Tag: ٹیچر

  • الوداعی تقریب کے دوران جذبات کی شدت سے ٹیچر کو دل کا دورہ پڑگیا

    الوداعی تقریب کے دوران جذبات کی شدت سے ٹیچر کو دل کا دورہ پڑگیا

    دوسروں کی مدد کرنے والے نرم مزاج ٹیچر کو اسکول میں ہونے والی الوداعی تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر کے ایک اسکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، اسکول میں دسویں جماعت کے طلبا کی الوداعی تقریب کے دوران جب قومی ترانہ بجایا جا رہا تھا تو استاد سنجے لوہار کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹیج پر گرپڑے جس نے طلبا کو حیران و پریشان کردیا۔

    قومی ترانے کے دوران ہارٹ اٹیک کے بعد سنجے نامی ٹیچر کو فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے آستھا اسپتال میں لے جایا گیا تاہم وہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

    اسکول میں ٹیچر کی موت کی خبر سنتے ہی سوگ چھا گیا جبکہ منور کے علاقے کی فضا بھی سوگوار پوگئی، پالگھر تعلقہ کے منور میں واقع اسکول میں دسویں جماعت کے طلبا کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    الوداعی تقریب میں اساتذہ اور طلبا نے تقاریر کیں اس کے بعد قومی ترانہ شروع ہوا کہ یہ واقعہ رونما ہوگیا، لوگوں کا کہنا تھا کہ سنجے لوہار ایک انتہائی نرم مزاج، حساس استاد تھے۔

    ان کے رفقا نے بتایا کہ سنجے سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والے تھے، مشکل حالات پر قابو پانے کا ہنر جانتے تھے اور دوسروں کی مدد کے لیے آگے رہتے تھے۔

    تاہم وہ دسویں جماعت کے طلبہ کی الوداعی تقریب کے دوران قدرے جذباتی ہو گئے تھے۔ وہ طلبہ اور اساتذہ میں یکساں مقبول تھے۔ لال بہادر شاستری ودیالیہ میں ہر کوئی ان کے انتقال سے صدمے سے دوچار ہے۔

  • کلاس میں لڑائی کا ڈرامہ، طلبہ کا ٹیچر کو انوکھا سرپرائز، ویڈیو وائرل

    کلاس میں لڑائی کا ڈرامہ، طلبہ کا ٹیچر کو انوکھا سرپرائز، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: بھارت کے مہاراشٹر کے ایک اسکول کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں اسکول کے طالب علم ’ٹیچرز ڈے‘ پر اپنی ٹیچر کو انوکھے انداز میں سرپرائز دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر آپس میں لڑائی کا ڈرامہ کیا، لڑائی کی آواز سن کر خاتون ٹیچر نے کلاس کی طرف دوڑ لگادی، ٹیچر کے کلاس میں پہنچنے پر تمام طلبہ نے اپنی ٹیچر کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں سرپرائز دیا، اس دوران انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

    مذکورہ اسکول سے دسویں جماعت کے طالب علم سرگم کی جانب سے انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی، جسے اب تک 5 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے، جبکہ صارفین اپنے تبصروں کے ذریعے استاد اور طالب علم دونوں کی ستائش کر رہے ہیں۔

    شہری کا موٹر سائیکل سے محبت کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

    ایک صارف نے کہا کہ لڑائی کی خبر سن کر ٹیچر جس طرح کلاس روم کی طرف بھاگی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اسٹوڈنٹس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں، جو بہت اچھی بات ہے۔

  • کراچی: دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا

    کراچی: دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا

    کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے جھلس کر طالبہ زخمی ہوگئی۔

    عزیز بھٹی تھانے میں تیزاب گردی کا مقدمہ طالبہ کے زخمی ماموں نعمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آرکے مطابق مدعی کی بھانجی آئی ٹی کورس کا سرٹیفکیٹ لینے سینٹر گئی تھی۔

    ایف آئی آر کے مطابق سینٹر میں ٹیچر افتخار نے طالبہ سے بدتمیزی کی، جس کی شکایت کرنے کوچنگ سینڑ پہنچے جہاں ملزم افتخار مشعل میں آکر تیزاب نکال کرپھینک دیا۔

