریف نے کہا کہ ’مجھے اپنے آپ سے ڈر لگتا ہے کیونکہ بہت سے جذبات سے جڑا ہوا ہوں اور اگر یہ سفر کرتے کرتے ایک سے دوسرے پر چلے گئے تو میں ہینڈل نہیں کرپاؤں گا، لوگوں کا دل بھی نہیں توڑنا چاہتا اس لیے کچھ بھی نہیں کرتا۔‘

    میزبان نے کہا کہ پھر میں لڑکیوں کو منع کردوں، ٹیپو شریف نے کہا کہ میرے خیال میں خود ہی منع ہوچکی ہیں، چار دن سے لاہور آیا ہوا ہوں مجھے ابا نے بھی فون نہیں کیا لڑکی تو دور کی بات ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ٹیپو شریف نے کہا کہ ’بس اسٹاپ پر کھڑا تھا کسی نے کہا ماڈلنگ کرو گے میں ماڈلنگ کرنا شروع ہوگیا۔

    اداکار نے کہا کہ گلوکاری کا شوق بچپن سے تھا میں اکیلے میں بہت گاتا تھا لیکن لوگوں کے سامنے شرماتا تھا پھر ایک گلوکاری کا مقابلے کا میزبان تھا جب وہاں لڑکے لڑکیاں گا رہے تھے میں نے سوچا کہ میں بھی کچھ گا لیتا ہوں۔