Tag: ٹیکساس

  • دنیا کی معمرترین بلی 30 سال کی عمر میں مر گئی

    دنیا کی معمرترین بلی 30 سال کی عمر میں مر گئی

    ٹیکساس : دنیا کی معمر ترین بلی اسکوٹر 30 سال کی عمر میں مرگئی،اس کی مالکن نے اسکوٹر کی موت کی تصدیق کردی.

    تفصیلات کے مطابق 23 مارچ 1986 کو پیدا ہونے والی بلی سیامی نسل کی بلی تھی، اگر اسکی عمر دیکھی جائے تو یہ عام پالتو بلی کی اوسط عمر سے بہت زیادہ عمر بنتی ہے. جبکہ اسکوٹر کی عمر کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے تصدیق ہونے سے پہلے ہی بلی کی موت ہوگئی.

    scooter1

    گینیز بک آف ولڈ ریکارڈز کی جانب سے بلی کی عمر کی تصدیق کے لیے بارہ ہفتے درکار تھے،تاہم بلی کی 30 سال کی عمر سن کر وہ کافی متاثر ہوئے ہیں.

    scooter2

    بلی کی مالن فلائڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق بہیں کی گئی کہ بلی کی موت کب ہوئی تھی تاہم ان کا کہنا ہے کہ بلی کی موت گذشتہ ماہ بہار کے موسم میں ہوئی تھی.

    اسکوٹر کی مالکن کا کہنا تھا کہ وہ میرے لیے بہت خاص تھی اور وہ اُسے کبھی نہیں بھول سکتی.

    فلائڈ کا کہنا تھا کہ وہ بہت افسردہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسکوٹر روزانہ مجھے صبح چھ بجے اُٹھاتی تھی اور جب میں کام سے واپس آتی تھی وہ میرا گھر کے دروازے پر انتظار کرتی تھی.

    scooter31

    اسکوٹر کو نئی جگہوں پر جانا بہت اچھا لگتا تھا اور اس نے اپنی زندگی میں امریکہ کی 45 ریاستوں کا سفر کیا تھا. اسکوٹر کی دو سال پہلے ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اس کے باوجود وہ دو سال تک زندہ رہی.

    واضح رہے کہ اسکوٹر کے مرنے کے بعد اوریگون ریاست کی 26 سالہ بلی دنیا کی قدیم ترین بلی ہے.

  • امریکہ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،8افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکہ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،8افراد ہلاک، متعدد زخمی

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکارہوگئی، حادثے میں آٹھ سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق بس سیاحتی مقام ر یو گراینڈے جارہی تھی کہ میکسیسکو چیک پوسٹ سے آٹھ میل کی دوری پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

    حادثے مٰیں سات افراد موقع پر جبکہ ایک شخص اسپتال میں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضا کار وں کی بڑی تعداد نے جائے وقوع پر پہنچ کرزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    حادثے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری ہو سکتی ہے۔

  • ایبولا وائرس امریکا جا پہنچا

    ایبولا وائرس امریکا جا پہنچا

    ٹیکساس : امریکا میں ایبولا وائرس کا پہلا کیس منظر عام پر آگیا ہے، وائرس سے متاثرہ شخص ریاست ٹیکساس کا رہائشی ہے۔

    مغربی افریقا کے کئی ممالک میں تین ہزار سے زائد افرد کو موت کے منہ میں دھکیلنے والاخطرناک وائرس ایبولا امریکا جا پہنچا، امریکی محکمہ صحت کا تصدیق کرتے ہوئےکہنا تھا کہ متاثرہ شخص امریکی ہے اوراسے ڈیلاس کے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ شخص افریقی ملک لائیبیریا سے ریاست ٹیکساس پہنچا تھا، ایبولاوائرس کا پہلا کیس ہے، جوافریقا سے باہر منظر عام پر آیا ہے۔

  • ٹیکساس پل کی نوک پر سائیکل سوار کا زندگی اور موت کا سفر

    ٹیکساس پل کی نوک پر سائیکل سوار کا زندگی اور موت کا سفر

    امریکی ریاست میں ٹیکساس پل پر میٹ اولسن نامی سائیکل اسٹنٹ رائیڈر نے اپنی رائیڈنگ کے جوہر دکھائے۔

    ڈیکو بی ایم ایکس کے پیشہ وارانہ ماہر میٹ اولسن نے اپنے ہیلمٹ پر کیمرہ لگا کر ٹیکساس کے نئے پل کے آخری کنارے پر زندگی اور موت کا جان لیوا کھیل دکھایا، جس نے وہاں موجود لوگوں کی دل کی دھڑکنیں ساکت کر دیں، اس جان لیوا کھیل سے وہاں موجود لوگ بہت لطف اندوز ہوئے۔
        
       

  • امریکا:برف کا طوفان،پروازیں منسوخ، بجلی،مواصلات کا نظام معطل

    امریکا:برف کا طوفان،پروازیں منسوخ، بجلی،مواصلات کا نظام معطل

          امریکا کی کئی ریاستوں میں برف کے طوفان نے معمولات زندگی منجمد کردیئے ہیں، بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا۔

    امریکی عوام کو انتہائی سخت موسم کا سامنا ہے، مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

    ٹیکساس ،آرکنساس اور دیگر ریاستوں میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم سرد موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور ہیں، برف کے طوفان کی وجہ سے تقریبا دو ہزار پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں اور ہزاروں مسافر ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔

    سڑکوں پر برف کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوئے، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، محکمہ موسمیات نے سرد موسم مزید جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