Tag: ٹیکساس

  • ٹیکساس : گرجا گھروں کے پادریوں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ

    ٹیکساس : گرجا گھروں کے پادریوں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے ہولناک واقعے کے بعد گرجا گھر کی سیکورٹی بڑھانے اور پادریوں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دینا کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کے ایک اور ہولناک واقعے کے بعد گرجا گھروں کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، امریکہ کے بڑے شہروں سمیت اب ٹاؤنز اور دیہات کی سطح پر گرجا گھروں کے اماموں کو ہتھیار چلانے کی بھی تربیت دی جارہی ہے

    ٹیکساس کے واقعے سے پہلے بھی امریکہ میں گرجا گھروں میں فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں، اب تمام ٹاؤنز میں مقامی افراد ہی رضا کارانہ طور پرسیکورٹی گارڈز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ بڑے شہروں میں پولیس اہلکاروں کی تعداد کے ساتھ سیکورٹی کے مزید کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سدر لینڈ میں ایک شخص نے چرچ میں فائرنگ کر کے پچیس افراد کو ہلاک کر دیا تھا، حملہ آور کو مقامی شخص نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلا ک کر دیا تھا۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں عبادات کی جا رہی تھیں۔

    امریکی صدرٹرمپ نے ٹیکساس چرچ پر حملہ کرنے والے کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کی ولسن کاؤنٹی میں سدرلینڈ اسپرنگز کے فرست بیپٹسٹ چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی مارا گیا۔

    مقامی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں عبادات کی جا رہی تھیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب گورنرگریگ ایبٹ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ کی بدترین فائرنگ کا واقعہ ہے۔


    لاس ویگاس فائرنگ‘ ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی ، 515 زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 59 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس14 ستمبر کو امریکی ریاست واشنگٹن میں ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طوفان متاثرین کی امداد کیلئے کنسرٹ، پانچ سابق امریکی صدورکی شرکت

    طوفان متاثرین کی امداد کیلئے کنسرٹ، پانچ سابق امریکی صدورکی شرکت

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان کے متاثرین کی امداد کیلیے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، کنسرٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پانچ سابق امریکی صدور نے شرکت کی، ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی موجودگی کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ٹیکساس میں سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

    تاریخ میں پہلی بار کسی ایونٹ میں امریکا کے پانچ سابق صدور نے ایک ساتھ شر کت کی، جن میں سابق امریکی صدوربارک اوباما، بل کلنٹن، جمی کارٹر،جارج ڈبلیو بش اور سینیئربش شامل تھے۔

    کنسرٹ میں گلوکارہ لیڈی گاگا سمیت معروف آرٹسٹوں نے پرفارم کیا، فنڈ ریزنگ ایونٹ سے فلوریڈا، ٹیکساس، پورٹوریکا میں حالیہ طوفان سے بحالی کیلئے اکتیس ملین ڈالر جمع کئے گئے۔


    مزید پڑھیں: امریکہ میں طوفانی بگولوں اور سیلاب نے تباہی مچادی


    کنسرٹ میں متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے گیارہ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جسے مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا گیا۔


    مزید پڑھیں: سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا گیا، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک


    اس موقع پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں سابق صدور کی شرکت پر مسرت کا اظہار اور ان کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدور امریکا کے بہترین پبلک افسران رہے۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ‘ 8 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ‘ 8 افراد ہلاک

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں واقع مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں واقع مکان میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ مکان میں جب پولیس آفیسرداخل ہوا تو اس نے حملہ آور کو ہٹھیار ڈالنے کو کہا۔

    پولیس آفیسر اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔


    امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک، 53 زخمی


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد اور حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    امریکہ: نائٹ کلب میں فائرنگ‘ 28 افراد زخمی


    یاد رہے کہ رواں برس 2 جولائی کو امریکی ریاست آرکنساس کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    واضح رہے کہ یاد رہےکہ گزشتہ سال 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک اور 53 سے زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • امریکی پولیس اہلکار بپھری گائے سے جان بچانے میں کامیاب

    امریکی پولیس اہلکار بپھری گائے سے جان بچانے میں کامیاب

    مجرموں کے لیے دہشت کی علامت سمجھے جانے والی امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس کو ایک گائے نے تگنی کا ناچ نچا دیا۔

    ٹیکساس میں ایک پولیس اہلکار ایک بپھری ہوئی گائے سے بہت پھرتی سے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا۔

    پولیس کار میں نصب کیمرے کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بپھری گائے مذبحہ خانے سے فرار ہو کر قریبی پارک میں گھس آئی۔

