Tag: ٹیکسٹائل برآمدات

  • ٹیکسٹائل برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر

    ٹیکسٹائل برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر

    اسلام آباد: ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل تیسرے مہینے اضافہ ہوا ہے، اپٹما کا کہنا ہے کہ فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب41 کروڑ ڈالرز رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 1 فی صد کی معمولی کمی جب کہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر 20 فی صد کا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 11.16 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا ہے۔

    بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم 11.22 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں معمولی کمی ہوئی ہے، تاہم فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.41 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 20 فی صد زیادہ ہے۔

  • جنوری 2023 سے ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 ارب ڈالرز ماہانہ کمی کا امکان

    جنوری 2023 سے ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 ارب ڈالرز ماہانہ کمی کا امکان

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جنوری 2023 سے ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 ارب ڈالرز ماہانہ کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے شہباز شریف کو بتایا کہ جنوری 2023 سے ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 ارب ڈالرز ماہانہ کمی کا امکان ہے۔

    گوہر اعجاز نے خط میں لکھا کہ برآمدی شعبے کی درآمدات کی ایل سیز کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں، برآمدی شعبےکے ریفنڈز ، ڈیمریجز ادا کئے جائیں۔

    پیٹرن انچیف نے لکھا کہ ٹیکسٹائل شعبے کو گیس اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، برآمدی شعبے کیلئے بجلی،گیس کے مسابقتی نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

    گوہر اعجاز نے وزیر اعظم کو لکھا کہ برآمدی شعبےکیساتھ ملکر ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کی ایل سیز کھولی جائیں اور جن منصوبوں کی ایل سیز کھل چکی انہیں ایل ٹی ایف ایف کی سہولت دی جائے۔

  • سابق حکومت کی موثر پالیسیاں، ٹیکسٹائل  برآمدات میں 25.43 فیصد  کا اضافہ ریکارڈ

    سابق حکومت کی موثر پالیسیاں، ٹیکسٹائل برآمدات میں 25.43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 25.43 فیصد اضافہ سے 2.88 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ برآمدات میں 25.43فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی تا مارچ 14.24ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئیں، گزشتہ مالی سال اس عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 11.355ارب ڈالرکی تھیں۔

    ادارہ شماریات نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 25.43 فیصد سے 2.88 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسی طرح سوتی دھاگے کی برآمدات 25.97 فیصد اضافے سے 908.487 ملین ڈالر ہوگئی ، گزشتہ سال سوتی دھاگےکی برآمدات 721.216 ملین ڈالر رہیں۔

    ادارہ شماریات کے مطابق روئی کی برآمدات 1009.03 فیصد ضافے سے 6.577ملین ڈالر ہوگئی جبکہ گزشتہ سال روئی کی برآمدات 0.593 ملین ڈالر تک رہیں۔

    نیٹ وئیرز برآمدات میں 34.12 اور بیڈوئیرزبرآمدات میں 19.33 فیصد ، تولیہ برآمدات 18.42فیصد، آرٹ ، سلک اینڈ سینتھیٹک برآمدات میں 27.63 فیصد اضافہ ہوا۔

  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 14.2 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں

    پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 14.2 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں

    اسلام آباد : پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 14.2 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، 9 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 25 فیصد اضافے سے 14.2 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات پہلی بار14 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچی ہیں۔

    ٹیکسٹائل برآمدات پاکستانی روپے میں33 فیصد بڑھ کر 2.5 ٹریلین تک پہنچ گئیں جبکہ رواں مالی سال 9ماہ میں نٹ ویئر برآمدات 34 فیصد بڑھ کر 3.7 ارب ڈالر کی ہوگئیں۔

    ریڈی میڈ گارمنٹس میں 26 فیصد اضافہ سے 2.9 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں اور بیڈ ویئر برآمدات 19 فیصد اضافے سے2.5 ارب ڈالر کی ہوگئیں۔

    بیسک ٹیکسٹائل برآمدات 2 فیصد سالانہ اضافے سے 309 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں اور بیسک ٹیکسٹائل کابڑاحصہ سوتی کپڑے پر مشتمل ہے، جو 14فیصد بڑھ کر210 ملین ڈالر ہوگیا۔

