Tag: ٹیچر

  • آزاد کشمیر: ٹرک اسکول میں جا گھسا، 3 طالبات اور ٹیچر جاں بحق

    آزاد کشمیر: ٹرک اسکول میں جا گھسا، 3 طالبات اور ٹیچر جاں بحق

    آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث اسکول میں جا گھسا۔ حادثے میں 3 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق المناک سانحہ ڈرائیور کی غفلت سے رونما ہوا۔

    آزاد کشمیر باغ کے نواحی علاقے بیر پانی کے سرکاری اسکول کے میدان میں پڑھائی جاری تھی کہ اچانک ٹرک دیوار کو توڑتا ہوا اسکول میں گھس گیا۔

    تیز رفتار ٹرک نے 3 طالبات اور ایک ٹیچر کی جان لے لی جبکہ 30 طالبات زخمی بھی ہوئیں۔ پولیس کے مطابق علاقے میں برفباری کی وجہ سے کلاس اسکول کے میدان میں لی جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

    حادثے میں زخمی طالبات کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • چالیس منٹ لیٹ آنے والا ٹیچر غیر حاضر تصور ہوگا،محکمہ تعلیم پنجاب

    چالیس منٹ لیٹ آنے والا ٹیچر غیر حاضر تصور ہوگا،محکمہ تعلیم پنجاب

    فیصل آباد: محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا جس میں چالیس منٹ تاخیر سے آنے والا ٹیچر غیر حاضر تصور ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق محکمہ تعیم پنجاب نےسرکاری اسکولز کی مانیٹرنگ کرنے والے اہلکاروں کےلیے نیاہدایت نامہ جاری کردیا جس میں مانیٹرنگ ایویلیوایشن اسسٹنٹس اسکول ٹائمنگ کے دوران پہلے تیس منٹ میں اور آخری تیس منٹ میں سکول وزٹ نہیں کریں گے۔

    پنجاب حکومت نے نئے ایس او پیز جاری کر دیے جبکہ ایس ڈی او ایجوکیشن کو تمام اسکولز کی ٹائمنگ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    مانیٹرنگ اسسٹنٹ کو دوران اسکول دورہ اساتذہ اور ٹیچر حاضری بھی چیک کرنے،اسکول کونسل رجسٹر، نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ سمیت دیگر ریکارڈ کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    نئے ایس او پیز کے مطابق مانیٹرنگ اہلکار فری کتابوں کی تقسیم کا بھی جائزہ لیں گے اور بغیر یونیفارم بچوں کی نشاندہی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مانیٹرنگ اسسٹنٹس کو وزٹ فارم کی تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ٹیچرگاڑی سمیت اسکول میں جا گھسا،تین بچے جاں بحق

    ٹیچرگاڑی سمیت اسکول میں جا گھسا،تین بچے جاں بحق

    لوئردیر: سرکاری اسکول میں قومی ترانے کے دوران بے قابو گاڑی آگھسی جس کے سبب حب الوطنی کی صدائیں لگاتے تین بچے دم توڑ گئے جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

    لوئردیرکےعلاقے معیارمیں ہائرسکینڈری اسکول میں اسمبلی ہورہی تھی کہ اسکول ٹیچرتیزرفتاری سےگاڑی بھگاتااسمبلی میں جا گھسا، گاڑی کی زد میں آکر آٹھ بچے زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو تیمرہ گرہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر تین بچے دم توڑ گئے۔ اسکول ٹیچرکوسیکیورٹی فورسز نے حراست میں لےلیا۔ اسکول ذرائع کے مطابق ٹیچر کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