Tag: ٹیچرز ایسوسی ایشن

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا وعدہ

    وزیر اعلیٰ سندھ کا اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا وعدہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کابینہ نے این ٹی ایس پاس اساتذہ کی مستقلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ’اساتذہ پڑھانے پر زور دیں، میں آپ کا ہر مسئلہ حل کروں گا‘۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہتری میرے لیے سب سے اہم ہے۔ اساتذہ تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم 76 بلین روپے تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں۔ ’پارلیمنٹیرینز ہر 5 سال بعد عوام کو ٹیسٹ دیتےہیں، اگر اساتذہ بھی 5 سال بعد ٹیسٹ دے دیں تو کیا حرج ہے‘۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کابینہ نے این ٹی ایس پاس اساتذہ کی مستقلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ’اساتذہ پڑھانے پر زور دیں، میں آپ کا ہر مسئلہ حل کروں گا‘۔

    انہوں نے سنہ 1992 سے پہلے بھرتی کیے گئے گریڈ 7 کے اساتذہ کو گریڈ 16 میں اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا، ’جن ٹیچرز نے 25 سال سروس کی، انہیں گریڈ 16 ملے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر پروپوزل بنا کر دینے اور اساتذہ کے ٹائم اسکیل کا مسئلہ حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ نے تعلیم سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی اسکول ایجوکیشن اسٹینڈرڈز 2013 کا جائزہ لے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ہر 5 سال بعد تمام اساتذہ کے ٹیسٹ ہوں گے۔ اساتذہ کی تقرری تھرڈ پارٹی کے ذریعے میرٹ پر ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب اسمبلی کا مال روڈ دھرنا اسکوائربن گیا

    پنجاب اسمبلی کا مال روڈ دھرنا اسکوائربن گیا

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں کے اساتذہ کا سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ نے ایک بار بھی پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔

    دھرنے میں شریک اساتذہ کا مؤقف ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

    قبل ازیں بھی پنجاب ٹیچر ایسو سی ایشن کی جانب سے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف تین روزہ کفن پوش دھرنا دیا گیا تھا، جس کے بعد وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لینے اور اُن کی منظوری کے لیے کمیٹی بنانے کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اساتذہ کا دو روز سے جاری کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    واضح رہے اسی مقام پر دو روز قبل ینگ نرسز پنجاب کی جانب سے دیاگیا پانچ روز دھرنا مطالبات تسلیم ہونے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف محکموں کی ورکرز کی جانب سے یہ تیسرا دھرنا جاری ہے۔

     

  • عمران خان کی پشاوریونیورسٹی آمد کو اساتذہ نے سیاسی مداخلت قرار دے دیا

    عمران خان کی پشاوریونیورسٹی آمد کو اساتذہ نے سیاسی مداخلت قرار دے دیا

    پشاور : پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ نے عمران خان کی آمد کو انتظامی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا)نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دورہ جامعہ پشاور کو یونیور سٹی میں کھلم کھلا سیاسی مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

    پشاور یونیورسٹی میں پیوٹا کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر جملی احمد چترالی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پیوٹا رہنماؤں نے پروگرام کے دوران مختلف طلباء و طالبات کی جانب سے سیاسی نعرے بازی کو تعلیمی ماحول خراب کرنے کی سازش قرار دیا۔

    اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ واقعے کا نوٹس لے کر آئندہ کیلئے پشاور یونیورسٹی میں جامعہ کی خود مختاری میں مداخلت کے دروازے بند کئے جائیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر جملی احمد چترالی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد وہاں کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کیا جائے۔

    پیوٹا عہدیداران نے سیاسی اکابرین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نظریات طلباء وطالبات پر زبردستی مسلط کرنے سے گریز کریں۔