  • پہلی ششماہی : ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ، ادارہ برائے شماریات

    پہلی ششماہی : ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ، ادارہ برائے شماریات

    اسلام آباد : رواں مالی سال2018-19کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2018-19) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں0.06 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2018-19) کے دوران ٹیکسٹائل کی 6ارب 64کروڑ 57لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2017-18) کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 6ارب 64کروڑ 14لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں10.51فیصد کا اضافہ ہوا ،جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے ایک ارب41کروڑ38لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 47کروڑ 48لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

    اعداد و شمار کے مطابق بیڈ وئیر کی برآمدات3.27فیصد اضافے سے ایک ارب 16کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 0.89کے معمولی اضافے سے ایک ارب 26کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

    دوسری جانب خام کپاس کی برآمدات 73فیصد کمی سے ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر تک رہیں جبکہ کاٹن یارن کی برآمدات17فیصد کمی سے 55کروڑ ڈالر تک رہیں، تولیہ کی برآمدات 2 فیصد کمی سے 38کروڑ ڈالر رہیں۔

  • کراچی: ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کابدھ کو یوم سیاہ منانے کااعلان

    کراچی: ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کابدھ کو یوم سیاہ منانے کااعلان

    کراچی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے بدھ کو پاکستان بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند کر کے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کی جانب حکومتی توجہ کے لئے بدھ کو پاکستان بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند کر کے یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے ، چیئرمین اپٹما طارق سعود کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کاشکار ہے ، اورحکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچیس فیصد ٹیکسٹائل ملزبند ہوگئی ۔ 400 ملز بند کرکے یوم سیاہ منائیں گے ، حکومت فوری ٹیکسٹائل پیکج کا اعلان کرے۔

    پیداواری لاگت بڑھنے سے پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری دنیا میں مقابلے کے قابل نہیں رہی ، بجلی اور گیس کے ٹیرف فوری طور پر کم کیے جائیں گے۔

  • جولائی تا اپریل: ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی

    جولائی تا اپریل: ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں ایک اعشاریہ دو فی صد جبکہ خام تیل کے درآمدی بل میں انیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

     رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں چودہ کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق جولائی تا اپریل کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم گیا رہ ارب اٹھائیس کروڑدس لاکھ ڈالر ز رہا۔

    گزشتہ مالی سال کے ایسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم گیارہ ارب بیالیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

     زیرغور عرصے میں تیل کی درآمدی بلکاحجم نو ارب پچاسی کروڑ ڈالر رہا جوکہ گزشتہ مالی سال کے ایسی عرصے بار ہ ارب ڈالر سے زائد تھا۔

  • ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.47 فیصد اضافہ

    ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.47 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے ابتدائی 8ماہ ، جولائی تا فروری 2014-15ء کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا فروری 2014-15ء کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 9ارب 17کروڑ 94لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں جولائی تا فروری کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 9ارب 13کروڑ 61لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 9.84 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 1.48 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.62ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

    اسی طرح تولیہ کی برآمدات میں 3.22فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کی برآمدات سے اس عرصہ کے دوران 51ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 49 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 1.25ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.38ارب ڈالر پر پہنچ گئیں اور اس طرح ان کی برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

  • پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں تین کروڑ ڈالر کی کمی

    پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں تین کروڑ ڈالر کی کمی

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ء کی پہلی ششماہی ( جو لائی تا دسمبر 2014ء ) کے دوران ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں تین کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2014-15ء کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات سے6ارب 89کروڑ8لاکھ 23ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں ۔

    جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں جولائی تا دسمبر کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 6ارب 92کروڑ 12لاکھ 20ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 10.09 فیصد ، تولیہ کی برآمدات میں 2.84 فیصد ،ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 9.83 فیصد اور سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 8.21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    تاہم خام کاٹن کی برآمدات میں 17.91فیصد اور کاٹن کے ملبوسات کی برآمدات میں 17.43فیصد کی کمی رہی جس کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہوئیں۔