Tag: ٹیکسی ڈرائیورز

  • سعودی عرب: ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب: ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ایپ ٹیکسیوں پر صرف سعودی شہریوں کو کام کرنے کی اجازت ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق ویب کے مطابق ایپ ٹیکسی صرف وہی افراد چلاسکتے ہیں جو گاڑی کی حقیقی ملکیت رکھتے ہیں یا اگر گاڑی کمپنی کی ملکیت کی ہے تو اسے اجازت یافتہ افراد ہی چلائیں گے۔

    سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ ’طے شدہ ضابطے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے‘۔

    اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’ایپ ٹیکسی کے ضابطے واضح کردیئے گئے ہیں جبکہ غیر ملکیوں کو ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے‘۔

    سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ ’ہوم ڈلیوری کی کمپنیاں اپنے ملازمین کے لیے یکساں یونیفارم کی پابند ہیں جبکہ ڈلیوری بوائے کی شناخت ایپ میں واضح ہونی چاہئے‘۔

    دوسری جانب غیر ملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے حوالے سے سعودی عرب نے اہم اعزاز حاصل کرلیا، جرمن ادارے نے دوسرا بہترین ملک قرار دیدیا۔

    جرمن ’انٹرنیشنز‘ نیٹ ورک کی جانب سے کسی بھی ملک میں غیرملکی ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے گزشتہ ماہ سروے کرایا گیا، مملکت میں آنے والی تبدیلی کے بعد سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

    بیرون ملک کام کرنے والے ملازمین کو سہولت دینے کے حوالے سے انڈیکس میں ڈنمارک پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد سعودیہ موجود ہے، سروے میں شامل نصف سے زیادہ شرکا نے اسے ایک مثبت لیبر مارکیٹ قرار دیا ہے۔

    اسرائیل پر حملے سے متعلق ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    سروے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 75 فیصد تارکین وطن کارکنوں کا خیال ہے کہ مملکت میں ملازمت کرنے سے ان کے کیریئر میں بہتری کے امکانات کافی بڑھ گئی ہیں۔

  • سعودی عرب: ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے حکام کی اہم ہدایات جاری

    سعودی عرب: ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے حکام کی اہم ہدایات جاری

    ریاض: سعودی عرب میں ٹیکسی چلانے کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی گئی ہیں، ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ٹیکسی ڈرائیورز کے خلاف 3 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکسیوں کے قواعد و ضوابط میں کی جانے والی ترامیم پر اتوار 24 اپریل سے عمل درآمد کا آغاز کیا گیا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے لائحہ عمل میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

    نئی ترمیم کے تحت ٹریفک کمپنی پر پابندی لگائی گئی ہے کہ سروس شروع کرنے سے قبل ٹیکسی سلامتی کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں مثلاً اس میں آگ بجھانے والا سلنڈر، فرسٹ میڈیکل ایڈ باکس اور اسٹیپنی موجود ہونا چاہیئے۔

    حادثے کی صورت میں گاڑی کے عقب میں متنبہ کرنے والی علامت کی موجودگی بھی ضروری ہے۔

    ترمیم کے تحت اگر ٹیکسی مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافروں کو سروس فراہم کرے گی تو 3 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

    26 ویں دفعہ کی چوتھی شق میں کی جانے والی ترمیم کے تحت ضروری ہوگا کہ ٹیکسی، ڈرائیور یا کسی ادارے کی ملکیت ہو، اس بات کی گنجائش بھی دی گئی ہے کہ گاڑی کا مالک کسی کو چلانے کا مختار نامہ جاری کرے تاہم اس کی منظوری لینا ہوگی۔