  • ویڈیو: لاڑکانہ کے ٹیچر کا بچوں کو تعلیم دینے کا انوکھا انداز

    ویڈیو: لاڑکانہ کے ٹیچر کا بچوں کو تعلیم دینے کا انوکھا انداز

    لاڑکانہ میں ایک اسکول ٹیچر نے بچوں کو تعلیم دینے کا ایک انوکھا انداز اپنالیا۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک اسکول ٹیچر نے بچوں کو تعلیم میں دلچسپی دلانے کے لیے انوکھا انداز اپنا لیا، ٹیچر کے اس  انداز سے بچے بھی توجہ اور مزے سے نہ صرف تعلیم حاصل کررہے ہیں بلکہ موج مستی اور کھیل کود بھی کرتے ہیں۔

    اسکول ٹیچر کی نرالے انداز سے تعلیم دینے کی ویڈیو ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے خوب پذیرائی ملی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ویڈیو ضلع لاڑکانہ کے تحصیل رتوڈیرو میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول میہر علی ابرڑو کے اسکول ٹیچر فاروق احمد ابڑو کی ہے، اس انداز میں تعلیم دینے پر اسکول کے طالب علم نہ صرف ہونہار ہونے لگے بلکہ بچوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بس اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب صبح ہوگی۔

    سندھ کے تعلیمی نظام میں ضرورت اس بات کی ہے کہ فاروق احمد ابڑو کی طرح دیگر اساتذہ بھی اسکول میں بچوں کو اس طرح انوکھے انداز میں تعلیم دینے لگیں تو یقینا سندھ میں تعلیمی معیار بہتر ہوجائیگی۔

  • اسکول ٹیچر نے 10 سالہ طالبہ پر تشدد کرکے  ہاتھ کی ہڈی توڑ دی

    اسکول ٹیچر نے 10 سالہ طالبہ پر تشدد کرکے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی

    قادر پور ران: ملتان کے علاقے قادر پور ران میں ایک ٹیچر نے 10 سالہ طالبہ پر تشدد کرکے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی ، بچی کو آر ایچ سی سینٹر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے قادر پور ران میں کے ایک اسکول میں ٹیچر نے 10سالہ طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ، یونیفارم نہ پہنننے پر تشدد کیا گیا۔

    ٹیچر کے تشدد سے 10 سالہ سمیرا نامی طالبہ کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ، جس کے بعد بچی کو آر ایچ سی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے ملک میں اسکولوں میں جسمانی سزا کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس معاملے کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے سندھ میں جمعرات کو اسکولوں میں طلباء کو جسمانی سزا دینے پر پابندی لگائی گئی۔

    سندھ کے اسکولوں کو خلاف ورزی کی صورت میں رجسٹریشن منسوخ کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے واقعات کی بروقت اطلاع صوبائی محکمہ تعلیم کو فوری کارروائی کے لیے دیں۔

    اس سے قبل پولیس نے جہلم میں ایک سکول ٹیچر کو دو لڑکیوں پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔

  • ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر طالبہ نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر طالبہ نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    جھارکنڈ: بھارتی ریاست میں ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں پیش آیا، جہاں ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیچر نے 16 سالہ طالبہ اُوشا کماری کو اس بات پر تھپڑ مارا تھا کہ وہ اسکول میں ماتھے پر بندیا لگا کر آئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نے اسکول سے گھر آنے کے بعد پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی لڑکی نے ایک نوٹ بھی لکھا تھا جس میں اس نے اس واقعے کا ذمے دار اسکول کی ٹیچر اور پرنسپل کو ٹھہرایا ہے جس کے بعد پرنسپل اور تھپڑ مارنے والی ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • ریٹائر ٹیچر کا تین سال تک تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ میں اندھیر نگری کے باعث ایک ریٹائر ٹیچر کے تین سال تک تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد میں ہائی اسکول ٹیچر ریٹائرڈ ہونے کے باوجود تین سال تک تنخواہ لیتا رہا، انکشاف سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے شہید بینظیر آباد کے ڈی ڈی او کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