    موقع پر موجود پولیس اہلکار اپنی گاڑی کے ذریعہ اس گائے کو دھکیل کر پارک کے ایسے کونے میں لے گیا جہاں چاروں جانب گرل لگی تھی۔

    لیکن آزاد فضا کی دلدادہ اس گائے کو پولیس افسر کی یہ ادا پسند نہ آئی۔

    مزید پڑھیں: بیل کی ’ویرو‘ کی طرح خودکشی کی کوشش

    ابھی پولیس افسر نے گاڑی سے اتر کر گیٹ بند کرنے کی کوشش کی ہی تھی کہ غصے میں بھری گائے پلٹ کر پولیس اہلکار پر حملہ کرنے دوڑی۔

    ہوشیار پولیس افسر صرف چند لمحوں کی پھرتی سے گائے کے اس وار سے بال بال بچا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل وہنے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

  • امریکہ میں مسجد کوآگ لگانےوالوں کی گرفتاری پرتیس ہزارڈالرزکاانعام

    امریکہ میں مسجد کوآگ لگانےوالوں کی گرفتاری پرتیس ہزارڈالرزکاانعام

    آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد کوآگ لگانے والوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 30 ہزار ڈالرز کا انعام مقرر کردیاگیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں مسجد کو آگ لگانے والوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 30 ہزار ڈالرز کا انعام کااعلان کیاگیاہے۔

    ٹیکساس کے شہر آسٹن میں مسجد کو آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی تاہم مسجد کو آگ لگانے والوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا لیکن مجرموں کی تلاش جاری ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس میں شہید کی جانے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کےلیے تقریباََ 10لاکھ ڈالرزسے زائد کے عطیات جمع کرلیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں:امریکہ میں شہید کی جانے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے 10لاکھ ڈالر کے عطیات جمع

    مسجد انتظامیہ نے امریکی شہریوں کی حمایت پر شکریہ اداکرتے ہوئےکہاتھاکہ جمع کی گئی رقم مسجد کی دوبارہ تعمیر میں خرچ کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ وکٹوریا اسلامک سینٹر کو آگ جنوری کے مہینے میں لگائی گئی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پابندیوں کے حکم کے چند گھنٹے بعد ہی مسجد جلا دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں قائم اسلامی مرکز اور مسجد آتشزدگی سے جل کرمکمل طور پرجل کرشہیدہوگئی تھی۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش

    امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش

    آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں قائم اسلامی مرکز اور مسجد آتشزدگی سے جل کرمکمل طور پرجل کرشہیدہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست ٹیکساس کےشہر آسٹن میں مسجدمکمل طو پر جل کر شہید ہو گئی۔ایک ہفتے قبل مسجد میں چوری کی واردات بھی ہوئی تھی۔

    عینی شاہدین کےمطابق مسجد میں آگ کا پتہ رات دو بجے کے قریب چلا اس وقت تک آگ مسجد کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔

    mosque1

    وکٹوریہ اسلامی مرکز کے صدر شاہد ہاشمی کا کہنا ہےکہ مسجد مکمل طو پر شہید ہو چکی ہے،اور اسے جلتےاور منہدم ہوتےدیکھنا بہت تکلیف دہ تھا۔وکٹوریہ فائر مارشل ٹام لیگلر کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلایاجا رہا ہے۔

    mosque2

    شاہد ہاشمی کاکہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل مسجد میں رکھے لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا چوری ہوئی تھیں۔انہوں نےکہامسجد پر چند سال قبل شدت پسندوں کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:امریکہ، مساجد کو دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ جاری

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مساجد کو موصول دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے،جن میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی گئی ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دی گئی تھی۔

  • امریکہ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ

    امریکہ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ

    ٹیکساس: پولیس افسر کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےامریکی شہری کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس کی جانب سے فائرنگ میں شہری زخمی ہوا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال نو جولائی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کاواقعہ رونما ہوا جس میں پولیس افسران کی جانب سے دعویٰ کیاگیاتھاکہ شہری کو رکنے کی ہدایت کی لیکن اس نے اس کے بجائے انہیں ہتھیار سے ڈرانے کی کوشش کی۔

    گزشتہ روز 33سالہ امریکی شہری ’ڈیوڈ کولے‘ کی وکیل کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی،جس میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس افسر اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور اس نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ڈیود زمین پرگرگیا۔

    فورٹ ورتھ پولیس حکام نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ دونوں افسران ڈیوٹی کےبعد اپارٹمنٹ کمپلیکس میں سیکورٹی گارڈ کےفرائض انجام دے رہےتھے۔

