Tag: ٹیکسٹائل

  • اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں رنگارنگ فیشن شوکی تقر یب کا انعقاد

    اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں رنگارنگ فیشن شوکی تقر یب کا انعقاد

    اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں رنگارنگ فیشن شوکی تقر یب کا انعقاد ہوا، نامور ماڈلز نے معروف ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی ۔

    برجر کلر ووگ کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک خوبصورت فیشن شو کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، فیشن شو میں نامور ماڈلز نے شرکت کی اور گلوکاروں نے اپنے فن کا جادو جاگایا۔

    فیشن شو میں ملک بھر کے ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔ فیشن شو کی تقر یب میں شوبز کے علاوہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔

  • حکومت ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کرے ، ایف پی سی سی آئی

    حکومت ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کرے ، ایف پی سی سی آئی

    وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدر زبیر احمد ملک نے حکومت پر زور دیا ہے کہ حکومت ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کرے ، جس سے برامدات میں اضافہ اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

    کاروباری برادری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ سے تجارتی مراعات کے بعدتمام برامدی شعبوں میں ویلیو انڈیشن کی ضرورت ہے تاکہ جی ایس پی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

    اس سلسلہ میں ٹیکسٹائل کو اولیت دی جائے ،جو جی ڈی پی کا آٹھ فیصد، کل برامدات کا 54فیصد، صنعتی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کا 24فیصد، شہری روزگار کا 40فیصد ہے جبکہ بینکوں کے 40فیصد قرضے بھی اسے ملتے ہیں۔

    چین کپاس کی دس لاکھ گانٹھوں سے چار ارب ڈالر، بھارت دو ارب ڈالر جبکہ پاکستان صرف ایک ارب ڈالر کماتا ہے ، جس کی وجہ سال خوردہ مشینری، حکومت کی جانب سے کم مدد، ضرورت سے زیادہ شرح سود اور توانائی کی قیمت میں اضافہ کے سبب کاروبار کی بڑھتی ہوئی لاگت ہے۔

     

  • ٹیکسٹائل تجارتی وفد نائیجریا اورسوڈان بھیجنے کا فیصلہ

    ٹیکسٹائل تجارتی وفد نائیجریا اورسوڈان بھیجنے کا فیصلہ

    ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی)نے نائیجیریا اور سوڈان کو کی جانے والی ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کیلئے”ٹیکسٹائل تجارتی وفد“بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وفد میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2014ء مقررکی گئی ہے-

    اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی وفد میں ہوم ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹس، خواتین اوربچوں کی پتلونیں و دیگر ملبوسات، ٹینٹ اور شامیانے,کارپٹس اور ٹیکسٹائل کی دیگر مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں۔

    وفد میں شرکت اور درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

     

  • ٹیکسٹائل کی دنیامیں سب سے بڑی سالانہ نمائش

    ٹیکسٹائل کی دنیامیں سب سے بڑی سالانہ نمائش

     (محمد صلاح الدین)

    ٹیکسٹائل کی دنیامیں سب سے بڑی سالانہ نمائش ”ہیم ٹیکسٹائل‘  میں پاکستان ایک فہرست شرکت کنندہ ملک بن گیا ہے،بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے لیئے کامیابی کے امکانات روشن۔

    پاکستان میں فرینکفرٹ کے نمائندے اور ڈائریکٹرحاجی صلاح الدین نے اے آر وائی نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جرمنی کے شہرفرینک فرٹ میں چارروزہ ہیم ٹیکسٹائل ایکسپو 2014 کاآغازآٹھ جنوری سے ہوگا جس میں پاکستان کی222 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جس میں ایکسپورٹر، مینوفیکچررز، ریٹیلرز اور ڈیزائنرز کے علاوہ ہوم ٹیکسٹائل، ٹاولز سمیت دیگرٹیکسٹائل مصنوعات کے بڑے مینوفیکچررز شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ 2013 میں ہونیوالی ہیم ٹیکس ایکسپو میں 62 ممالک کی 2158 کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ129 ممالک کے 66ہزار وزٹرز نے تجارتی وبرآمدی معاہدوں کیلیے اس نمائش کا دورہ کیا۔حاجی صلاح الدین نے بتایا کہ ہیم ٹیکس ایکسپو میں ٹی ڈی اے پی نے پاکستان کا ایک علیحدہ پویلین قائم کیاجائے گا اور ٹی ڈی اے پی 45 پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ نمائش میں حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیم ٹیکسٹائل ایکسپو2014 کے تمام اسٹالز پہلے ہی بک ہوچکے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نمائش پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے معاہدوں اور ایکسپورٹرکوبڑی تعداد میں برآمدی آرڈرزملنے کے حوالے سے انتہائی کامیاب ثابت ہوگی۔دوسری جانب پاکستان کویورپی یونین میں جی یس پی پلس کادرجہ ملنے کے بعدیکم جنوری 2014سے پاکستا ن کی 3500سے زائدمصنوعات کویورپ کے 27ممالک میں ڈیوٹی فری رسائی مل جائے گی لیکن اس سہولت کے لیئے پاکستان کو26عالمی کنونشنزکی پاسداری کرناہوگی۔

     

  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

    ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر 2013ء )کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2013ء کے دوران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران چار ارب 30 کروڑ ڈالرمالیت کی مصنوعات برآمد کی گئی تھی۔

    اس عرصہ کے دوران خام کپاس اور دھاگے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تولئے اوربیڈ ویئرکی برآمدات میں بھی بتدریج تیزی آئی ۔