    محکمہ تعلیم نے کہا کہ ہائی اسکول ٹیچر محمد عثمان 2019 میں ریٹائرڈ ہو چکا ہے، پھر کس کی ملی بھگت سے مذکورہ ٹیچر کو تنخواہ دی جاتی رہی۔

    محکمہ تعلیم کی ہدایت پر واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • سندھ ہائیکورٹ: میٹرک کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 3 ٹیچرز کو رہا کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ: میٹرک کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 3 ٹیچرز کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میرس میں میٹرک کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 3 اساتذہ اور دیگر ملزمان کی اپیلیں 10 سال بعد منظور کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں خیرپور میرس میں میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں، خاتون سمیت 5 ملزمان کی اپیلوں پر 10 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا۔

    عدالت نے تمام ملزمان کی اپییں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان میں صائمہ، شوکت علی، استخر، امتیاز راجپر اور غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر 2009 کو میٹرک کی طالبہ متاثرہ لڑکی کی دوست کلاس فیلو صائمہ اسے ایک گھر میں لے گئی تھی۔

    گھر کے دوسرے کمرے میں 3 ٹیچرز موجود تھے جنہوں نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    ملزمان کے خلاف خیر پور میرس کے تھانہ فیض گنج میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر تمام ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    ملزمان نے سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں جن پر 10 سال بعد عدالت نے آج فیصلہ سنایا اور اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

  • اسکول بینچ پر سونے والا استاد معطل، 3 رکنی کمیٹی بھی قائم

    اسکول بینچ پر سونے والا استاد معطل، 3 رکنی کمیٹی بھی قائم

    لاڑکانہ: محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول بینچ پر سونے والے استاد کو معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے دوران ڈیوٹی اسکول بینچ پر سونے والے استاد عبدالرحیم کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔

    لاڑکانہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول جیل کالونی کے استاد عبدالرحیم فرائض کی انجام دہی کی بجائے اسکول میں ایک بینچ پر سوتے پائے گئے تھے، ان کی سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

    صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات پر ضلعی تعلیمی افسر پرائمری لاڑکانہ نے پرائمری اسکول ٹیچر کو معطل کر دیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے معطل استاد کے خلاف کارروائی کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم بھی کر دی ہے۔

  • ریٹائرڈ خاتون ٹیچر کی دہائی، پلاٹ پر قبضہ چھڑوانے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں

    ریٹائرڈ خاتون ٹیچر کی دہائی، پلاٹ پر قبضہ چھڑوانے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں

    لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر کے پلاٹ کو نہ صرف قبضہ مافیا سے چھڑوا دیا بلکہ قابضین پر مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس نے ریٹائرڈ ٹیچر کی ٹویٹ پر ان کی فریاد سنی اور ان کا پلاٹ ہتھیانے والے قبضہ مافیا پر مقدمہ درج کروا دیا۔

    خاتون ٹیچر کے ملتان آفیسرز کالونی میں پلاٹ پر قبضہ مافیا مسلط تھا، ڈی جی کی ہدایت پر انکوائری کے بعد قابضین ارشد علی اور محمد عثمان سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمے میں ایس سی او لینڈ ریکارڈ سینٹر ملتان اور رجسٹری برانچ کے جونیئر کلرک کو بھی نامزد کیا گیا ہے، قبضہ مافیا نے ایک کنال پلاٹ پر قبضہ کر کے اس پر اپنا دفتر بنا لیا تھا۔

    گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ چھان بین کے بعد خاتون کی مدعیت میں پرچہ درج کیا گیا۔

    خیال رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن حکام ڈھائی سال میں 1 لاکھ 44 ہزار 439 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروا چکے ہیں جس کی مالیت 425 ارب روپے سے زائد ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں سے 1 لاکھ 42 ہزار 470 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ شہری علاقوں سے 1 ہزار 969 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی۔

    علاوہ ازیں عوام کی جانب سے موصول 6 ہزار 474 شکایات میں سے 5 ہزار 196 شکایات پر بھی کارروائی مکمل کی گئی، شکایات کے نتیجے میں بھی 210 کروڑ روپے سے زائد رقم ریکور ہوچکی ہے۔