    پولیس حکام کےمطابق اسی رات افسران کواطلاعات ملیں تھی کہ دو سیاہ فام افراد نےگیس اسٹشین پر لوٹ مار کی ہے،انہوں نے ’ڈیوڈ کولے‘ کو شک کی بناپر رکنے کا کہا جس پر اس نےاحکامات ماننے سے انکار کردیا جس پر پولیس افسر کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    ’ڈیوڈ کولے‘ کے وکیل کا کہناہےکہ اس کے موکل نے پولیس کی ہدایات پرعمل کیااور اس وقت اس کے پاس کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا،تفتیش کے دوران ملنے ولا کٹرباکس بھی ڈیوڈ کا نہیں ہے۔

    فورٹ ورتھ پولیس سارجنٹ مارک کا کہناہے کہ انہوں نے مکمل ویڈیو دیکھی لیکن انہوں نےمعلومات کوخفیہ رکھاہے۔جبکہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پولیس افسران ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

    ’ڈیوڈ کولے‘ فائرنگ کے 2ماہ بعد تک اسپتال میں زیر علاج رہا اور ابتدا میں اس پر پولیس افسر پر حملے کا کیس درج کیا گیا تھا جسے بعد میں خارج کردیاگیاتھا۔

    یاد رہےکہ پولیس افسر کی جانب سے فائرنگ کی نئی ویڈیو منظرعام پر آنے سے پہلے بھی فورٹ ورتھ پولیس کو49سالہ خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کو گرفتار کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فورٹ ورتھ پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ وہ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی تفتیش کررہے ہیں۔

  • ٹیکساس: لوگوں کو فضاؤں کی سیر کرانے والے غبارے کو حادثہ،16 افراد ہلاک

    ٹیکساس: لوگوں کو فضاؤں کی سیر کرانے والے غبارے کو حادثہ،16 افراد ہلاک

    ٹیکساس : لوگوں کو تفریح کے غرض سے فضاؤں کی سیر پر محوِ پرواز گرم ہوا سے اڑنے والا غبارہ آگ لگ جانے کی وجہ سے پھٹ گیا،غبارے میں سوار 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر ٹیکساس میں گرم کا ہوا غبارہ جو مسافروں کو تفریح کے غرض سے فضاؤں کی سیر کروا رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے پھٹ گیا اور مسافر سمیت زمین پر آن گرا جس کے نتیجے میں غبارے میں سوار 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق گرم ہوا کا غبارہ ایک نجی کمپنی کی ملکیت تھی جو دورانِ پرواز بجلی کی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا جس کے باعث غبارے میں آگ بھڑک اُٹھنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

    air ballon

    ریسکیو اداروں کے مطابق ٹیلی فون نمبر 911 میں اطلاع دی دی گئی تھی کہ کوئی ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے تا ہم جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد پتہ چلا کہ گرم ہوا کے ذریعے اُڑنے والےغبارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں غبارے میں سوار 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    تباہ ہونے والا غبارہ ہائی ٹینشن لائن کے عین نیچے واقع کھیتوں میں گرا،پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے اس دوران ریسکیو ادرے امدادی کام میں مصروف رہے اور میتوں کو اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے۔

  • امریکا میں پولیس کا سیاہ فام خاتون پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر

    امریکا میں پولیس کا سیاہ فام خاتون پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک سیاہ فام اسکول ٹیچر کے ساتھ ایک سال قبل ہونے والی پولیس گردی کی ویڈیو منظر عام آنے کے بعد امریکا بھر میں شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں سیاہ فام افراد کے ساتھ پولیس گردی کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں، ایک سال قبل ٹیکساس کے شہرآسٹن میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کی سیاہ فام خاتون ٹیچر کو زدو کوب اور تعصب پر مبنی جملے کہنے کی ویڈیو منظر عام آنے پر امریکا بھر میں شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید فام پولیس اہلکار کس طرح ایک سیاہ فام نہتی خاتون کو زدو کوب کر رہا ہے۔ سفید فام پولیس اہلکار نے نہ صرف خاتون کو بری طرح زمین پر پچھاڑا بلکہ گرفتار کرنے کے بعد اس سے پوچھا کہ سفید فام افراد سیاہ فام افراد سے کیوں خوف کھاتے ہیں؟

    ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس چیف نے معذرت کرتے ہوئے واقعے کے شفات تحقیقات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پولیس پولیس گردی کا شکار ہونے والی سیاہ فام خاتون اسکول ٹیچر برائن کنگ کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر وہ آج بھی خوفزد ہ ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا میں سفید فام پولیس اہلکاروں کا سیاہ فام افراد کے ساتھ ناروا سلوک ایک عرصے سے بحث کا شکار ہے ۔

    اس معاملے پر کمیونٹی کے بڑے رہنماؤں سمیت امریکی صدر براک اوباما بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود تاحال پولیس گردی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی۔