Tag: ٹیکسلا

  • راولپنڈی: چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

    راولپنڈی: چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

    راولپنڈی : ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 63 ٹیکسلا واہ سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل میں آج سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے این اے 63 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری نثارسپریم کورٹ حملہ کیس میں ملزم ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

    ایپلٹ ٹربیونل نے یہ کہہ کراپیل مسترد کردی کہ درخواست گزار این اے 63 کے ووٹر نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 63 ٹیکسلا، واہ، موجودہ حلقہ بندیوں سے قبل این اے 53 تھا جس میں ٹیکسلا، واہ اور اڈیالہ کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔

    ضمیرپربوجھ کے ساتھ نوازشریف کی صدارت کے بل پردستخط کیا‘ چوہدری نثار

    یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے میرا نواز شریف سے اختلاف چل رہا ہے۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اختلاف کی بنیاد پرہی میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، اس وقت چار نشستوں پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹیکسلا: مبینہ طور پر زندہ جلایا جانے والا نوجوان دم توڑ گیا

    ٹیکسلا: مبینہ طور پر زندہ جلایا جانے والا نوجوان دم توڑ گیا

    صوبہ پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں مبینہ طور پر زندہ جلایا گیا نوجوان دم توڑ گیا۔ نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو تنخواہ مانگنے پر حبس بے جا میں رکھا گیا، بعد ازاں اسے زنجیروں سے باندھ کر جلایا گیا۔

    ٹیکسلا میں مبینہ طور پر جلایا جانے والا نوجوان ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    نوجوان کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کو تنخواہ مانگنے پر حبس بے جا میں رکھا گیا اور اسے زنجیروں سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا۔

    نوجوان کا بدن 60 فیصد سے زائد جل گیا تھا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ نوجوان کو حبس بے جا میں رکھا گیا تھا تاہم اس نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی۔ پولیس نے 4 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے ٹیکسلا میں ہونے والے جلسے کے دوران بد نظمی

    پی ٹی آئی کے ٹیکسلا میں ہونے والے جلسے کے دوران بد نظمی

    ٹیکسلا : پاکستان تحریک انصاف کے آج ٹیکسلا میں ہونے والے جلسے کے دوران بد نظمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

    اے آر اوائی نیوز کے نمائندے بابر ملک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹیکسلا میں منعقد ہونے والے جلسے کی تقریب سے قبل تلخ کلامی کے باعث دو گرپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ، دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں اور اشیاء کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

    پیش آنے والے واقع کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے چار کارکن زخمی بھی ہوگئے تاہم انتظامیہ نے حالات کو قابو کرلیا ۔

    جلسے خطاب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا، پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں کے سامنے کشمیری باشندے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرایاجارہا،پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، طاقت کے بل بوتے پر کوئی بھی کسی قوم کو غلام نہیں بناسکتا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی آزادی کے طلب گار ہیں۔

  • عمران خان کے دل میں چیئرمین نیب کیلئے محبت کیسے جاگ اٹھی؟ پرویزرشید

    عمران خان کے دل میں چیئرمین نیب کیلئے محبت کیسے جاگ اٹھی؟ پرویزرشید

    ٹیکسلا : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب پہلے چیئرمین نیب کے بارے میں کہتے تھے کہ یہ مک مکا کا چیئرمین ہے۔ اب ان کے دل میں چیئرمین نیب کے لئے محبت کیسے جاگ اٹھی؟

    انہوں نے کہا کہ ناخن بڑھ جائیں تو انہیں تراش لینا چاہئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے ڈھائی سال میں مکمل ہوئے، ہم پانچ سال کے منصوبے ڈھائی سال کے عرصے میں کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان کے دھرنے نے ہمارے تمام منصوبوں کو نقصان پہنچا کر پاکستان کی ترقی کو ڈھائی سال پیچھے دھکیل دیا۔

    بدعنوانی روک کر شفافیت برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے اور ہمیں کسی کے پر نہیں کاٹنے صرف بڑھے ہوئے ناخن تراشے ہیں۔

    نیب کے بعض اقدامات کی وجہ سے افسران بھی خوفزدہ ہیں اور نیب کچھ منصوبوں کی تجاویز پر بھی اعتراض کرتا ہے ۔ ملک کی بہتری کے لئے کام کرنے والے ادارے اور ہر ایماندار افسر کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کا فرض ہے۔

  • پاک فوج کے حوالدارمسعود شہید کی نمازِجنازہ وتدفین

    پاک فوج کے حوالدارمسعود شہید کی نمازِجنازہ وتدفین

    ٹیکسلا : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدارمسعودشہید کی نمازِجنازہ اداکردی گئی۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دوران اب تک کئی فوجی جوان ملک کے بقا کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

    ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے حوالدارمسعودبھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوئے۔ حوالدارمسعودشہید کی نمازِجنازہ اُن کے آبائی گاؤں ٹیکسلا میں اداکی گئی۔

    نمازِجنازہ میں فوج کے اعلیٰ افسران سمیت کئی افرادنے شرکت کی۔۔ شہید کی بیٹی کا کہنا ہے کہ اُسے اپنے والد کی شہادت پرفخرہے۔ شہید کے بھائی نے بھی حوالدارمسعودکی شہادت کو قابلِ فخرقراردیا۔حوالدارمسعودشہید کو فوجی اعزازکے ساتھ سُپردِ خاک کردیا گیاہے۔